Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

عالمی یوم صحت کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام


نئی دہلی،7؍اپریل،عالمی یوم صحت کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے  پیغام کا متن حسب ذیل ہے۔

’’عالمی یوم صحت کے موقع پر ہم نہ صرف ایک دوسرے کی اچھی صحت اور تندرستی کی دعا کریں بلکہ ان تمام ڈاکٹروں ، نرسوں ، طبی عملہ اور حفظان صحت سے متعلق کارکنان کے تئیں اظہار تشکر کریں، جو کووڈ – 19 کی عالمی جنگ کی بہادری کے ساتھ قیادت کر رہے ہیں۔

اس عالمی یوم صحت کے موقع پر ہم  اس بات کو یقینی بنائیں  کہ سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کریں، جس سے ہم نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی بھی بچائیں گے۔ یہ دن ہم سب کو پورے سال اپنی صحت وتندرستی پر توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب دے۔ اس سے ہماری مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی‘‘۔