Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

عالمی یوم تپ دق کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام


نئی دہلی۔24 مارچ 2018 ؛  عالمی یوم تپ دق کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایک پیغام میں کہا کہ اس سال کے یوم تپ دق کے موضوع ’’مطلوب : تپ دق سے پاک دنیا کے لیے لیڈران‘‘ کے پیش نظر میں عوام اور اداروں سے تپ دق کے خاتمے میں اہم رول ادا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ تپ دق سے پاک دنیا عالمی انسانیت کے لیے بیش قیمتی خدمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ملک کو تپ دق سے پاک بنانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ اگرچہ دنیا کا 2030 تک تپ دق کے خاتمے کا ہدف ہے لیکن ہندوستان 2025 تک اس سے نجات حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔

 

U-1715