عزت مآب،
حضرات گرامی ،
آپ سب کو اس خصوصی تقریب میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
مجھے اپنے دوست صدر بائیڈن کے ساتھ اس تقریب کی شریک صدارت کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔
آج ہم سب نے ایک اور اہم تاریخی معاہدہ کو اختتام پذیر ہوتے دیکھا ہے۔
آنے والے وقت میں، یہ ہندوستان، مغربی ایشیا اور یورپ کے درمیان اقتصادی ہم آہنگی کا ایک مؤثر ذریعہ بن جائے گا۔
یہ دنیا بھر میں رابطے اور ترقی کو پائیدار سمت فراہم کرے گا۔
میں،
عزت مآب صدر بائیڈن،
عزت مآب، ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان،
عزت مآب، صدر شیخ محمد بن زاید،
عزت مآب صدر میکرون،
عزت مآب، چانسلر اسکولز،
عزت مآب ، وزیر اعظم میلونی، اور
عزت مآب ، صدر وان ڈیر لیین،
میں ان سب کو اس اقدام کے لیے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
دوستو
مضبوط رابطہ کاری اور بنیادی ڈھانچہ انسانی تہذیب کی ترقی کی بنیاد ہیں۔
ہندوستان نے اپنی ترقی کے سفر میں ان موضوعات کو اولین ترجیح دی ہے۔
طبعی بنیادی ڈھانچوں کے ساتھ ساتھ سماجی، ڈیجیٹل اور مالیاتی ڈھانچے میں بے مثال پیمانے پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
اس کے ساتھ ہم ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھ رہے ہیں۔
عالمی جنوب کے کئی ممالک میں ایک بھروسہ مندشراکت دار کے طور پر، ہم نے توانائی، ریلوے، پانی، ٹیکنالوجی پارک وغیرہ جیسے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے نافذ کیے ہیں۔
ان کوششوں میں، ہم نےطلب پر مبنی اور شفاف طریقہ کار پر خصوصی زور دیا ہے۔
پی جی آئی آئی کے ذریعہ، ہم عالمی جنوب کے ممالک میں بنیادی ڈھانچے کے فرق کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
دوستو
بھارت علاقائی سرحدوں کے پار رابطوں کی پیمائش نہیں کرتا۔
تمام خطوں کے ساتھ رابطوں کو بڑھانا ہندوستان کی اولین ترجیح رہی ہے۔
ہمارا ماننا ہے کہ رابطہ کاری نہ صرف باہمی تجارت بلکہ مختلف ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو بڑھانے کا ذریعہ ہے۔
رابطہ کاری کے اقدامات کو فروغ دیتے ہوئے، یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ کچھ بنیادی اصولوں کی پیروی کی جائے، جیسے:
بین الاقوامی اصولوں، ضابطوں اور قوانین کی پاسداری۔
تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام۔
قرضوں کے بوجھ کے بجائے مالی استحکام کو فروغ دینا۔
اور تمام ماحولیاتی پیرامیٹر پر عمل کرنا۔
آج جب ہم رابطہ کاری کا اتنا بڑا اقدام اٹھا رہے ہیں، ہم آنے والی نسلوں کے خوابوں کو وسعت دینے کے بیج بو رہے ہیں۔
میں اس تاریخی موقع پر تمام قائدین کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور سب کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
9011
Sharing my remarks at the Partnership for Global Infrastructure and Investment & India-Middle East-Europe Economics Corridor event during G20 Summit. https://t.co/Ez9sbdY49W
— Narendra Modi (@narendramodi) September 9, 2023