Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

صدر پرابوو سوبیانتو کا استقبال کرنا ہندوستان کے لیے اعزاز کی بات ہے: وزیر اعظم


انڈونیشیا کے صدر عزت مآب جناب پرابوو سوبیانتوکا استقبال کرتے ہوئے، ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنے ایک ریمارک میں کہا  کہ ہندوستان-انڈونیشیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ انڈونیشیا ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مرکز ہے اور ہندوستان انڈونیشیا کی برکس رکنیت کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ایکس پر ایک تھریڈ پوسٹ میں،جناب مودی نے لکھا:

’’صدر پرابوو سوبیانتو کا خیرمقدم کرنا ہندوستان کے لئے  اعزاز کی بات ہے۔‘‘

جب ہم نے اپنا پہلا یوم جمہوریہ منایا تھا، انڈونیشیا مہمان ملک تھا اور اب، جب ہم ہندوستان کے جمہوریہ ہونے کے 75 سال پورے کر رہے ہیں، صدر سوبیانتو تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ہم نے ہندوستان-انڈونیشیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

@prabowo‘‘

’’ہم نے سیکورٹی، دفاعی مینوفیکچرنگ، تجارت، اے آئی فن ٹیک جیسے   اور بہت کچھ  شعبوں میں ہندوستان-انڈونیشیا تعلقات کو، گہرا کرنے کے طور  طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ غذائی سیکیورٹی، توانائی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے شعبے بھی ایسے شعبے ہیں جہاں ہم مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

’’بھارت اور انڈونیشیا مختلف کثیر جہتی پلیٹ فارمز میں بھی قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ انڈونیشیا ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مرکز ہے اور ہم انڈونیشیا کی برکس رکنیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘‘

**********

ش ح۔ ال

U-5641