نئی دہلی،25 ؍جولائی؍وزیراعظم جناب نریندر مودی نے صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کو اپنی مدت کار کا ایک سال مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نےکہا ہےکہ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند جی کو اپنی مدت کار کا پہلا سال مکمل کرنے پر مبارکباد۔ انہوں نے اپنی دانشمندی اور انکساری کی بنیاد پر ہر ہندوستانی کے د ل میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ موصوف پالیسی معاملات سے بخوبی واقفیت رکھتے ہیں ۔ صدر جمہوریہ ہند، نوجوانوں، کاشتکاروں اور ناداروں کو با اختیار بنانے کے جذبے سے معمور ہیں۔
************
) م ن ۔ ک ا (
U- 3827
Congratulations to Rashtrapati Ramnath Kovind Ji on completing 1 year in office. He’s endeared himself to every Indian with his wisdom and humility. He is extremely well versed in key policy issues. Rashtrapati Ji is also passionate about empowering the youth, farmers & poor.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 25, 2018