Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دینے کے لئے صدر پوتن کو وزیر اعظم نے فون کیا


نئی دہلی،19 مارچ2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات کی اور کل روس میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔جناب پوتن کو کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ جناب پوتن کی قیادت میں بھارت اور روسی فیڈریشن کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹیجک شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہوگی۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے صدر پوتن کا بھارت میں خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

صدر پوتن نے فون کرنے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے سبھی شعبوں میں بھارت اور روس کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے تئیں اپنی عہدبستگی کا اظہار کیا۔انہوں نے بھارت اور اس کے عوام کی پیہم ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 

 

 

U: 1567