وزیر اعظم جناب نریندر مودی ازبکستان کے صدرعزت مآب شوکت مرزایوئیف کی دعوت پر سمرقند پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سمرقند پہنچنے پر ازبکستان کے وزیراعظم عزت مآب جناب عبداللہ عاریوف نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا ۔ہوائی اڈے پر کئی وزرا سمرقند خطے کے گورنر اور ازبکستان حکومت کے کئی سینئر عہدیداروں نے بھی وزیراعظم کا استقبال کیا۔
کل صبح، 16 ستمبر 2022 کو، وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور ازبکستان کے صدر اور سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے بعض دیگر رہنماؤں سے دوطرفہ میٹنگیں کریں گے۔
************
ش ح۔ ع م ۔ م ص
(U: 10306)
Landed in Samarkand to take part in the SCO Summit. pic.twitter.com/xaZ0pkjHD1
— Narendra Modi (@narendramodi) September 15, 2022