Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

سی بی ایس ای کے بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد وزیر اعظم نے طلباء کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سی بی ایس ای کی طرف سے بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد طلباء کو مبارکباد دی ہے۔

یکے بعد دیگرے کئے گئے ٹویٹس میں، وزیر اعظم نے کہا:

’’میرے ان تمام نوجوان دوستوں کو مبارک باد، جنہوں نے سی بی ایس ای بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا ہے۔ ان نوجوانوں کی ہمت اور لگن قابل تعریف ہے۔ انہوں نے ان امتحانات کی تیاری ایسے وقت میں کی جب انسانیت کو ایک یادگار چیلنج کا سامنا تھا اور انہوں نے یہ کامیابی حاصل کی۔‘‘

’’ایسے بے شمار مواقع ہیں جو سی بی ایس ای بارہویں کلاس کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے ہمارے نوجوان ایگزام واریئرز کے منتظر ہیں۔ میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنی اندرون کی آواز پر عمل کریں اور ان مضامین کو اختیار کریں جن کے تئیں میں وہ پرجوش ہیں۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔‘‘

’’ہوسکتا ہے کہ کچھ طلباء اپنے نتائج سے خوش نہ ہوں، لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایک امتحان کبھی بھی اس بات کو واضح نہیں کرپائے گا کہ وہ کون ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ آنے والے وقت میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ اس سال کے پی پی سی کو بھی شیئر کررہا ہوں جہاں ہم نے امتحانات سے متعلق پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔‘‘

 

 

**********

 (ش ح ۔م م۔ م م)

U -7962