Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

سووچھ بھارت دِوس ۔2019کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کی تقریرکامتن


نئی دہلی ،2، اکتوبر :گجرات کے گورنرآچاریہ دیوورت جی ، وزیراعلیٰ جناب وجے روپانی ، مرکز اورریاستی  حکومتوں کے دیگرمعاونین ، نائجیریا،انڈونیشیااورمالی حکومت کے مندوبین ، دنیا کے الگ الگ ملکوں کے مشنوں کے سربراہان ،ملک بھرسے یہاں تشریف لائے ہوئے ہزاروں سووچھ گرہی ، میرے سبھی سرپنچ ساتھیواوربھائیواوربہنو!

میں آج اپنی بات شروع کرنے سے پہلے سابرمتی کے  اس ساحل پر یہاں موجود سبھی سرپنچوں کے ذریعہ سے ملک کے سبھی سرپنچوں ، نگرپالیکا، مہانگرپالیکا کے سبھی منتظمین ،شراکت دار ،آپ سب نے پانچ سال لگاتارجس جوانمردی کے ساتھ کام کیاہے ، جس طرح خود کو وقف کرنے دینے کے جذبے کے ساتھ محنت کی ہے، جس ایثارکے جذبے سے باپوکے خواب کو حقیقت بنایاہے ، اس لئے آج میں اپنی بات شروع کرنے سے پہلے آپ سب کو احترام کے ساتھ سلام کرناچاہتاہوں ۔

سابرمتی کے اس مقدس کنارے سے بابائے قوم مہاتماگاندھی اور سادگی و انکساری کی علامت ، سابق وزیراعظم ، لال بہادرشاستری کو میں سلام کرتاہوں ، ان کے قدموں میں نہایت احترام اورعقیدت کے  ساتھ سلام پیش کرتاہوں ۔

ساتھیو! بابائے قوم کے  150ویں یوم پیدائش کا مبارک موقع ہو ، سووچھ بھارت ابھیان کا اتنا بڑا پڑاو ہو ، شکتی کاتیوہار نوراتری بھی چل رہاہو ، ہرطرف گربا کی گونج ہو ، ایسا حسین اتفاق کم ہی دیکھنے کو مل پاتاہے ۔ اورملک بھرسے جو ہمارے سرپنچ بھائی بہن آئے ہیں ، آپ لوگوں کو گربادیکھنے کا موقع کہ نہیں ملا؟گئے تھے گربادیکھنے ؟

باپوکی جینتی تیوہارتو پوری دنیامنارہی ہے ، کچھ دن پہلے اقوام متحدہ نے ڈاک ٹکٹ جاری کرکے اس خصوصی موقع کو یادگاربنادیااورآج یہاں بھی ڈاک ٹکٹ اورسکہ جاری کیاگیاہے ۔ میں آج باپوکی سرزمین سے  ان کی تحریک کے مقام اور سنکلپ کی جگہ سے پوری دنیا کو مبارک باد دیتاہوں اور نیک خواہشات پیش کرتاہوں ۔

بھائیو اوربہنو!یہاں آنے سے قبل میں سابرمتی آشرم گیاتھا ۔ اپنی زندگی میں مجھے وہاں کئی بارجانے کا موقع ملاہے ۔ ہربارمجھے وہاں قابل احترام باپو کی جدوجہد کا احساس ہوا لیکن آج مجھے وہاں ایک نئی توانائی بھی حاصل ہوئی ۔سابرمتی آشرم میں ہی انھوں نے سووچھ گرہ اور ستیہ گرہ کو مکمل شکل عطاکی تھی ۔ اسی سابرمتی کے کنارے مہاتماگاندھی نے ستیہ کے استعمال کئےتھے ۔

بھائیواوربہنو!آج سابرمتی کا  یہ تحریک دینے والامقام سووچھ گرہ کے ایک بڑی کامیابی کا شاہد بن رہاہے ۔ یہ ہم سبھی کے لئے ایک خوشی اورفخرکاموقع ہے ۔ اورسابرمتی ریورفرنٹ پراس پروگرام کا انعقاد ہونا میرے لئے تودوہری خوشی کا باعث ہے ۔

ساتھیو!آج دیہی ہندوستان نے وہاں کے لوگوں نے خود کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہونے کا اعلان کیاہے ۔رضاکارانہ طورسے ، خودکے حوصلے سے اور عوامی شراکت داری سے چل رہے سووچھ بھارت ابھیان کی یہ طاقت بھی ہے اورکامیابی کا ذریعہ بھی ہے ۔ میں ملک کے ہرایک شہری کو بالخصوص گاوں میں رہنے والو ں کو ،اپنے سرپنچوں کو ،تمام سووچھ گرہیوں کو آج صمیم قلب سے بہت بہت مبارکباد دیتاہوں ۔ آج جن سووچھ گرہیوں کو یہاں سووچھ بھارت انعامات ملے ہیں ، ان کو بھی بہت بہت سلام کرتاہوں ۔

ساتھیو!آج مجھے واقعی ایسا لگا جیسے تاریخ اپنے کو دوہرارہی ہے ۔ جس طرف ملک کی آزادی کے لئے باپوکی ایک گذارش پرلاکھوں ہندوستانی ستیہ گرہ کے راستے پرنکل پڑے تھے اسی طرح سووچھ گرہ کے لئے بھی کروڑوں ہندوستانیوں نے کھلے دل سے اپنا تعاون دیا۔ پانچ برس پہلے جب لال قلعہ سے میں نے سووچھ بھارت کے لئے ملک کے عوام کو پکاراتھا تب ہمارے پاس صرف اورصرف عام آدمی کا اعتماد تھا اورباپوکالافانی پیغام تھا ۔ باپوکہتے تھے دنیا میں جوبدلاو ٔآپ دیکھناچاہتے ہیں پہلے وہ خود میں لاناہوگا۔

اسی منترپرچلتے ہوئے ہم سبھی نے جھاڑواٹھائی اورنکل پڑے ،عمرکچھ بھی ہو ، سماجی اوراقتصادی حالت کیسی بھی ہو، سووچھتا ، وقاراورعزت کی اس کوشش میں ہرکسی نے اپنا تعاون دیاہے ۔

کسی بیٹی نے شادی کے لئے بیت الخلاءکی شرط رکھ دی تو کہیں بیت الخلاء کوعزت گھرکادرجہ ملا۔ جس بیت الخلاءکی بات کرنے میں کبھی جھجھک ہوتی تھی وہ بیت الخلاءآج ملک کی سوچ کا اہم حصہ ہوگیاہے ۔ بالی ووڈ سے لے کر کھیل کے میدان تک سووچھتاکی اس عظیم مہم نے ہرکسی کو منسلک کیاہے ، ہرکسی کو حوصلہ اورتحریک دی ہے ۔

ساتھیو، آج ہماری کامیابی سے دنیا حیران ہے ۔ آج پوری دنیا ہمیں اس کے لئے انعامات دے رہی ہے ۔ عزت دے رہی ہے ، 60مہینوں میں 60کروڑسے زیادہ آبادی کو بیت الخلاء کی سہولت دینا ، 11کروڑسے زیادہ بیت الخلاء کی تعمیر، یہ سن کر دنیا حیران ہے، لیکن میرے لئے کسی بھی اعدادوشمار ، کسی بھی تعریف ، کسی بھی سمان سے بڑا اطمینان کا باعث تب ہوتاہے جب میں بچیوں کو بغیرکسی الجھن کے اسکول جاتے دیکھتاہوں ۔

مجھے اطمینان اس بات کا ہے کہ کروڑوں مائیں ، بہنیں اب ایک ناقابل برداشت درد سے ، اندھیرکے انتظارسے آزاد ہوگئی  ہیں ۔ مجھے اطمینان اس بات کا ہے کہ ان لاکھوں معصوموں کی زندگی اب بچ رہی ہے جو خطرناک مرضوں میں مبتلاہوکر ہمیں چھوڑ جاتے تھے ۔ مجھے اطمینان اس بات کا ہے کہ سووچھتاکی وجہ سے غریب کا علاج پرہونے والاخرچ اب کم ہوگیاہے ۔مجھے اطمینان اس بات کاہے کہ اس ابھیان نے دیہی علاقوں ، آدی واسی خطوں میں لوگوں روزگارکے نئے مواقع دیئے ہیں ۔ بہنوں کو بھی ، پہلے ہمارے یہاں لفظ ہواکرتاتھا ، راج مستری ، بہنوں کو بھی رانی مستری بناکر کام کرنے موقع دیئے ۔

بھائیواوربہنو، سووچھ بھارت ابھیان زندگی کی حفاظت کرنے والا بھی ثابت ہورہاہے اور زندگی کے معیار کو اوپراٹھانے کا کام بھی کررہاہے یونیسیف کے ایک اندازے کے مطابق بیتے پانچ برسوں میں سووچھ بھارت سے بھارت کی اقتصادیات پر20لاکھ کروڑروپے سے زیادہ کا مثبت اثرپڑا ہے ۔اس سے 75لاکھ سے زیادہ روزگارکے مواقع بھارت میں پیداہوئے ۔ جن میں زیادہ ترگاوں کے بہن بھائیوں کو حاصل ہوئے ہیں ۔

اتنا ہی نہیں اس سے بچوں کے تعلیمی معیارپر ،ہماری پیداواریت پر ، صعنت کاری پرنہایت مثبت اثرپڑاہے ، اس سے ملک میں بیٹیوں اوربہنوں کی حفاظت اور بااختیاربنانے کی حالت میں حیرت انگیز تبدیلی آئی ہے ۔ گاؤں ، غریب اورخواتین کی انحصاری اور بااختیاربنانے کو تحریک دینے والا ایسا ہی ماڈل تو مہاتماگاندھی چاہتے تھے ۔ یہی مہاتماگاندھی جی سوراج کے اصول میں تھا ۔ اسی کے لئے انھوں نے اپنی زندگی وقف کردی تھی ۔

ساتھیو، لیکن اب سوال یہ ہے ، کیاہم نے جوحاصل کرلیاہے وہ کافی ہے کہا، اس کا جواب سیدھااورواضح ہے ۔ آج جو ہم نے حاصل کیاہے وہ صرف اورصرف ایک پڑاؤ ہے ، صرف پڑا ؤجیساہے۔سووچھ بھارت کے لئے ہمارا سفر مسلسل جاری ہے ۔

ابھی ہم نے بیت الخلاء کی تعمیر کی ہے ، بیت الخلاء کے استعمال کی عادت کی طرف لوگوں کو تحریک دی ہے ۔ اب ہمیں ملک کے ایک بڑے طبقے کے مزاج میں آئی اس تبدیلی کو مستقل بنانا ہے ۔ سرکاریں ہو ں ، مقامی انتظامیہ ہو، گرام پنچایتیں ہوں ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بیت الخلاء کا مناسب استعمال ہو، جو لوگ اب بھی اس سے دورہیں انھیں بھی اس سہولت سے جوڑناہے ۔

بھائیواوربہنو!سرکارنے ابھی جو جل جیون مشن شروع کیاہے اس سے بھی اس میں مدد ملنے والی ہے ۔ اپنے گھرمیں ، اپنے گاؤں میں ، اپنی کالونی میں ، واٹرریچارج کے لئے ، واٹرری سائکلنگ کے لئے جو بھی کوشش کرسکتے ہیں ، وہ کرنی چاہیئے ۔ اگرہم یہ کرپائیں تو بیت الخلاء کے باقاعدگی کے ساتھ اور مستقل استعمال کے لئے اس سے بہت مدد ملے گی ۔ سرکارنے جل جیون مشن پرساڑھے تین لاکھ کروڑروپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیاہے لیکن  ملک کے شہریوں کی   سرگرم شراکت داری کے بغیر اس عظیم کام کو پوراکرنامشکل ہے ۔

ساتھیو، سووچھتا ، ماحولیات کا تحفظ اور ذی روح کا تحفظ ، یہ تینوں موضوعات مہاتماگاندھی کے پسندیدہ موضوعات تھے ۔ پلاسٹک ان تینوں کے لئے بہت خطرہ ہے لہذا سال 2022تک ملک کو پلاسٹک کے واحد استعمال سے پاک کرنے کا نشانہ ہمیں حاصل کرنا ہے ۔ گذرے تین ہفتوں میں سووچھتاہی سیوا ، کے ذریعہ سے پورے ملک نے اس ابھیان کو بہت رفتاردی ہے ۔ مجھے بتایاگیاہے کہ قریب 20ہزارٹن پلاسٹک کا کچرا اس عرصے کے دوران اکٹھاکیاگیاہے ۔اس دوران یہ بھی دیکھنے کو مل رہاہے پلاسٹک کے سامان لے جانے والے بیگ کا استعمال بہت تیزی سے کم ہورہاہے ۔

مجھے یہ بھی جانکاری ہے کہ آج ملک بھرمیں کروڑوں لوگوں نے پلاسٹک کے واحد استعمال نہ کرنے کا عہد لیاہے ۔ یعنی وہ پلاسٹک جس کا ہم ایک باراستعمال کرتے ہیں اورپھرپھینک دیتے ہیں ایسے پلاسٹک سے ہمیں ملک کو پاک کرنا ہے ۔ اس سے ماحولیات کا بھی بھلا ہوگا ہمارے شہروں کی سڑکوں اور سویج کو بلاک کرنے والے بڑے مسئلے کا حل  بھی ہوگااورہمارے جانوروں ، آبی جانداروں کی بھی حفاظت ہوگی ۔

بھائیواوربہنو، میں پھرکہہ رہاہوں ہمارے اس آندولن کے اصولوں میں سب سے بڑی بات ذہنی رویے میں تبدیلی لانی ہے ۔ یہ تبدیلی پہلے خود سے ہوتی ہے ،عہد سے ہوتی ہے ۔ یہی تعلیم  ہمیں مہاتماگاندھی اور لال بہادرشاستری جی کی زندگی سے ملتی ہے ۔

ملک جب خطرناک غذائی اجناس کی قلت سے جوجھ رہاتھا ، توشاستری جی نے ملک کے عوام  سے اپنے کھانے کی عادتوں میں بدلا و ٔ لانے کی اپیل کی ۔لیکن شروعات خود کے کنبے سے کی ۔ سووچھتاکے سفرمیں بھی ہمارے لئے بھی یہی ایک واحد راستہ ہے جس پرچل کرہم اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں ۔

بھائیواوربہنو، آج پوری دنیا سووچھ بھارت ابھیان کے اس ماڈل سے سیکھناچاہتی ہے ، اس کو اپنا ناچاہتی ہے ، کچھ پہلے ہی امریکہ میں جب بھارت کو گلوبل گول کیپرایوارڈ یعنی عالمی نشانے کوحاصل کرنے والاایوارڈ سے نوازاگیاتھا تو بھارت کی کامیابی  سے پوری دنیا کو واقفیت حاصل ہوئی ۔

میں نے اقوام متحدہ میں بھی یہ کہاتھا کہ بھارت اپنے تجربات کو دوسرے ملکوں سے ساجھاکرنے کے لئے ہمیشہ تیارہے ۔ آج نائجیریا ، انڈونیشیا اورمالی حکومت کے مندوبین ہمارے درمیان میں ہیں  بھارت کو آپ کے ساتھ سووچھتاکے لئے ، صفائی ستھرائی کے لئے  تعاون کرتے ہوئے بہت خوشی ہوگی ۔

ساتھیو، مہاتماگاندھی نے سچائی ، عدم تشدد ، ستیہ گرہ ، خود انحصاری کے نظریات سے ملک کو راستہ دکھایاتھا ۔ آج ہم اسی راستے پرچل کر سووچھ ، سوستھ ، طاقتوراورمستحکم نیوانڈیا کی تعمیرمیں لگے ہیں ۔ باپوسووچھتاکو سب سے اہم مانتے تھے ۔ سچے ماننے والے کے طورپر ملک کا دیہی علاقہ آج انھیں سووچھ بھارت کی کاریانجلی دے رہاہے ۔ گاندھی جی صحت کو حقیقی دولت  مانتے تھے اورچاہتے تھے کہ ملک کا ہرشہری صحت مندہو ۔ ہم یوگ دوس ، آیوشمان بھارت ، فٹ انڈیا ، تحریک کے ذریعہ اس نظریئے کو ملک کے مزاج میں لانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ گاندھی جی وسودھیوکٹم بکم میں یقین رکھتے تھے ۔

اب بھارت اپنی نئی پالیسیوں اور ماحولیات کے لئے عہد بندی کے ذریعہ سے دنیا کو کئی چنوتیوں سے لڑنے میں مدد کررہاہے ۔ باپو کا خواب خودانحصاری اورخود اعتمادی کے جذبے سے سرشار بھارت کا تھا ۔ آج ہم میک ان انڈیا ، اسٹارٹ اپ انڈیا،اور اسٹینڈاپ انڈیا سے ان خوابوں کو حقیقت بنانے میں لگے ہیں۔

گاندھی جی کاتصورتھا ، ایک ایسا بھارت جہاں ہرگاؤں خود پرمنحصرہو۔ ہم قومی گرام سوراج کے ذریعہ سے اس تصورکو حقیقت کی طرف لے جارہے ہیں ۔

گاندھی جی سماج میں کھڑے آخری شخص کے لئے  ہرفیصلہ لینے کی بات کرتے تھے ۔ہم نے آج اجوولااسکیم ، پردھان منتری آواس یوجنا، جن دھن یوجنا، سوبھاگیہ یوجنا ، سووچھ بھارت جیسی یوجنا ، ان سبھی سے ان کے اس منترکو نظام کا حصہ بنادیاہے ۔

باپو نے تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کی بات کی تھی ۔ ہم آدھار ، فوائد کی براہ راست منتقلی ، ڈیجیٹل انڈیا ، بھیم ایپ ، اور ڈیجی لاکر کے ذریعہ ملک کے عوام کی زندگی آسان بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

ساتھیو، مہاتماگاندھی کہاکرتے تھے کہ وہ بھارت کی ترقی اس لئے چاہتے ہیں تاکہ ساری دنیا اس کا فائدہ اٹھاسکے ۔ گاندھی جی کا واضح ماننا تھا کہ راشٹروادی ہوئے بغیر انترراشٹر وادی نہیں ہواجاسکتاہے ۔ یعنی ہمیں پہلے اپنے مسائل کا حل خود ڈھونڈنا ہوگا تب جاکر ہم پوری دنیا کی مدد کرسکتے ہیں ۔ اسی قومیت کے جذبے کو لے آج ہندوستان آگے بڑھ رہاہے ۔

باپوکے خوابوں بھارت ، نیابھارت بن رہاہے ،باپوکے خوابوں کا بھارت ۔ جو سووچھ ہوگا اور ماحولیات کا تحفظ کرنے والا ہوگا ۔باپوکے خوابوں کا بھارت جہاں ہرشخص    صحت مند اورفٹ ہوگا ۔ باپوکے خوابوں کابھارت ۔ جہاں ہرماں اورہربچے کو مناسب تغذیہ حاصل ہوگا۔

باپوکے خوابوں کا بھارت جہاں ہرشہری محفوظ محسوس کرے گا باپوکے خوابوں کا بھارت جو بھیدبھاوسے پاک اوربھائی چارے پرمبنی ہوگا ۔

باپوکے خوابوں کا بھارت جو سب کا ساتھ ، سب کاوکاس ، سب کا وشواس اس آدرش پرچلے گا ۔ باپوکے راشٹرواد کے یہ تمام عناصر پوری دنیا کے لئے آدرش ثابت ہوں گے ، تحریک کا ذریعہ بنیں گے ۔

آئیے ،بابائے قوم کے ان قدروں کو حقیقی بنانے کے لئے انسانیت کی بھلائی کے لئے بھارت کا ہرشہری راشٹرواد کے ہرسنکلپ کو ثابت کرنے کا عہدکریں ۔

میں آج ملک سے ایک شخص ، ایک سنکلپ ، اس کے لئے اپیل کرتاہوں ، ملک کے لئے کوئی بھی عہد کیجئے جو ملک کے کام آنے والا عہدہو۔ ملک کی ،سماج کی ، غریب کی بھلائی کرنے والاعہد ، آپ سے میری گذارش ہے کہ ایک عہد ضرورکیجئے اوراپنے فرائض  کے بارے میں سوچیئے ۔ملک کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں سوچیئے ۔

فرائض کے راستے کے پرچلتے ہوئے 130کروڑکوشش ، 130کروڑافراد کے عہدکی طاقت ملک میں کتنا کچھ کرسکتی ہے ۔ آج سے شروع کرکے اگلے ایک سال تک ہمیں مسلسل اس سمت میں کام کرنا ہے ۔ایک سال کام کیا اورپھر اگریہی ہماری زندگی کا طریقہ بن جائے ، یہی ہماری طرز زندگی بن جائے، تو یہی ایک کام باپو کو سچا خراج عقیدت ہوگا۔

اسی گذارش اورانہی الفاظ کے ساتھ میں ایک بات اورکہناچاہتاہوں ۔یہ جوکامیابی ملی ہے یہ کسی سرکارکی کامیابی نہیں ہے ۔ یہ جو کامیابی حاصل ہوئی ہے وہ کسی وزیراعظم کی کامیابی نہیں ہے ، یہ جو کامیابی ملی ہے وہ کسی وزیراعلیٰ کی کامیابی نہیں ہے ۔

یہ جو کامیابی ملی ہے وہ 130کروڑباشندوں کی کوششوں  کا نتیجہ ہے ۔ سماج کے اہم لوگوں نے وقتافوقتاًقیادت کی ذمہ داری نبھائی ، راستہ دکھایا ، اس کے سبب ملی ہے ۔ میں نے دیکھاہے 5سال لگاتار سبھی میڈیا ہاوس نے اس بات کولگاتار آگے بڑھا یا ، مثبت مدد کی ، ملک میں ایک ماحول بنانے میں میڈیا نے اہم کردارنبھایاہے ۔

آج میں ان سب کا ، جن جن لوگوں نے اس کام کو کیاہے ، 130کروڑشہریوں کو عزت اوراحترام کے ساتھ سلام کرتاہوں ۔ میں ان کا شکریہ اداکرتاہوں ۔

انہی الفاظ کے ساتھ میں اپنی بات ختم کرتاہوں ۔ میرے ساتھ آپ سب بولیں گے ۔۔

میں کہوں گا ۔۔مہاتماگاندھی آپ سب دونوں ہاتھ اوپراٹھاکر بولیں گے ،امررہے ، امررہے

مہاتماگاندھی ۔امررہے 

مہاتماگاندھی ۔ امررہے

مہاتماگاندھی ۔ امررہے

ایک بار پوری قوم کو ایک بہت بڑے عہدکوحققیت  میں بدلنے کے لئے میں بہت بہت مبارکباد دیتاہوں ۔

میرے ساتھ بولئے ۔

بھارت ماتا کی۔ جئے

بھارت ماتاکی ۔ جئے

بھارت ماتاکی ۔ جئے

بہت بہت شکریہ ۔

 

***************

 ( م ن ۔ م ع۔ ع آ)

U-4439