عزت مآب،
مجھے آپ سے ملاقات کر کے مسرت ہوئی۔ اور جیسا کہ آپ نے کہا ہے، ہم 5 سال بعد باضابطہ طور پر مل رہے ہیں۔
ہمارا ماننا ہے کہ بھارت اور چین کے تعلقات کی اہمیت صرف ہمارے عوام کے لیے ہی نہیں ہے۔
ہمارے تعلقات عالمی امن، استحکام اور ترقی کے لیے بھی اہم ہیں۔
عزت مآب،
باہمی اعتماد، باہمی احترام اور باہمی حساسیت ہمارے تعلقات کی بنیاد ہونی چاہیے۔
آج ہمیں ان تمام مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ ہم کھلے ذہن کے ساتھ گفت و شنید کریں گے اور ہماری گفت و شنید تعمیری ہوگی۔
شکریہ۔
ڈسکلیمر – یہ وزیر اعظم کے کلمات کا قریبی ترجمہ ہے۔ اصل کلمات ہندی میں پیش کیے گئے تھے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 1654
Met President Xi Jinping on the sidelines of the Kazan BRICS Summit.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 23, 2024
India-China relations are important for the people of our countries, and for regional and global peace and stability.
Mutual trust, mutual respect and mutual sensitivity will guide bilateral relations. pic.twitter.com/tXfudhAU4b