Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

سنگاپور کے صدر سے وزیراعظم کی ملاقات

سنگاپور کے صدر سے وزیراعظم کی ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنگاپور کے صدرجناب  تھرمن شانموگ رتنم سے ملاقات کی۔ جناب نریندر  مودی نے کہا،‘‘ہم نے ہند-سنگاپور جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔ ہم نے مستقبل کے شعبوں جیسے سیمی کنڈکٹرز، ڈیجیٹلائزیشن، مہارت کی ترقی، کنیکٹیویٹی اور دیگر امور پربھی  بات چیت کی۔’’

وزیر اعظم نے ‘ایکس’ پراپنی  پوسٹ  میں کہا:

‘‘سنگاپور کے صدر جناب تھرمن شانموگ رتنم سے آج شام ملاقات ہوئی ۔ ہم نے ہند-سنگاپور جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ ٔخیال کیا۔ ہم نے مستقبل کے ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے سیمی کنڈکٹرز، ڈیجیٹلائزیشن، مہارت کی ترقی، کنیکٹیویٹی اور دیگر امور پر بھی بات کی۔ ہم نے صنعت، بنیادی ڈھانچہ اور ثقافت میں تعاون کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ ٔخیال کیا ۔’’

@Tharman_S

*************

(ش ح ۔م ش ع۔ج ا(

U. No.5312