Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

سنگاپور کے  سینئر ایمریٹس  وزیر گوہ چوک ٹونگ سے وزیراعظم کی ملاقات

سنگاپور کے  سینئر ایمریٹس  وزیر گوہ چوک ٹونگ سے وزیراعظم کی ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنگاپور میں سینئر ایمریٹس وزیر گوہ چوک ٹونگ سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم  نے اس بات کی نشاندہی کی کہ سینئر ایمریٹس وزیر گوہ نے سنگاپور میں “انڈیا فیور” کا آغاز کیا اور جب وہ سنگاپور کے وزیر اعظم تھے تو ہندوستان-سنگاپور تعلقات پر خصوصی توجہ دی۔ وزیر اعظم نے اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران اور بعد میں ہندوستان کے لیے ان کی انمول حمایت کی تعریف کی۔ انہوں نے ہندوستان-سنگاپور تعلقات میں حالیہ پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کیا اور دو طرفہ تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

************

 

ش ح۔ ا م    ۔ م  ص

 (U:   10583 )