نئی دہلی ،14دسمبر: سنگاپورکے سینئراعزازی وزیرجناب گوہ چوک ٹونگ نے کل وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ اپنی دیرینہ وابستگی کاذکرکرتے ہوئے مسٹرگوہ چوک ٹونگ کو اس سال کے اوائل میں لی کوان ییو اسکول پبلک پالیسی کی گورننگ باڈی کے چیئرمین کے طورپر عہدہ سنبھالنے کے لئے وزیرموصوف کو مبارکباد پیش کی ۔
وزیراعظم نے حالیہ برسوں میں بھارت اورسنگاپورکے مابین متعدد اعلیٰ سطحی دوروں کے باہمی تبادلوں کے ذریعہ تعلقات میں آئی گرم جوشی اورپیش رفت کاخیرمقدم کیا اور تجارت وسرمایہ کاری ، رابطہ کاری ودفاع سلامتی سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کے استحکام کی تعریف کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی میں سنگاپورکا خصوصی مقام ہے جو مستحکم بھارت آسیان تعلقات کی بنیادوں پراستوار ہے ۔ وزیراعظم نے آسیان کے ساتھ بھارت کی وابستگی کے سلسلے میں سب سے پہلے اور مضبوط حمایتی کے طورپرووٹ ڈالنے والی شخصیت کے طور پرمسٹرگوہ چوک ٹونگ کے عمل کو سراہااور اظہارتشکرکیا۔
دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی وعالمی موضوعات پربھی تبادلہ خیالات کیا۔
U-6258