Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

سترہ زبانوں میں 10 لاکھ سے زیادہ مرتبہ کھیلے گئے دنیا کے سب سے بڑے کوئز میں سے ایک، جگیاسا کےجیتنے والوں کو وزیر اعظم کی مبارکباد


ہندوستان کی قدیم تہذیبی اقدار، اس کی ثقافتوں کے ارتقاء، شاندار ماضی اور اخلاقیات کے شاندار سماگم کے بارے میں 17 زبانوں میں10 لاکھ سے زیادہ مرتبہ کھیلے گئے دنیا کے سب سے بڑے کوئز میں سے ایک، جگیاسا کےجیتنے والوں کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مبارکباد دی ہے۔

مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کا ایک ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

جگیاسا کے تمام جیتنے والوں کو مبارکباد۔ یہ ایک وسیع کوشش تھی، جس کا مقصد نوجوانوں میں ہماری تاریخ اور ثقافت کے بارے میں معلومات کو بڑھانا تھا۔ اس کوئز کے تئیں ایسا غیر معمولی رسپانس دیکھ کر خوشی ہوئی۔

************

ش ح۔م م ۔ن ع

(U: 8314)