وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفدین کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے پردھان منتری مہیلا کسان ڈرون کیندر کا بھی آغاز کیا۔اس پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے دیوگھر کے ایمس میں تاریخی 10,000 جن آشدی کیندروقف کئے۔ مزید برآں، جناب مودی نے ملک میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کے ایک پروگرام کا بھی آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے اپنی مددآپ گروپوں سے تعلق رکھنے والی خواتین(ایس ایچ جیز) کو ڈرون فراہم کرنے اور اس سال کے شروع میں یوم آزادی کی تقریر کے دوران جن اوشدھی کیندروں کی تعداد کو 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کےسلسلہ میں ان دونوں اقدامات کا اعلان کیا۔ یہ پروگرام ان وعدوں کی تکمیل کی نشان دہی کرتا ہے۔
اروناچل پردیش کے نامسائی سے جناب لاکر پالینگ نے وزیر اعظم کو پکے گھر کے بارے میں بتایا جو انہوں نے حکومت کی مدد سے بنایا تھا۔ انہوں نے جل جیون مشن کے ذریعے لائی گئی تبدیلی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
جب جناب لاکر نے ‘جئے ہند’ کے ساتھ وزیر اعظم کا استقبال کیا، تو وزیر اعظم نے جواب دیا اور کہا کہ اروناچل میں جئے ہند ایک بہت مقبول علامت ہے اور انہوں نے کہا کہ اروناچل کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے ہمیشہ خوشی حاصل ہوتی ہے۔
جناب لاکر کو ان کی گرام پنچایت نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے بارے میں آگاہ کیا اور 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا موروثی پیغام ان کے لیے بالکل واضح تھا۔ وزیر اعظم نے گاؤں والوں سے کہا کہ وہ 5 ٹیمیں بنائیں اور پانچ گاؤں میں جا کر انہیں یہ اطلاع دیں کہ وی بی ایس وائی کی ‘مودی کی گارنٹی’ وہیکل آ رہی ہے۔
ش ج۔ ح ا ۔ ج
UN0-1591
Viksit Bharat Sankalp Yatra aims to achieve saturation of government schemes and ensure benefits reach citizens across the country.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 30, 2023
https://t.co/fqgyl5uXJJ
हर जगह विकसित भारत संकल्प यात्रा में शामिल होने के लिए लोग उमड़ रहे हैं। pic.twitter.com/DeIwym7noW
— PMO India (@PMOIndia) November 30, 2023
भारत अब, न रुकने वाला है और न थकने वाला है। pic.twitter.com/QQarG9jvAD
— PMO India (@PMOIndia) November 30, 2023
Viksit Bharat Sankalp Yatra aims to extend government schemes and services to those who have been left out till now. pic.twitter.com/ZPxsn8lDz9
— PMO India (@PMOIndia) November 30, 2023
विकसित भारत का संकल्प- 4 अमृत स्तंभों पर टिका है।
— PMO India (@PMOIndia) November 30, 2023
ये अमृत स्तंभ हैं – हमारी नारीशक्ति, हमारी युवा शक्ति, हमारे किसान और हमारे गरीब परिवार। pic.twitter.com/4fUJq5UBSk