نئی دہلی ،یکم مارچ :
نمسکار!
آپ کی تجاویز کااس سال کے بجٹ میں بہت اہم رول رہاہے اورآپ نے بھی جب بجٹ دیکھاہوگا توآپ سب کے ذہن میں آیاہوگا کہ آپ کی تجاویز کو ، آپ کو خیالات کو اس میں شامل کرنے کی بھرپورکوشش کی گئی ہے ۔ وہ کام تو ہوگیا، اب جو آج کے یہ مذاکرات ہیں ۔۔۔یہ مذاکرات زرعی اصلاحات اوربجٹ کے التزامات کو آگے بڑھائیں ، تیزی سے آگے بڑھائیں ، لاسٹ مائل ڈلیوری تک پہنچے ، مقررہ وقت میں کریں اور بہت موثر طریقے سے کریں اورپھربھی سب کو جوڑکرکریں ۔ سرکاری پرائیویٹ ساجھیداری کا بہترین نمونہ ۔ مرکز یا ریاستی تعاون کا بہترین نمونہ ۔۔۔ ایسا ہم آج کے تبادلہ خیال سے نکالنا چاہتے ہیں۔
اس ویبنارمیں زراعت ، ڈیری ، ماہی گیری جیسے الگ الگ شعبوں کے ماہرین بھی ہیں ، سرکاری ، پرائیویٹ اور امدادباہمی کے سیکٹرکے ساتھی بھی —آج ہمیں ان کے نظریات کا بھی فائدہ ملنے والا ہے اورملک کی دیہی معیشت کو فنڈ کرنے والے بینکوں کے نمائندے بھی ہیں ۔
آپ سبھی آتم نربھربھارت کے لئے ضروری آتم نربھردیہی معیشت کے اہم فریق ہیں ۔ میں نے کچھ عرصے پہلے پارلیمنٹ میں اس بات کو تفصیل سے رکھاتھا کہ کیسے ملک کے چھوٹے کسانوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت نے گذشتہ برسوں میں کئی اہم فیصلے کئے ہیں ۔ ان چھوٹے کسانوں کی تعداد 12کروڑکے قریب ہے اور ان کو بااختیاربنانا ، ان چھوٹے کسانوں کا ایمپاورمنٹ ہی ہندوستانی زراعت کو مختلف پریشانیوں سے نجات دلانے میں بہت مدد کرے گا۔ اتناہی نہیں دیہی معیشت کا ڈرائیونگ فورس بھی وہی بنیں گے۔
میں اپنی بات آگے بڑھانے سے پہلے بجٹ میں زراعت کے لئے جو کیاگیاہے ، اس کی کچھ خاص باتیں آپ کے سامنے دوہراناچاہتاہوں ۔ میں جانتاہوں آپ ان سبھی باتوں کو جانتے ہیں ۔ حکومت نے اس مرتبہ زراعت کے قرض کے ہدف بڑھا کر 16لاکھ 50ہزارکروڑروپے کردیاہے ۔ اس میں بھی مویشی پروری ، ڈیری اور ماہی پروری سیکٹرکو اولیت دی گئی ہے ۔ دیہی بنیادی ڈھانچے فنڈ کو بھی بڑھا کر 40ہزارکروڑروپے کردیاگیاہے ۔ مائیکروآبپاشی فنڈ کو بھی بڑھا کر دوگنا کردیاگیاہے ۔ آپریشن گرین اسکیم کا دائرہ بڑھاکر اب 22جلد خراب ہونے والی اشیاتک توسیع دے دی گئی ہے ۔ملک کی 1000اورمنڈیوں کو ای۔ نیم سے جوڑنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ ان سارے فیصلوں میں حکومت کی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے ، حکومت کا ارادہ محسوس ہوتاہے اورساتھ ساتھ حکومت کے ویژن کا پتہ چلتاہے۔ اوریہ ساری باتیں آپ سب کے ساتھ تبادلہ خیال سے حاصل کی گئی ہیں جس کو ہم آگے بڑھایاہے ۔لگاتاربڑھتی ہوئی زرعی پیداوار کے درمیان 21 ویں صدی میں ہندوستان کو پوسٹ ہارویسٹ ( فصل کٹنے کے بعد ) انقلاب یا پھرفوڈ پروسیسنگ ( خوراک کی ڈبہ بندی ) انقلاب اور ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے ۔ ملک کے لئے بہت اچھاہوتا اگریہ کام دو-تین دہائی پہلے ہی کرلیاگیاہوتا۔ اب ہمیں جو وقت گزرگیاہے ، اس کی بھرپائی توکرنی ہی کرنی ہے ، آنے والے دنوں کے لئے بھی اپنی تیاری اور تیزی میں اضافہ کرناہے ۔
ساتھیو!
اگرہم اپنے ڈیری سیکٹرکو ہی دیکھیں ، توآج وہ اتنا مضبوط اس لئے ہے کیونکہ اتنی دہائیوں میں اس میں پروسیسنگ کو بہت وسیع کیاہے ۔ آج ہمیں زراعت کے ہرسیکٹرمیں ، ہرخوردنی اجناس ، ہرسبزی ، پھل ، فشریز ، سبھی میں پروسیسنگ پر سب سے زیادہ زوردیناہے اور پروسیسنگ کاانتظام —اسے سدھارنے کے لئے ضروری ہے ۔ کسانوں کو اپنے گاوں کے پاس ہی اسٹوریج کی جدید سہولت ملے ، کھیت سے پروسیسنگ یونٹ تک پہنچنے کے انتظام سدھارنے ہی ہوں گے ، پروسیسنگ یونٹ کی ہینڈ ہولڈنگ ، فارمر-پروڈیوسرآرگنائزیشن مل کرکریں اورہم سب یہ جانتے ہیں کہ فوڈ پروسیسنگ انقلاب کے لئے ملک کے کسانوں کے ساتھ ہی ملک کے سرکاری –پرائیویٹ کارپوریٹ سیکٹرکو بھی پوری طاقت سے آگے درست سمت میں آگے آناہوگا۔
ساتھیو!
آج یہ وقت کی مانگ ہے کہ ملک کے کسان کی پیداوار کو بازارمیں زیادہ سے زیادہ متبادل حاصل ہوں ۔ صرف راپروڈکٹ (خام مال ) یا پھر صرف پیداوار تک کسان کو محدود رکھنے کا نقصان ملک دیکھ رہاہے ۔ ہمیں ملک کے زرعی سیکٹرکا ، ڈبہ بند خوراک کو عالمی مارکیٹ میں توسیع دینی ہی ہوگی ۔ ہمیں گاوں کے پاس ہی ایگرو-انڈسٹریز کلسٹرکی تعداد بڑھانی ہی ہوگی تاکہ گاوں کے لوگوں کو گاوں میں ہی کھیتی سے جڑے روزگارمل سکیں ۔ آرگینک کلسٹر، ایکسپورٹ کلسٹر، اس کا بھی اس میں بڑا رول ہوگا۔ گاوں سے زرعی مصنوعات شہروں کی طرف جائیں اورشہروں سے دوسری صنعتی مصنوعات گاوں میں پہنچیں ، ایسی صورت حال کی جانب ہمیں بڑھنا ہوگا ۔ ابھی بھی لاکھوں مائیکروفوڈ پروسیسنگ یونٹس ملک میں چل رہے ہیں لیکن ان کی توسیع کرنا ، ان کی صلاحیت کوبڑھانا —یہ آج وقت کی مانگ ہے ، بہت ضروری ہے ۔ ایک ضلع ، ایک پروڈکٹ ، یہ اسکیم ہماری مصنوعات کو عالمی بازارتک کیسے لے کر جائے ، اس کے لئے ہمیں پوری طاقت سے کام کرناہوگا۔
ساتھیو!
صرف کھیتی ہی نہیں ، یہاں تک کہ ماہی گیری کے سیکٹرمیں بھی پروسیسنگ کا بہت بڑا اسکوپ ہمارے یہاں ہے ۔ بھلے ہی ہم دنیا کے بڑے فش پروڈیوسر اوربرآمدکاروں میں سے ایک ہیں، لیکن پروسیسڈفش کے بین الاقوامی بازارمیں ہماری موجودگی بہت محدود ہے ۔ بھارت کی فش مشرقی ایشاسے ہوتے ہوئے پروسیسڈ فارم میں غیرملکی مارکیٹ تک پہنچتی ہے ۔ یہ صور ت حال ہمیں بدلنی ہی ہوگی ۔
ساتھیو !
اس کے لئے ضروری اصلاحات کے علاوہ تقریبا 11000کروڑروپے کی پیداوارسے مربوط ترغیبات کی اسکیم بھی حکومت نے بنائی ہے جس کا فائدہ انڈسٹری اٹھاسکتی ہے ۔ ریڈی ٹوایٹ ، ریڈی ٹوکک ، پھل سبزیاں ہو ں ، سی فوڈ ہو، موزاریلا چیز ہو ، ایسی بہت سی مصنوعات کی ہمت افزائی کی جارہی ہے ۔کووڈ کے بعد ملک اور بیرونی ملکوں میں ایسے بہترین پروڈکٹس کی مانگ کتنی بڑھ گئی ہے ، یہ آپ مجھ سے بہترجانتے ہیں ۔
ساتھیو!
آپریشن گرین اسکیم کے تحت کسان ریل کے لئے سبھی پھلوں اورسبزیوں کی نقل وحمل پر50فیصد سبسیڈی دی جارہی ہے ۔ کسان ریل بھی آج ملک کے کولڈ اسٹوریج نیٹ ورک کامضبوط ذریعہ بنی ہے ۔ یہ کسان ریل ، چھوٹے کسانوں ، ماہی گیروں کو بڑے بازاراور زیادہ مانگ والے بازارسے جوڑنے میں کامیاب ہورہی ہے ۔ گزشتہ 6مہینے میں ہی تقریبا پونے تین سو کسان ریلیں چلائی جاچکی ہیں اور ان کے ذریعہ تقریبا ایک لاکھ میٹرک ٹن پھل اورسبزیوں کی نقل وحمل کی جاچکی ہے ۔ یہ چھوٹے کسانوں کے لئے بہت بڑا وسیلہ توہے ہی ، صارفین اور انڈسٹری کو بھی اس کا فائدہ ہورہاہے ۔
ساتھیو،
ملک بھرکے اضلاع کے درمیان وہاں پیداہونے والے پھل اورسبزیوں کی ڈبہ بندی کے لئے کلسٹربنانے پرزوردیاجارہاہے ۔ اسی طرح آتم نربھر ابھیان کے تحت وزیراعظم کی چھوٹی خوردنی اشیاکی ڈبہ بندی صنعت کی تشکیل نواسکیم کے تحت لاکھوں چھوٹی ڈبہ بندی کی اکائیوں کومدد دی جارہی ہے ۔ اس کے لئے ضروری بنیادی ڈھانچے سے لے کر یونٹس لگانے تک آپ کی ساجھیداری بہت اہم ہے ۔
ساتھیو !
خوراک کی ڈبہ بندی کے ساتھ ساتھ ہمیں اس بات پربھی توجہ مرکوز کرنی ہے کہ چھوٹے چھوٹے سے کسان کو بھی جدید تکنالوجی کا فائدہ کیسے مل سکے ۔ ملک کے چھوٹے کسان ، ٹریکٹر، پرالی والی مشینیں یا پھر دوسری مشینیں حاصل کرنے کی قوت نہیں رکھتے ۔ کیاٹریکٹراوردوسری مشینوں کی ساجھیداری کرنے کاایک ادارہ جاتی ، کم قیمت اورموثرمتبادل کسانوں کو دیاجاسکتاہے ؟آج جب ہوائی جہاز تک ایئرلائنس کو گھنٹوں کی بنیاد پر کرائے پرمل جاتے ہیں ، توکسانوں کے لئے بھی ایسا بندوبست ملک میں کیاجاسکتاہے ۔
کسا ن کی پیداوار منڈی تک پہنچانے کے لئے ٹرک ایگریگیٹس کا استعمال تو کورونا کے دورمیں کچھ حدتک کیا بھی گیا تھا اور لوگوںکواچھا بھی لگاتھا۔ اس کی توسیع کھیت سے منڈی یا فیکٹریوں تک کھیت سے کسان ریل تک یہ کیسے ہوسکے اس پر ہمیں کام کرنا ہوگا۔ کھیتی سے جُڑا ایک اور اہم پہلو سوائل ٹیسٹنگ کا ہے۔ گزشتہ سالوں میں مرکزی سرکار کے ذریعہ کروڑوں کسانوں کو مٹی کی صحت کارڈ دئے گئے ۔ اب ہمیں ملک میں سوائل ہیلتھ کارڈ کی ٹیسٹنگ کی سہولت گاؤں گاؤں تک پہنچانا ہے جیسے بلڈ ٹیسٹنگ کی لیبس ہوتی ہیں ، ان کا ایک نیٹ ورک ہوتا ہے، ویسے ہی ہمیں سوائل ٹیسٹنگ کے لئے بھی کرنا ہے اور اس میں پرائیویٹ پارٹی بہت بڑی تعداد میں جُڑ سکتی ہیں اور ایک بار سوائل ٹیسٹنگ کا نیٹ ور ک بن جائے اور کسانوں کو سوائل ٹیسٹنگ کی عادت ہوجائے ، اس کے اپنے کھیت کی زمین کی صحت کیسی ہے ، اس زمین کے تئیں اس کے اندر بیداری آئے گی تو اس کی ساری برآمدات میں بہت بڑا بدلاؤ آئے گا۔ ملک کے کسان کو جتنا زیادہ اپنی مٹی کی صحت کے بارے میں پتہ رہے گا اتنا ہی اچھا ہے۔اچھے طریقے سے وہ فصل کی پیداوار پر دھیان دے گا۔
ساتھیو!
ایگریکلچرسیکٹر میں آر اینڈ ڈی کو لے کر زیادہ تر تعاون سرکاری سیکٹر کا ہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس میں پرائیویٹ سیکٹر کی حصہ داری بڑھے ۔ آر اینڈ ڈی کی جب بات ہوتی ہے تو صرف بیج تک ہی محدود نہیں بلکہ میں ایک فصل سے جڑے پورے سانٹیفک ایکو سسٹم کی بات کررہا ہوں ۔ ہولسٹک اپروچ ہونی چاہئے ۔ پورا سائیکل ہونا چاہئے ۔ ہمیں جب کسانوں کو ایسے متبادل دینے ہیں ،جس میں وہ گیہوں ،چاول تک ہی محدود نہ رہے ، آرگینک فوڈ سے لے کر سلاد سے جڑی سبزیوں تک ایسی متعددفصلیں ہیں جو ہم آزماسکتے ہیں ۔اسی طرح میں آپ کو ملٹس کے نئے مارکیٹ کو ٹیپ کرنے کی تجویز دوں گا۔ موٹے اناج کے لئے بھارت کی بڑی زمین بہت کارگر ہے ۔ یہ کم پانی میں بہترین پیداوار دیتی ہے۔ ملٹس کی ڈیمانڈ پہلے ہی دنیا میں بہت زیادہ تھی ، اب کورونا کے بعد تو یہ امیونٹی بوسٹر کی شکل میں بہت مقبول ہوچکی ہے ۔ ایک طرف کسانوں کو راغب کرنا بھی فو ڈ انڈسٹری کے ساتھیوں کی بھی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔
ساتھیو!
سی ویڈ اور بی ویکس آج ہنی (شہد ) کا ہمارے یہاں دھیرے دھیرے پھیلاؤ ہورہا ہے اور کسان بھی ہنی بی کی سمت میں کام کررہے ہیں ۔ایسے میں سمندری ساحل پرسی ویڈ اور باقی علاقوں میں ہنی بی اور پھر بی ویکس اس کے مارکیٹ کے ٹیپ کرنا بھی وقت کی ضرورت ہے ۔سی ویڈ کی فارمنگ کے لئے ملک میں بہت امکانات ہیں کیونکہ ایک بہت بڑی کاسٹ لائن ہمارے پاس ہے۔سی ویڈ سے ہمارے ماہی گیروں کو آمدنی کا ایک بڑا وسیلہ ملے گا ۔اسی طرح ہم شہد کی تجارت تو بہتر کررہے ہیں۔ ہمیں بی ویکس کو لے کر بھی اپنی حصہ داری اور بڑھانی ہے ۔اس میں آپ کا زیادہ سے زیادہ تعاون کیسے ہوسکتا ہے۔ اس پر بھی جب آپ دن بھر تبادلہ خیال کریں گے، صلاح مشورہ کریں گے تو ضرور اچھی اچھی باتیں ابھر کر آئیں گی۔
جب پرائیویٹ سیکٹر کی یہ حصہ داری بڑھے گی تو فطری طور سے کسان کا بھروسہ بھی بڑھے گا ، ہمارے یہاں کانٹریکٹ فارمنگ لمبے عرصے سے کسی نہ کسی شکل میں کی جارہی ہے۔ ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ کانٹریکٹ فارمنگ صرف ایک تجارت بن کر نہ رہے بلکہ اس زمین کے تئیں ہماری ذمہ داری کو بھی ہم نبھائیں ۔ ہمیں کسانوں کو ایسی ٹکنالوجی ، ایسے بیج دستیاب کرانے ہیں جو زمین کے لئے بھی صحت مند ہوں اور تغذیہ کی مقدار بھی ان میں زیادہ ہو۔
ساتھیو!
ملک کی کھیتی میں سنچائی سے لے کر بوائی ، کٹائی اور کمائی تک ٹکنالوجی کا ایک پورا پھل ملے ۔ اس کے لئے ہمیں متحد ہوکر کوشش کرنی ہے۔ ہمیں ایگریکلچر سیکٹر سے جڑے اسٹارٹ اپس کو بڑھاوادینا ہوگا اور نوجوانوں کو جوڑنا ہوگا۔ کورونا کے وقت میں ہم نے دیکھا ہے کہ کیسے متعدد اسٹارٹ اپ نے کیسے سبزیوں کو لوگوں کے گھروں تک پہنچایا اور یہ خوشی کی بات ہے کہ زیادہ تراسٹارٹ اپس ملک کے نوجوانوں کے ذریعہ ہی شروع کئے گئے ہیں۔ ہمیں انہیں لگاتار ترغیب دینا ہوگا۔ یہ آپ سبھی ساتھیوں کی سرگرم حصہ داری کے بغیر ممکن نہیں ہے۔کسانوں کو قرض ، بیج ، کھاد اور بازار یہ کسانوں کی ابتدائی ضرورتیں ہوتی ہیں جو اسے وقت پر چاہئیں۔
ساتھیو!
گزشتہ سالوں میں کسان کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ ہم نے چھوٹے سے چھوٹے کسان تک مویشی کی پرورش کرنے والے اور ماہی گیروں تک اس کو وسعت دی ہے۔ ہم نے مہم چلاکر پچھلے ایک سال میں ایک کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ دئے ہیں۔ کریڈٹ کی گنجائش بھی چھ سات پہلے کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا سے زیادہ کی گئی ہے۔ یہ کریڈٹ کسانوں تک وقت پر پہنچے ، یہ بہت ضروری ہے ۔اسی طرح گرامین انفراسٹرکچر کی فنڈنگ میں بھی آپ کا رول اہم ہے۔ ایک لاکھ کروڑروپے کے انفرافنڈ کا نفاذ بھی باعث مسرت ہے۔ اس قدم سے خرید سے لے کر اسٹوریج تک کی پوری چین کی جدید کاری کو تقویت ملے گی۔اس بجٹ میں تو ملک بھر کے اے پی ایم سیز کو بھی اس فنڈ کا فائدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک میں جو 10000 ایف پی اوز بنائے جارہے ہیں،اس سے ایک بہت ہی موثر کوآپریٹوز کا انتظام بن رہی ہے۔
ساتھیو !
ان منظم کوششوں کو ہم آگے کیسے بڑھاسکتے ہیں۔اس سے جڑی آپ کی تجاویز بہت اہم ہیں ۔اس شعبے میں آپ کا ایک تجربہ ہے، آپ کا ایک ویژن ہے، سرکاری کی سوچ ، سرکار کا ویژن ،سرکار کا بندوبست ، آپ کی طاقت ۔ یہ ہم نے مل کر ملک کے زرعی شعبے میں تبدیلی لانی ہے۔اس تبادلہ خیال کے دوران آپ جو بھی تجویز ہندوستان کی زراعت کے لئے ہندوستان کی دیہی اقتصادی صورتحال کے لئے آپ کی طرف سے جو بھی مشورے آئیں گے ان سے سرکار کو بہت مدد ملے گی۔
آپ کے کیا منصو بے ہیں ،سرکار اور آ پ سبھی ساتھ مل کرکیسے چلیں گے ،اس پر آپ سبھی کھلے دل سے مشورہ کریں ۔ آپ کے دل میں جوسوچ ہے، ضرور دیجئے ۔ ہاں اگر آپ کو لگتا ہے کہ بجٹ میں ایسا نہ ہوتا تو اچھا ہوتا ،ایسا ہوتا تو اچھا ہوتا ، تو یہ کوئی آخری بجٹ نہیں ہے ۔ اس کے بعد بھی ہم کئی بجٹ لے کر آنے والے ہیں ۔آپ لوگوں نے ہمیں خدمت کرنے کا موقع دیا ہے تو ہم آپر کی خدمت کرتے رہیں گے ۔ اس بار جو بجٹ میں آیا ہے اس کو آنے والے ایک سال میں کیسے لاگو کرنا، جلدی سے جلدی لاگو کرنا،زیادہ سے زیادہ لوگوں تک فائدہ پہنچانا ،اسی پر آج کی بات چیت مرکوز رہے گی۔بہت فائدہ ہوگا۔میں چاہتا ہوں کہ آپ کی یہ کھلے دل کی گفتگو ہمارے کھیتوں کو ، ہمارے کسانوں کو ، ہمارے ایگریکلچر سیکٹر کو ، ہمارے بلیو اکنامی کے شعبے کو ، ہمارے وھائٹ ریوولیوشن کے سیکٹر کو بہت بڑی طاقت ملے گی۔ ایک بار میں پھر آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
شکریہ!
*************
ش ح۔ح ا ۔وا۔ع آ۔رم
U- 2041
Watch Live https://t.co/L4Kd6qfLCX
— PMO India (@PMOIndia) March 1, 2021
लगातार बढ़ते हुए कृषि उत्पादन के बीच, 21वीं सदी में भारत को Post Harvest क्रांति या फिर Food Processing क्रांति और Value Addition की आवश्यकता है।
— PMO India (@PMOIndia) March 1, 2021
देश के लिए बहुत अच्छा होता अगर ये काम दो-तीन दशक पहले ही कर लिया गया होता: PM @narendramodi
आज हमें एग्रीकल्चर के हर सेक्टर में, हर खाद्यान्न, हर सब्जी, फल, फिशरीज, सभी में Processing पर सबसे ज्यादा फोकस करना है।
— PMO India (@PMOIndia) March 1, 2021
और Processing की व्यवस्था सुधारने के लिए जरूरी है-
किसानों को अपने गांव के पास ही स्टोरेज की आधुनिक सुविधा मिले: PM @narendramodi
खेत से Processing Unit तक पहुंचने की व्यवस्था सुधारी जाए,
— PMO India (@PMOIndia) March 1, 2021
Processing unit की हैंड होल्डिंग, Farmer Producer Organisations मिलकर करें: PM @narendramodi
हमें देश के एग्रीकल्चर सेक्टर का, Processed Food के वैश्विक मार्केट में विस्तार करना ही होगा।
— PMO India (@PMOIndia) March 1, 2021
हमें गांव के पास ही Agro-Industries Clusters की संख्या बढ़ानी ही होगी ताकि गांव के लोगों को गांव में ही खेती से जुड़े रोज़गार मिल सकें: PM @narendramodi
ऑपरेशन ग्रीन्स योजना के तहत किसान रेल के लिए सभी फलों और सब्जियों के परिवहन पर 50 प्रतिशत सब्सिडी दी जा रही है।
— PMO India (@PMOIndia) March 1, 2021
किसान रेल भी आज देश के कोल्ड स्टोरेज नेटवर्क का सशक्त माध्यम बनी है: PM @narendramodi
एग्रीकल्चर सेक्टर में R&D को लेकर ज्यादातर योगदान पब्लिक सेक्टर का ही है।
— PMO India (@PMOIndia) March 1, 2021
अब समय आ गया है कि इसमें प्राइवेट सेक्टर की भागीदारी बढ़े: PM @narendramodi
हमें अब किसानों को ऐसे विकल्प देने हैं जिसमें वो गेहूं-चावल उगाने तक ही सीमित न रहे।
— PMO India (@PMOIndia) March 1, 2021
ऑर्गेनिक फूड से लेकर सलाद से जुड़ी सब्जियों तक, ऐसी अनेक फसलें हैं, जो हम आज़मा सकते हैं: PM @narendramodi