Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے ساتھ باہمی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے افتتاحی کلمات

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے ساتھ باہمی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے افتتاحی کلمات


نئی دہلی، 24 مئی 2022:

جناب صدر، آپ سے مل کر ہمیشہ بہت خوشی ہوتی ہے۔ آج ہم نے ایک اور مثبت اور سودمند کواڈ  سربراہ ملاقات میں ساتھ ساتھ حصہ لیا۔

بھارت اور امریکہ کی حکمت عملی پر مبنی شراکت داری صحیح معنوں میں اعتماد پر مبنی ایک شراکت داری ہے۔

ساجھا اقدار، اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں ہمارے مشترکہ مفادات نے اس اعتماد کے رشتے کو مضبوط کیا ہے۔

ہمارے عوام سے عوام کے درمیان تعلقات اور قریبی اقتصادی روابط بھی ہماری شراکت داری کو منفرد حیثیت عطا کرتے ہیں۔

ہمارے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں بھی مسلسل اضافہ رونما ہورہا ہے، حالانکہ یہ ہماری قوت سے ابھی کافی کم ہے۔

مجھے یقین ہے کہ ہمارے درمیان بھارت۔ امریکہ سرمایہ کاری ترغیبات معاہدے سے سرمایہ کاری کی سمت میں ٹھوس پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔

ہم تکنالوجی کے شعبہ میں اپنے باہمی تعاون میں اضافہ کر رہے ہیں، اور عالمی موضوعات پر باہمی اشتراک کو مضبوط کر رہے ہیں۔

ہم دونوں ہی ممالک بھارت۔ پیسفک خطہ کے بارے میں یکساں نظریہ رکھتے ہیں اور نہ صرف باہمی سطح پر بلکہ دیگر ہم خیال ممالک کے ساتھ اپنی مشترکہ اقدار اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کواڈ اور گذشتہ روز اعلان کردہ آئی پی ای ایف اس کی فعال مثالیں ہیں۔ آج ہماری بات چیت اس مثبت رفتار کو مزید تیزی عطا کرے گی۔

مجھے یقین ہے کہ بھارت اور امریکہ کی دوستی، عالمی امن و استحکام، کرۂ ارض کی پائیداری، اور بنی نوع انسانی کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مثبت قوت کے طور پر بنی رہے گی۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5705