روسی فیڈریشن کے اوّل نائب وزیر اعظم عزت مآب ڈینس مانتوروف نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
انہوں نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات، توانائی، رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
پی ایم مودی نے ہندوستان-روس خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم ومضبوط کرنے کے لیے صدر پوتن کے ساتھ اپنے حالیہ دوروں اور ملاقاتوں کے دوران لیے گئے فیصلوں کے نفاذ کے لیے دونوں طرف کی ٹیموں کی طرف سے کی جانے والی مستقل اور مشترکہ کوششوں کا خیرمقدم کیا۔
وزیر اعظم نے صدر پوتن کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ مسلسل تبادلوں کے منتظر ہیں۔
*****
UR No. 2360
Glad to meet Russia’s First Deputy PM Denis Manturov today. Happy to see that teams on both sides are working together to implement decisions taken during my recent visits and meetings with President Putin to further strengthen India-Russia Special and Privileged Strategic… pic.twitter.com/CvMlc22iAx
— Narendra Modi (@narendramodi) November 11, 2024