Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا جواب سب کا ساتھ، سب کا وکاس ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے: وزیراعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں پارلیمنٹ سے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صدر کے خطاب میں بھارت کی کامیابیوں، بھارت سے عالمی توقعات اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں عام آدمی کے اعتماد کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی تقریر متاثر کن، اثر انگیز اور مستقبل کے کام کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے خطاب پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

جناب مودی نے کہا کہ 70 سے زیادہ معزز ممبران پارلیمنٹ نے اپنے قیمتی خیالات سے شکریہ کی تحریک کو تقویت بخشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے بات چیت ہوئی، ہر ایک نے اپنی سمجھ کی بنیاد پر صدر کے خطاب کی وضاحت کی۔ وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا ہے، اور انہیں اس میں شامل پیچیدگیوں کو سمجھنا مشکل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، اور اسی لیے ملک نے انہیں خدمت کا موقع دیا ہے۔

دوہزار چودہ  سے مسلسل ان کی خدمت کرنے کا موقع دینے کے لیے بھارت کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ یہ ہمارے ترقی کے ماڈل کا ثبوت ہے جسے لوگوں نے جانچا، سمجھا اور اس کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ’نیشن فرسٹ‘ کا جملہ ان کی ترقی کے ماڈل کی نشاندہی کرتا ہے اور اس کی مثال حکومت کی پالیسیوں، اسکیموں اور اقدامات میں ملتی ہے۔ یہذکر کرتے ہوئے کہ آزادی کے بعد 5 سے  6 دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد گورننس اور انتظامیہ کے متبادل ماڈل کی ضرورت تھی، جناب مودی نے کہا کہ ملک کو 2014 سے ترقی کے ایک نئے ماڈل کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا ہے، جس کی بنیاد ناز برداری  تشٹی کرن پر نہیں بلکہ مطمئن کرنےیعنی سنتشٹی کرن پر ہے۔

وزیر اعظم نے کہا، ’’بھارت میں وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ہماری پوری کوشش رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ بھارت کا وقت بھی ضائع نہ ہو بلکہ قوم کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے۔ اس لیے، انہوں نے مزید کہا’ہم نے مکمل کرنے کا رویہ اختیارکیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس طریقہ کار کے پیچھے مقصد یہ ہے کہ اسکیم کے حقیقی استفادہ کنندگان کو 100فیصد فوائد فراہم کیے جائیں۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ “سب کا ساتھ، سب کا وشواس” کی اصل روح کو گزشتہ ایک دہائی میں زمین پر لاگو کیا گیا ہے، جناب مودی نے کہا کہ یہ اب واضح ہے کیونکہ کوششوں کا نتیجہ ترقی کی صورت میں نکلا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ سب کا ساتھ، سب کا وشواس ہماری گورننس کا بنیادی منتر ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے ایس سی، ایس ٹی ایکٹ کو مضبوط بنا کر اپنی وابستگی ظاہر کی ہے جو غریبوں اور قبائلیوں کو ان کے احترام اور تحفظ کو بڑھا کر بااختیار بنائے گا۔

اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ آج کے دور میں ذات پات کے زہر کو پھیلانے کی بہت کوششیں کی جا رہی ہیں، وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے دونوں ایوانوں کی مختلف جماعتوں کے او بی سی ممبران پارلیمنٹ او بی سی کمیشن کو آئینی درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی حکومت تھی جس نے او بی سی کمیشن کو آئینی درجہ دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پسماندہ طبقات کا احترام اور عزت ان کی حکومت کے لئے بھی اہم ہے کیونکہ وہ 140 کروڑبھارتیوں کی پوجا کرتے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ جب بھی ملک میں ریزرویشن کا موضوع آیا ہے، اس مسئلے کو مضبوط طریقے سے حل کرنے کی کوششیں نہیں کی گئی ہیں، جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ ہر موقع پر ملک کو تقسیم کرنے، کشیدگی پیدا کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف دشمنی بڑھانے کے طریقے اپنائے گئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد بھی اسی طرح کے طریقے استعمال کیے گئے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پہلی بار، ان کی حکومت نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے منتر سے متاثر ایک ماڈل پیش کیا، جس میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو بغیر کسی تناؤ یا محرومی کے تقریباً 10 فیصد ریزرویشن فراہم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا ایس سی، ایس ٹی، اور او بی سی برادریوں نے خیر مقدم کیا ہے، جس میں کسی نے بھی پریشانی کا اظہار نہیں کیا۔ وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے اصول پر مبنی عمل درآمد کا طریقہ صحت مند اور پرامن طریقے سے انجام دیا گیا، جس کی وجہ سے ملک بھر میں اس فیصلے کو قبول کیا گیا۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ملک میں دیویانگ یا خصوصی طور پر معذور افراد کو وہ توجہ نہیں ملی جس کے وہ حقدار ہیں، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے منتر کے تحت، ان کی حکومت نے معذوروں کے لیے ریزرویشن کو بڑھایا ہے اور ان کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے مشن موڈ میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر معذور افراد کے فائدے کے لیے متعدد فلاحی اسکیمیں بنائی گئی ہیں اور ان پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ مزید برآں، جناب مودی نے مضبوط قانونی اقدامات کے ذریعے ان کے حقوق کو یقینی بنانے کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کے قانونی حقوق کے لیے کی جانے والی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے لیے حکومت کا نقطہ نظر سماج کے پسماندہ طبقات کے تئیں ان کے ہمدردانہ غور و فکر سے ظاہر ہوتا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ ’’بھارت کی ترقی ناری شکتی سے چلتی ہے‘‘۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اگر خواتین کو مواقع فراہم کیے جائیں اور وہ پالیسی سازی کا حصہ بنیں تو اس سے ملک کی ترقی کی رفتار تیز ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ نئی پارلیمنٹ میں حکومت کا پہلا فیصلہ ناری شکتی کے اعزاز کے لیے وقف تھا۔ جناب مودی نے نشاندہی کی کہ نئی پارلیمنٹ کو نہ صرف اس کی ظاہری شکل کے لیے بلکہ اس کے پہلے فیصلے کے لیے بھی یاد رکھا جائے گا، جو ناری شکتی کو خراج عقیدت تھا۔ انہوں نے کہا کہ تعریف کی خاطر نئی پارلیمنٹ کا افتتاح مختلف طریقے سے کیا جا سکتا تھا لیکن اس کے بجائے اسے خواتین کےوقار کے لیے وقف کیا گیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ پارلیمنٹ نے ناری شکتی کے آشیرواد سے اپنا کام شروع کیا ہے۔

یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو پچھلی حکومتوں نے کبھی بھی بھارت رتن کے لائق نہیں سمجھا، جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ اس کے باوجود، ملک کے لوگوں نے ہمیشہ ڈاکٹر امبیڈکر کے جذبے اور نظریات کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سماج کے تمام طبقوں کی طرف سے اس احترام کی وجہ سے اب تمام پارٹیوں سے ہر کوئی ہچکچاتے ہوئے بھی”جئے بھیم” کہنے پر مجبور ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر نے ایس سی اور ایس ٹی کمیونٹیز کو درپیش بنیادی چیلنجوں کو گہرائی سے سمجھا، انہوں نے ذاتی طور پر درد اور تکلیف کا تجربہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے ان کمیونٹیز کی معاشی ترقی کے لیے ایک واضح روڈ میپ پیش کیا۔ ڈاکٹر امبیڈکر کے ایک اقتباس کو پڑھتے ہوئے، جس میں کہا گیا تھا کہ “جبکہ بھارت ایک زرعی ملک ہے، زراعت دلتوں کے لیے بنیادی ذریعہ معاش نہیں ہو سکتی”، وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے دو وجوہات کی نشاندہی کی: پہلی، زمین خریدنے میں ناکامی، اور دوسری، پیسے کے باوجود، زمین خریدنے کے مواقع نہیں تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ گروہوں کو درپیش اس ناانصافی کے حل کے طور پر صنعت کاری کی وکالت کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈاکٹر امبیڈکر معاشی خود انحصاری کے لیے ہنر پر مبنی ملازمتوں اور کاروبار کو فروغ دینے میں یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد کئی دہائیوں تک ڈاکٹر امبیڈکر کے وژن پر غور نہیں کیا گیا اور اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کا مقصد ایس سی اور ایس ٹی برادریوں کی معاشی مشکلات کو ختم کرنا تھا۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ 2014 میں، ان کی حکومت نے مہارت کی ترقی، مالی شمولیت اور صنعتی ترقی کو ترجیح دی، وزیر اعظم نے پی ایم وشوکرما یوجنا کے تعارف پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد لوہار اور کمہار جیسے روایتی کاریگر ہیں، جو معاشرے کی بنیاد کے لیے ضروری ہیں اور گاؤں میں بکھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پہلی بار معاشرے کے اس طبقے کے لیے فکرمندی تھی، انہیں تربیت، تکنیکی اپ گریڈیشن، نئے آلات، ڈیزائن میں مدد، مالی مدد، اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کرناتھا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت نے معاشرے کی تشکیل میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس نظر انداز گروپ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی۔

جناب مودی نے کہا ہماری حکومت نے پہلی بار صنعت کاروں کو مدعو کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے مدرا اسکیم متعارف کرائی اور سماج کے ایک اہم طبقے کو آتم نر بھربھارت (خود انحصاری) کے اپنے خوابوں کو حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے بغیر ضمانت کے قرضے فراہم کرنے کی بڑے پیمانے پر مہم پر روشنی ڈالی، جس میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم کا بھی تذکرہ کیا، جس کا مقصد ایس سی، ایس ٹی، اور کسی بھی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بغیر کسی ضمانت کے 1 (ایک) کروڑ تک کا قرض فراہم کرنا ہے، تاکہ ان کے کاروباری اداروں کی مدد کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اس اسکیم کا بجٹ دوگنا کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے مشاہدہ کیا کہ پسماندہ برادریوں کے لاکھوں نوجوانوں اور بہت سی خواتین نےمدرا اسکیم کے تحت اپنے کاروبار شروع کیے ہیں، جس سے نہ صرف اپنے لیے روزگار کا حصول ممکن ہو رہا ہے بلکہ دوسروں کے لیے بھی ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مدرا اسکیم کے ذریعے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے خواب کو پورا کرتے ہوئے ہر کاریگر اور ہر کمیونٹی کو بااختیار بنانے پر روشنی ڈالی۔

غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی وابستگی پر زور دیتے ہوئے، یہ کہتے ہوئے کہ جن لوگوں کو نظر انداز کیا گیا تھا، انہیں اب ترجیح دی جا رہی ہے، جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ موجودہ بجٹ نے مختلف چھوٹے شعبوں جیسے چمڑے اور جوتے کی صنعتوں پر توجہ دی ہے، جس سے غریبوں اور پسماندہ طبقوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ ایک مثال دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کھلونوں کی صنعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ طبقوں کے بہت سے لوگ کھلونا بنانے میں ملوث ہیں۔ حکومت نے غریب خاندانوں کو مختلف قسم کی امداد فراہم کرتے ہوئے اس شعبے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس کا نتیجہ کھلونوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہے، جو تین گنا بڑھ گیا ہے، جس سے ان پسماندہ طبقوں کو فائدہ پہنچا ہے جو اپنی روزی روٹی کے لیے اس صنعت پر انحصار کرتی ہیں۔

بھارت میں ماہی گیری برادری کی نمایاں شراکت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ماہی گیروں کے لیے ایک علیحدہ وزارت قائم کی ہے اور کسان کریڈٹ کارڈ کے فوائد ان تک پہنچائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیری کے شعبے میں تقریباً 40,000 کروڑ روپے شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کوششوں سے مچھلی کی پیداوار اور برآمدات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے جس سے ماہی گیری برادری کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے معاشرے کے سب سے زیادہ نظر انداز شدہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی حکومت کی ترجیح کا اعادہ کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ذات پات کے زہر کو پھیلانے کی نئی کوششیں ہو رہی ہیں، جو ہماری قبائلی برادریوں کو مختلف سطحوں پر متاثر کرتی ہے، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کچھ گروہوں کی آبادی بہت کم ہے، جو ملک میں 200سے300 مقامات پر پھیلے ہوئے ہیں، اور انہیں انتہائی نظرانداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے صدر کی طرف سے رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کیا، جنہیں ان کمیونٹیز کے بارے میں قریبی علم ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ان خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں کو مخصوص اسکیموں میں شامل کرنے کے لیے خصوصی کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے ان کمیونٹیز کے لیے سہولیات اور بہبود کے اقدامات فراہم کرنے کے لیے 24,000 کروڑ روپے مختص کے ساتھ پی ایم جن من یوجنا کے آغاز کا ذکر کیا۔ مقصد یہ ہے کہ انہیں دیگر قبائلی برادریوں کی سطح پر لایا جائے اور آخر کار انہیں پورے معاشرے کے برابر لایا جائے۔

جناب مودی نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کے ان مختلف خطوں پر بھی توجہ مرکوز کی ہے جنہیں اہم پسماندگی کا سامنا ہے، جیسے کہ سرحدی دیہات۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے لائی گئی نفسیاتی تبدیلی پر روشنی ڈالی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ سرحدی دیہاتیوں کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان دیہاتوں کو، جہاں سورج کی پہلی اور آخری کرنیں چھوتی ہیں، کو مخصوص ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ’صف اول کے گاؤں‘ کا خصوصی درجہ دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ وزراء کو دور دراز کے دیہاتوں میں یہاں تک کہ منفی 15 ڈگری جیسے انتہائی حالات میں، گاؤں والوں کے مسائل کو سمجھنے اور ان کو حل کرنے کے لیے 24 گھنٹے رہنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ان سرحدی علاقوں کے گاؤں کے لیڈروں کو یوم آزادی اور یوم جمہوریہ جیسی قومی تقریبات میں بطور مہمان مدعو کیا جاتا ہے۔ انہوں نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے لیے حکومت کے عزم اور ہر نظر انداز کمیونٹی تک پہنچنے کی جاری کوششوں پر زور دیا۔ جناب مودی نے اس پر حکومت کی مسلسل توجہ پر زور دیتے ہوئے ملک کی سلامتی کے لیے وائبرنٹ ولیج پروگرام کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں جمہوریہ کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہر ایک پر زور دیا کہ وہ آئین بنانے والوں سے تحریک لیں۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت آئین سازوں کے جذبات سے احترام اور تحریک لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ جو لوگ آئین ساز اسمبلی کے مباحث کو پڑھیں گے وہ ان جذبات کو سامنے لانے کی کوششوں کو سمجھیں گے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ کچھ لوگوں کو سیاسی اعتراضات ہوسکتے ہیں، لیکن حکومت ہمت اور لگن کے ساتھ اس ویژن کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

آئین سازوں کے احترام اور ان کے الفاظ سے تحریک لینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آزادی کے فوراً بعد آئین بنانے والوں کے جذبات کو نظرانداز کیا گیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ ایک عبوری انتظام، جو کہ منتخب حکومت نہیں تھی، نے منتخب حکومت کا انتظار کیے بغیر آئین میں ترامیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کی حکومت کی جانب سے جمہوریت کو برقرار رکھنے کا دعویٰ کرتے ہوئے آزادی اظہار پر قدغن لگائی گئی اور پریس پر پابندیاں عائد کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئین کی روح کی مکمل توہین ہے۔

جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی زیرقیادت آزادبھارت کی پہلی حکومت کے دور میں آزادی اظہار کو دبانے کے واقعات پیش آئے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ممبئی میں مزدوروں کی ہڑتال کے دوران معروف شاعر جناب  مجروح سلطان پوری نے دولت مشترکہ پر تنقید کرتے ہوئے ایک نظم گائی تھی جس کی وجہ سے انہیں قید کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ مشہور اداکارجناب  بلراج ساہنی کو محض احتجاجی مارچ میں حصہ لینے پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ لتا منگیشکر کے بھائی جناب  ہردے ناتھ منگیشکر کو آل انڈیا ریڈیو پر ویر ساورکر کی ایک نظم پیش کرنے کی منصوبہ بندی کے لیے منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نےکہا کہ محض اسی وجہ سے ہردے ناتھ منگیشکر کو آل انڈیا ریڈیو سے مستقل طور پر برخاست کر دیا گیا تھا۔

ایمرجنسی کے دور میں ملک کے تجربات کو چھوتے ہوئے، جس کے دوران اقتدار کی خاطر آئین کو کچلا گیا اور اس کی روح کو پامال کیا گیا، جناب مودی نے زور دے کر کہا کہملک اسے یاد رکھے ہوئےہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ ایمرجنسی کے دوران معروف سینئر اداکارجناب دیو آنند سے عوامی طور پر ایمرجنسی کی حمایت کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ جناب  دیو آنند نے ہمت دکھائی اور اس کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا، جس کے نتیجے میں دور درشن پر ان کی تمام فلموں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وزیراعظم نے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو آئین کی بات کرتے ہیں لیکن اسے برسوں سے اپنی جیب میں رکھا ہوا ہے، اس کا کوئی احترام نہیں کرتے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہجناب  کشور کمار نے اس وقت کی حکمران جماعت کے لیے گانے سے انکار کر دیا تھا اور اس کے نتیجے میں آل انڈیا ریڈیو پر ان کے تمام گانوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

یہ کہتے ہوئے کہ وہ ایمرجنسی کے دنوں کو فراموش نہیں کر سکتے، وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ جمہوریت اور انسانی وقار کی بات کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایمرجنسی کے دوران ملک کی عظیم شخصیات کو ہتھکڑیاں لگائیں اور زنجیروں میں جکڑے،جن میں جارج فرنینڈس بھی شامل تھے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہاں تک کہ اراکین پارلیمنٹ اور قومی لیڈروں کو بھی اس دوران زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ’آئین‘ کا لفظ ان پراچھانہیںلگتا۔

جناب مودی نے کہا کہ اقتدار کی خاطر اور شاہی خاندان کے گھمنڈ کی وجہ سے ملک کے لاکھوں خاندان اجڑ گئے، اور قوم کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایک طویل جدوجہد شروع ہوئی، جو لوگ خود کو ناقابل تسخیر سمجھتے تھے انہیں عوام کی طاقت کے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہبھارتیہ  عوام کی رگوں میں جمی ہوئی جمہوری روح کی وجہ سے ایمرجنسی کو ہٹایا گیا تھا۔ اس بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ وہ سینئر لیڈروں کو بہت عزت دیتے ہیں اور ان کی طویل عوامی خدمات کا احترام کرتے ہیں، وزیر اعظم نے جناب ملکارجن کھرگے اور سابق وزیر اعظم جناب  دیوے گوڑا جیسے لیڈروں کی کامیابیوں کاذکر کیا۔

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ غریبوں کو بااختیار بنانا اور ان کی ترقی اتنی وسیع نہیں ہے جتنی کہ ان کی حکومت کے دور میں ہوئی ہے، جناب مودی نے ریمارک کیا کہ حکومت نے غریبوں کو بااختیار بنانے اور انہیں غربت پر قابو پانے کے قابل بنانے کے لیے اسکیمیں تیار کی ہیں۔ انہوں نے ملک کے غریبوں کی صلاحیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موقع ملنے پر وہ کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ غریبوں نے ان اسکیموں اور مواقع سے فائدہ اٹھا کر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بااختیار بنانے کے ذریعے 25 کروڑ لوگ کامیابی کے ساتھ غربت سے باہر نکل آئے ہیں، جو کہ حکومت کے لیے فخر کی بات ہے۔ وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ جو لوگ غربت سے نکلے ہیں انہوں نے سخت محنت، حکومت پر اعتماد اور اسکیموں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسا کیا ہے اور آج انہوں نے ملک میں ایک نیا متوسط طبقہ تشکیل دیا ہے۔

نیامتوسط طبقے اور متوسط طبقے کے لیے حکومت کی مضبوط وابستگی پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نےکہا کہ ان کی خواہشات ملک کی ترقی کے لیے محرک ہیں، نئی توانائی اور قومی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے متوسط طبقے اور نئے متوسط طبقے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں متوسط طبقے کے ایک اہم حصے کو ٹیکسوں سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ 2013 میں، انکم ٹیکس کی چھوٹ کی حد2 لاکھ تک تھی، لیکن اب اسے بڑھا کر12 لاکھ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ 70 سال سے زیادہ عمر کے افراد، کسی بھی طبقے یا کمیونٹی سے، آیوشمان بھارت اسکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جس میں متوسط طبقے کے بزرگوں کے لیے اہم فوائد ہیں۔

جناب مودی نے کہا ’ہم نے شہریوں کے لیے چار کروڑ گھر بنائے ہیں، شہروں میں ایک کروڑ سے زیادہ گھر بنائے گئے ہیں‘۔ انہوں نے کہاکہ گھر کے خریداروں کو متاثر کرنے والے بڑے فراڈ ہوتے تھے، جس سے تحفظ فراہم کرنا ضروری ہو جاتا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس پارلیمنٹ میں رئیل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ کا نفاذ متوسط طبقے کے گھر کی ملکیت کے خواب کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔ وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ موجودہ بجٹ میں ’سوامہ ‘اقدام شامل ہے، جس میں رکے ہوئے ہاؤسنگ پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لیے 15,000 کروڑ مختص کیے گئے ہیں، جہاں متوسط طبقے کا پیسہ اور سہولیات پھنس گئی تھیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ اس اقدام کا مقصد متوسط طبقے کے خوابوں کو پورا کرنا ہے۔

سٹارٹ اپ انقلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، جس نے عالمی سطح پر پہچان حاصل کی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سٹارٹ اپ بنیادی طور پر متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سےبھارت کی طرف راغب ہو رہی ہے، خاص طور پر ملک بھر میں 50-60 مقامات پر منعقد ہونے والےجی 20 اجلاسوں کی وجہ سے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس سے دہلی، ممبئی اور بنگلورو سے آگے بھارت  کی وسعت کا پتہ چلا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہبھارت سیاحت میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی متعدد کاروباری مواقع فراہم کرتی ہے، جس سے آمدنی کے مختلف ذرائع فراہم کرکے متوسط طبقے کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔

جناب مودی نے کہا، ’’آج متوسط طبقہ اعتماد سے بھرا ہوا ہے، جو بے مثال ہے اور ملک کو بہت مضبوط کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے اپنے پختہ یقین کا اظہار کیا کہ بھارتیہ  متوسط طبقہ ایک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو پورا کرنے کے لئے پرعزم اور پوری طرح تیار ہے، مضبوط کھڑا ہے اور ایک ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں نوجوانوں کا ایک اہم رول ہے، وزیر اعظم نے آبادیاتی فوائد پر زور دیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ اس وقت اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلباء ترقی یافتہ ملک کے بنیادی مستفید ہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ جوانی کی عمر کے طور پر، ملک کی ترقی کا سفر آگے بڑھے گا، جو انہیں ترقی یافتہ بھارت کے لیے ایک اہم بنیاد بنائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران اسکولوں اور کالجوں میں نوجوانوں کی بنیاد کو مضبوط کرنے کے لیے اسٹریٹجک کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 30 سالوں سے، 21ویں صدی کی تعلیم کے بارے میں بہت کم سوچا گیا تھا، اور پچھلا رویہ یہ تھا کہ چیزوں کو جیسا کہ وہ تھا اسی طرح چلنے دیں۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) تقریباً تین دہائیوں کے بعد ان مسائل کو حل کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ اس پالیسی کے تحت مختلف اقدامات بشمول پی ایم شری اسکولس کا قیام، تعلیم میں انقلاب لانا ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ تقریباً 10,000 سے 12,000 پی ایم شری اسکول پہلے ہی قائم کیے جا چکے ہیں، مستقبل میں مزید بنانے کے منصوبے کے ساتھ۔ انہوں نے تعلیمی پالیسی میں تبدیلیوں کے حوالے سے ایک اہم فیصلے پر بھی زور دیا جس میں اب تعلیم اور امتحانات مادری زبان میں لیے جانے کی دفعات شامل ہیں۔بھارت میں زبان کے حوالے سے دیرپا نوآبادیاتی ذہنیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے زبان کی رکاوٹوں کی وجہ سے غریب، دلت، قبائلی اور پسماندہ کمیونٹیز کے بچوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے اپنی مادری زبان میں تعلیم کی ضرورت پر تبصرہ کیا، جس سے طلباء کو انگریزی میں مہارت سے قطع نظر ڈاکٹروں اور انجینئروں کے طور پر کیریئر بنانے کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی اہم اصلاحات پر زور دیا کہ تمام پس منظر کے بچے ڈاکٹر اور انجینئر بننے کا خواب دیکھ سکیں۔ مزید برآں، وزیر اعظم نے قبائلی نوجوانوں کے لیے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کی توسیع پر زور دیا، جس میں ایک دہائی قبل تقریباً 150 اسکولوں سے آج 470 اسکولوں تک کا اضافہ ہوا، جس میں مزید 200 قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

تعلیمی اصلاحات کے بارے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ سینک اسکولوں میں بڑی اصلاحات، لڑکیوں کے داخلے کے انتظامات کو متعارف کرایا گیا ہے۔ ان اسکولوں کی اہمیت اور صلاحیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے روشنی ڈالی کہ اس وقت سینکڑوں لڑکیاں اس حب الوطنی کے ماحول میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں، فطری طور پر ان میں ملک سے عقیدت کا جذبہ پیدا ہو رہا ہے۔

نوجوانوں کی تیاری میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نےکہا کہ جو لوگ این سی سی سے وابستہ ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ ایک اہم عمر میں جامع ترقی اور نمائش کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں این سی سی کی بے مثال توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس کی تعداد 2014 میں تقریباً 14 لاکھ سے بڑھ کر آج 20 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ملک کے نوجوانوں کے جوش اور جذبے پر زور دیتے ہوئے، معمول کے کاموں سے ہٹ کر بھی، کچھ نیا حاصل کرنے کے لیے، جناب مودی نے سوچھ بھارت ابھیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے شہروں میں نوجوانوں کے گروپ اپنی حوصلہ افزائی کے ساتھ صفائی مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ نوجوان کچی آبادیوں میں تعلیم اور دیگر مختلف اقدامات کے لیے کام کرتے ہیں۔ اسے دیکھ کر وزیر اعظم نے نوجوانوں کے لیے منظم مواقع فراہم کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا، جس کے نتیجے میں’مائی بھارت ‘ یا میرا یووا بھارت تحریک شروع ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج، 1.5 کروڑ سے زیادہ نوجوانوں نے اندراج کیا ہے اور وہ عصری مسائل پر بات چیت، معاشرے میں بیداری پیدا کرنےکی اپنی صلاحیتوں کے ساتھ مثبت کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

کھیلوں کی مہارت کو فروغ دینے میں کھیلوں کی اہمیت اور جہاں کھیل بڑے پیمانے پر ہوتے ہیں وہاں ملک کی روح کیسے پروان چڑھتی ہے، وزیر اعظم نےکہا کہ کھیلوں کی صلاحیتوں کی حمایت کے لیے متعدد اقدامات شروع کیے گئے ہیں، جن میں بے مثال مالی مدد اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی شامل ہے۔ انہوں نے ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم اور کھیلوں کے ماحولیاتی نظام پر کھیلو انڈیا پہل کی تبدیلی کی طاقت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران،بھارتیہ کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں بھارت کے نوجوانوں بشمول نوجوان خواتین نے عالمی سطح پر ملک کی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ترقی پذیر ملک کو ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فلاحی اسکیمیں اور بنیادی ڈھانچہ دونوں ہی ملک کی ترقی کے لیے اہم ہیں، اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کا ضیاع ہوتا ہے اور قوم فوائد سے محروم ہوتی ہے۔ پراجیکٹ پر عمل درآمد میں تاخیر اور سیاسی مداخلت کے کلچر کے لیے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے، جناب مودی نے پرگتی پلیٹ فارم کے قیام کا ذکر کیا، جس کا وہ ذاتی طور پر جائزہ لیتے ہیں، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تفصیلی نگرانی کے لیے، بشمول ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ریئل ٹائم ویڈیو گرافی اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ براہ راست بات چیت شاملہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 19 لاکھ کروڑ روپے کے پروجیکٹ ریاستی اور مرکزی حکومتوں یا مختلف محکموں کے درمیان تال میل کے مسائل کی وجہ سے رک گئے تھے۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک مطالعہ پر روشنی ڈالی جس میں پرگتی کی تعریف کی گئی تھی اور تجویز کیا گیا تھا کہ دیگر ترقی پذیر ممالک اس کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ماضی کی ناکامیوں کو واضح کرنے کے لیے اتر پردیش کی ایک مثال دیتے ہوئے وزیر اعظم نے 1972 میں منظور ہونے والے سریو کینال پروجیکٹ کا ذکر کیا، جو 2021 میں مکمل ہونے تک پانچ دہائیوں تک تعطل کا شکار رہا۔ جموں و کشمیر میں ادھم پور،سری نگر،بارہمولہ ریلوے لائن کی تکمیل کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس پروجیکٹ کو دوبارہ منظور کیا، لیکن اس منصوبے کو 1972 میں منظور کیا گیا۔ دہائیوں آخر کار، تین دہائیوں کے بعد، یہ 2025 میں مکمل ہوا۔ جناب نریندر مودی نے اڈیشہ میں ہری داس پور،پارادیپ ریلوے لائن کی تکمیل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ یہ منصوبہ 1996 میں منظور ہوا تھا لیکن برسوں تک تعطل کا شکار رہا جو کہ موجودہ انتظامیہ کے دور میں 2019 میں مکمل ہوا۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے آسام میں بوگیبیل پل کی تکمیل پر روشنی ڈالی، جسے 1998 میں منظور کیا گیا تھا اور ان کی حکومت نے 2018 میں مکمل کیا تھا۔ انہوں نےکہا کہ وہ ماضی میں رائج تاخیر کے نقصان دہ کلچر کو واضح کرنے والی سینکڑوں مثالیں پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس طرح کے اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ثقافت میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں اس کلچر کی وجہ سے آنے والے اہم دھچکوں نے قوم کو اس کی صحیح ترقی سے محروم کر دیا۔ مناسب منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے خطاب کرنے کے لیے، پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان متعارف کرایا گیا تھا۔ انہوں نے ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پی ایم گتی شکتی پلیٹ فارم کا استعمال کریں، جس میں 1,600 ڈیٹا لیئرز شامل ہیں، تاکہ فیصلہ سازی کو ہموار کیا جا سکے اور پراجیکٹ پر عمل درآمد کو تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم ملک میں بنیادی ڈھانچے کے کام کو تیز کرنے کے لیے ایک اہم بنیاد بن گیا ہے۔

آج کے نوجوانوں کے لیے اپنے والدین کو درپیش مشکلات اور ملک کی ماضی کی حالت کے پیچھے اسباب کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نےکہا کہ پچھلی دہائی میں فعال فیصلوں اور اقدامات کے بغیر، ڈیجیٹل انڈیا کے فوائد کو پورا ہونے میں برسوں لگ جاتے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ فعال فیصلہ سازی اور اقدامات نے بھارت کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ بروقت اور بعض صورتوں میں وقت سے پہلے ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائیوجی ٹیکنالوجی اب بھارت میں عالمی سطح پر تیز ترین شرحوں میں زیادہ وسیع پیمانے پر دستیاب ہے۔

جناب مودی نے ماضی کے تجربات کی طرف توجہ مبذول کرائی، اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ کمپیوٹر، موبائل فون، اور اے ٹی ایم جیسی ٹیکنالوجیز بھارت سے بہت پہلے بہت سے ممالک تک پہنچ چکی ہیں، جن کو پہنچنے میں اکثر دہائیاں لگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بھی چیچک اور بی سی جی جیسی بیماریوں کی ویکسین عالمی سطح پر دستیاب ہیں جبکہ بھارت نظام کے عدمکاکردگی  کی وجہ سے پیچھے ہے۔ وزیر اعظم نے ان تاخیر کی وجہ ماضی کی ناقص گورننس کو قرار دیا، جہاں تنقیدی علم اور نفاذ کو سختی سے کنٹرول کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں “لائسنس پرمٹ راج” پیدا ہوا جس نے ترقی کو روک دیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ اس نظام کی جابرانہ نوعیت ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔

کمپیوٹر کی درآمد کے ابتدائی دنوں پر تبصرہ کرتے ہوئے، اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ کمپیوٹر درآمد کرنے کے لیے لائسنس حاصل کرنا ایک طویل عمل تھا جس میں برسوں لگے، وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ اس ضرورت نے ہندوستان میں نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں کافی تاخیر کی۔

ماضی کے نوکر شاہی چیلنجز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گھر کی تعمیر کے لیے سیمنٹ کے حصول کے لیے بھی اجازت درکار ہوتی ہے اور شادیوں کے دوران چائے کے لیے چینی حاصل کرنے کے لیے بھی لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ چیلنجز آزادی کے بعد کےبھارت میں پیش آئے اور اس بات کی نشاندہی کی کہ آج کے نوجوان اس کے مضمرات کو سمجھ سکتے ہیں۔انہوںنے  سوالکیا کہ رشوت کا ذمہ دار کون تھا اور پیسہ کہاں گیا۔

ماضی کی نوکرشاہی کی رکاوٹوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ سکوٹر خریدنے کے لیے بکنگ اور ادائیگی کی ضرورت ہوتی تھی، اس کے بعد 8-10 سال انتظار کرنا پڑتا تھا، وزیر اعظم نے کہا کہ سکوٹر بیچنے کے لیے بھی حکومتی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے ضروری اشیاء، جیسے کہ گیس سلنڈر، جو کہ اراکین پارلیمنٹ کو کوپن کے ذریعے تقسیم جاتے تھے اور گیس کنکشن کے لیے لمبی قطاروں کو واضح  کیا۔ انہوں نے ٹیلی فون کنکشن حاصل کرنے کے طویل عمل کاذکر کیااور اس بات پر زور دیا کہ آج کے نوجوانوں کو ان چیلنجوں سے آگاہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آج جو لوگ شاندار تقریریں کررہے ہیں انہیں اپنی ماضی کی حکمرانی اور قوم پر اس کے اثرات پر غور کرنا چاہئے۔

جناب مودی نے کہا، ’’پابندی والی پالیسیاں اور لائسنس راج جس نےبھارت کو عالمی سطح پر سب سے سست اقتصادی ترقی کی شرح میں دھکیل دیا۔ انہوں نےکہا کہ اس کمزور شرح نمو کو “ہندو شرح نمو” کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ ایک بڑی کمیونٹی کی توہین تھی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ناکامی کی وجہ اقتدار میں رہنے والوں کی نااہلی، فہم کی کمی اور بدعنوانی ہے، جس کی وجہ سے پورے معاشرے کو سست ترقی کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

ماضی کی معاشی بدانتظامی اور ناقص پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے، جس کی وجہ سے پورے معاشرے کو مورد الزام ٹھہرایا اور داغدار کیا گیا، وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخی طور پر، بھارت کی ثقافت اور پالیسیوں میں پابندی کا لائسنس راج شامل نہیں تھا جبکہبھارتیہ کھلے پن پر یقین رکھتے تھے اور عالمی سطح پر آزاد تجارت میں شامل ہونے والے پہلے لوگوں میں شامل تھے۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہبھارتی  تاجر بغیر کسی پابندی کے تجارت کے لیے دور دراز ممالک کا سفر کرتے ہیں، جوبھارت کی قدرتی ثقافت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اقتصادی صلاحیت اور تیز رفتار ترقی کی موجودہ عالمی پہچان ہر ہندوستانی کے لیے فخر کا باعث ہے۔انہوںنے زوردے کرکہابھارت کو اب تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں سے ایک کے طور پر دیکھا جاتا ہے، اور ملک کی معیشت نمایاں طور پر پھیل رہی ہے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہملک پابندی والے لائسنس راج اور ناقص پالیسیوں کے چنگل سے آزاد ہونے کے بعد اب آرام سے سانس لے رہا ہے اور بلندی کی طرف بڑھ رہے وزیر اعظم نے “میک ان انڈیا” اقدام کو فروغ دینے پر تبصرہ کیا، جس کا مقصد ملک میں مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو  اسکیم کے تعارف اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری  سے متعلق اصلاحات کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہبھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل فون پروڈیوسر بن گیا ہے، جو بنیادی طور پر ایک درآمد کنندہ سے موبائل فون کے برآمد کنندہ میں تبدیل ہو گیا ہے۔

دفاعی مینوفیکچرنگ میںبھارت کی کامیابیوں پر زور دیتے ہوئے، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ گزشتہ دہائی کے دوران دفاعی مصنوعات کی برآمدات میں دس گنا اضافہ ہوا ہے، وزیر اعظم نے سولر ماڈیول مینوفیکچرنگ میں دس گنا اضافے کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اسٹیل پیدا کرنے والا ملک ہے” جبکہ مشینری اور الیکٹرانک برآمدات میں گزشتہ دہائی کے دوران تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ کھلونوں کی برآمدات میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، اور زرعی کیمیکل برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جناب مودی نے کہاکورونا وبائی مرض کے دوران، ہندوستان نے “میڈ ان انڈیا” پہل کے تحت 150 سے زیادہ ممالک کو ویکسین اور ادویات فراہم کیں۔ انہوں نے آیوش اور جڑی بوٹیوں کی مصنوعات کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ کو بھی اجاگر کیا۔

کھادی کو فروغ دینے کے لیے پچھلی حکومت کی طرف سے کوششوں کی کمی پر تبصرہ کرتے ہوئے، یہ بتاتے ہوئے کہ آزادی کی جدوجہد کے دوران شروع کی گئی تحریک بھی آگے نہیں بڑھ سکی تھی، وزیر اعظم نے روشنی ڈالی کہ کھادی اور دیہی صنعتوں کا کاروبار پہلی بار 1.5 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ پچھلی دہائی میں پیداوار میں چار گنا اضافہ ہوا ہے، جس سے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو کافی فائدہ پہنچا ہے اور ملک بھر میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تمام منتخب نمائندے عوام کے خادم ہیں، جناب مودی نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے لیے ملک اور سماج کا مشن سب سے اہم ہے، اور خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنا ان کا فرض ہے۔

ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو اپنانے کے لیے تمام بھارتیوں کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ صرف ایک حکومت یا فرد کا عزم نہیں ہے بلکہ 140 کروڑ شہریوں کا عزم ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس مشن سے لاتعلق رہنے والوں کو قوم پیچھے چھوڑ دے گی۔ انہوں نے ملک کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت کے متوسط طبقے اور نوجوانوں کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔

ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچنے کے ساتھ ہی ملک کی ترقی میں ہر کسی کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب مودی نےکہا کہ حکومت میں اپوزیشن فطری اور جمہوریت میں ضروری ہے، جیسا کہ پالیسیوں کی مخالفت ہے۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ انتہائی منفی اور دوسروں کو کم کرنے کی کوششیں اپنی شراکت کو بڑھانے کے بجائےبھارت کی ترقی میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے خود کو اس طرح کی منفی  ذہنت سے آزاد کرنے اور مسلسل خود غور و فکر اور خود شناسی میں مشغول رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایوان میں ہونے والی بات چیت سے قیمتی بصیرتیں حاصل ہوں گی جنہیں آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے صدر کے خطاب سے حاصل ہونے والی تحریک  کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی تقریر کااختتام کیا اور صدرجمہوریہ اور تمام معزز ممبران پارلیمنٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

***

(ش ح۔اص)

UR No.6215