Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

دوسری بھارت-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس

دوسری بھارت-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس


وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے 19 نومبر کو ریو ڈی جنیرو میں جی 20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر دوسری بھارت-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پہلی سالانہ چوٹی کانفرنس 10 مارچ 2023 کو نئی دہلی میں وزیر اعظم البانی کے بھارت کے سرکاری دورے کے دوران منعقد ہوئی۔

وزرائے اعظم نے بھارت-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دفاع اور سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، مہارت اور نقل و حرکت، قابل تجدید توانائی، خلا، کھیل اور عوام سے عوام کے تعلقات کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔ وزرائے اعظم نے قابل تجدید توانائی پارٹنرشپ کے آغاز کا بھی خیر مقدم کیا۔

فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون کے احترام کی بنیاد پر ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

***

(ش ح۔اص)

UR No.2714