Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

دورۂ کویت  کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان

دورۂ کویت  کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان


آج، میں کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجبر الصباح کی دعوت پر کویت کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔

ہم کویت کے ساتھ پیڑھیوں سے چلے آرہے تاریخی تعلقات کو ازحد اہمیت دیتے ہیں۔ ہم نہ صرف مضبوط کاروبار اور توانائی شراکت دار ہیں، بلکہ مغربی ایشیائی خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی سے بھی ہمارے باہمی مفادات وابستہ ہیں۔

میں عزت مآب امیر، ولی عہد شہزادہ اور کویت کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے پرجوش ہوں۔ یہ ہمارے عوام اور خطے کے فائدے کے لیے لائحہ عمل وضع کرنے کا موقع بھی ہوگا۔

میں کویت میں سکونت پذیر بھارتی افراد سے ملاقات کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں جنہوں نے دونوں ممالک  کے درمیان دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانے میں زبردست تعاون فراہم کیا ہے۔

میں خلیجی خطے کی کھیل کود کی اہم تقریب، ’عربین گلف کپ‘  کی افتتاحی تقریب میں مدعو کیے جانے کے خصوصی اشارے  کے لیے کویت کی قیادت کے تئیں اظہار تشکر کرتا ہوں۔میں کھیل کود سے متعلق عمدگی اور علاقائی اتحاد کے اس جشن کا حصہ بننے  کے لیے پرجوش ہوں۔

میں پراعتماد ہوں کہ یہ دورہ بھارت اور کویت کے عوام کے درمیان خصوصی مراسم اور دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط  و مستحکم بنائے گا۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4393