نئی دہلی،12۔اپریل ،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ایئرفورس اسٹیشن کانپور(اے ایف ایس، کانپور) میں واقع دفاعی مقاصد کیلئے دی گئی 6.5628ایکڑزمین پٹےپرکیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کو منتقل کئےجانے کو منظوری دے دی ہے۔ اس کا استعمال 6جون 2011 کو کئے گئے فیصلے میں جزوی ترمیم کےساتھ اسکول کی عمارت اور دیگر متعلقہ بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر کےلئے کیاجائےگا۔ قابل ذکر ہے کہ مذکورہ تاریخ کو 8.90ایکٹردفاعی مقاصد کے لئے دی گئی زمین اے ایف ایس کانپور میں واقع کے وی ایس کو منتقل کئےجانےکومنظوری دی گئی تھی۔
دفاعی مقاصد سے متعلق یہ زمین حکومت کی موجودہ پالیسی کے تحت بغیر کسی پریمیئم کے سالانہ برائے نام ایک روپے کے پٹے پر منتقل کی جا رہی ہے۔ اس زمین پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے وی ایس اپنے فنڈ سے اپنے ضابطوں کےمطابق کرےگا۔
اے ایف ایس کانپورمیں واقع کیندریہ ودیالیہ ایک عارضی بیرک ٹائپ کی رہائش گاہ میں 1985سے کام کر رہا ہے۔ یہ جگہ اسکول کے لئے طے شدہ خصوصیات سے متعلق ضرورتوں کے لئے ناکافی ہے۔
کے وی ایس کو زمین کی منتقلی سے متعلق کاغذی کارروائی دو ماہ کے اندر مکمل کر لی جائےگی۔ اس کے بعد کے وی ایس پٹے پر دی جا رہی اس زمین پر اسکول کی عمارت وغیرہ کی تعمیر کرے گا۔
م ن ۔م م ۔ ک ا
U- 1855