نئی دلّی ، 28 اگست / گجرات کی 50 خواتین موٹر بائیک رائیڈر ز کے ایک گروپ بائیکنگ کوئین نے آج نئی دلیّ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔
گروپ نے بتایا کہ انہوں نے 13 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 10000 کلو میٹر سے زیادہ سفر کیا ہے اور مختلف سماجی موضوعات مثلاً بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ اور سووچھ بھارت کے بارے میں لوگوں سے بات چیت کی ہے ۔ 15 اگست ، 2017 ء کو انہوں نے لداخ میں کھار ڈنگلہ میں ترنگا لہرایا ۔
وزیر اعظم نے ان کی کوششوں کی ستائش کی اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
U. No. 4222
Met a group of women bikers, who spoke about their biking expedition across parts of India. https://t.co/B5ELXtuSfD
— Narendra Modi (@narendramodi) August 28, 2017