Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

حکومت گجرات کے ذریعہ سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے فیب کی مینوفیکچرنگ کے لیے ویدانتا-فوکس کون کے ساتھ 1.54 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر کی مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے جانے کےبعد وزیر اعظم کی جانب سے امیدکا اظہار


حکومت گجرات کے ذریعہ سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے فیب کی مینوفیکچرنگ کے لیے ویدانتا – فوکس کون گروپ کے ساتھ 1.54 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر کی مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے جانے کے بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امیدظاہر کی ہے۔

وزیر اعظم نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ یہ سرمایہ کاری معیشت اور روزگار کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے غیر معمولی اثرات مرتب کرے گی ، ساتھ ہی ذیلی صنعت کے لیے ایک زبردست ایکو نظام قائم کرنے میں مدد فراہم کرے گی، اور اس طرح ہماری ایم ایس ایم ای اکائیوں کو بھی مدد حاصل ہوگی۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل کا ایک ٹوئیٹ ساجھا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛

’’یہ مفاہمتی عرضداشت بھارت کی سیمی کنڈکٹر پیداواری اولوالعزمی کو مہمیز کرنے میں ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتی ہے۔ 1.54 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر کی سرمایہ کاری معیشت اور روزگار کو تقویت بہم پہنچانے میں غیر معمولی اثرات مرتب کرے گی۔ اس سے ذیلی صنعتوں کے لیے ایک زبردست ایکو نظام قائم ہوگا نیز ہماری ایم ایس ایم ای اکائیوں کو بھی مدد حاصل ہوگی۔‘‘

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10199