Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

جی ای ایم پورٹل نے 8 سال مکمل کئے ؛ وزیراعظم نے اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پلیٹ فارم کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو 8 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ اس پلیٹ فارم نے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی برادریوں سے تعلق رکھنے والوں کو مواقع فراہم کیے ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانے میں بھی بہت آگے بڑھا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا۔

’’8 سال مکمل کرنے والے پلیٹ فارم پرجی ای ایم انڈیا @ کے تمام شراکت داروں کو مبارکباد۔ اس پلیٹ فارم نے تقریباً 10 لاکھ کروڑ روپے کی متاثر کن مجموعی فروخت کانشانہ حاصل کیا ہے۔ لیکن، سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس نے کاروباری افراد کو مواقع فراہم کیے ہیں، خاص طور پر جو اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز سے وابستہ ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ وہ بھی جو ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی برادریوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل کو آگے بڑھانے کے میدان میں جی ای ایم نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔’’