Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

جیسا کہ بھارت امرت مہوتسو کی تقریبات منارہا ہے، میں پُر امید ہوں کہ 130کروڑ بھارتی عوام اسے نئی اونچائیوں تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے محنت جاری رکھیں گے


نئی دہلی02 اگست2021: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ جیسا کہ بھارت امرت مہوتسو کی تقریبات منا رہا ہے، وہ پُر امید ہیں کہ 130 کروڑ بھارتی عوام اسے نئی اونچائیوں  تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے محنت جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم نےسلسلے وار ٹویٹ پیغامات میں  کہا :

’’جیسا کہ بھارت  اگست کے مہینے میں داخل ہوگیا ہے،  جب سے امرت مہوتسو کا آغاز ہواہے، ہم نے  بہت سے واقعات دیکھے ہیں جو ہر بھارتی کے لئے حوصلہ افزا ہیں۔اس دوران  ریکارڈ ٹیکہ کاری ہوئی ہے اور جی ایس  ٹی کے بھی  اونچے اعداد شمار حاصل ہوئے ہیں، جن سے زبردست معاشی سرگرمی کا اشارہ ملتا ہے۔

اولمپک  مقابلوں میں نہ صرف پی وی سندھو نے تمغہ جیتا ہے جس کی  کہ وہ پوری طرح حقدار ہیں  ، بلکہ مردوں  اور خواتین کی ہاکی ٹیموں میں بھی تاریخی کوششیں  کی ہیں۔ جیسا کہ بھارت امرت مہوتسو کی تقریبات منا رہا ہے، وہ پُر امید ہیں کہ 130 کروڑ بھارتی عوام اسے نئی اونچائیوں  تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے محنت جاری رکھیں گے۔

*************

 

ش ح۔اس ۔رم

U-7352