Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

“جن جاتیہ گورو دیوس  مناتے ہوئے  ملک کے قبائلی ورثے پر فخر کا اظہار کرنا اور آدیواسی برادری کی ترقی کے لیے عہدکرنا ‘پنچ پران’ کی توانائی کا حصہ ہے”

“جن جاتیہ گورو دیوس  مناتے ہوئے  ملک کے قبائلی ورثے پر فخر کا اظہار کرنا اور آدیواسی برادری کی ترقی کے لیے عہدکرنا ‘پنچ پران’ کی توانائی کا حصہ ہے”


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ قوم بھگوان برسا منڈا اور کروڑوں جن جاتیہ بہادروں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ’پنچ پران‘ کی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا، “جن جاتیہ گورو دیوس کے ذریعے ملک کے قبائلی ورثے پر فخر کا اظہار کرنا اور آدیواسی برادری کی ترقی کے لیے قرارداد اسی توانائی کا حصہ ہے”،  وزیر اعظم آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر قوم کو مبارکباد دے رہے تھے۔

وزیر اعظم نے بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 15 نومبر آدیواسی روایت کا جشن منانے کا دن ہے کیونکہ بھگوان برسا منڈا نہ صرف ہماری جدوجہد آزادی کے ہیرو تھے بلکہ وہ ہماری روحانی اور ثقافتی توانائی کے علم بردار تھے۔

وزیر اعظم نے جدوجہد آزادی میں قبائلی برادری کے کردار کو یاد کیا اور آزادی کے لیے کلیدی قبائلی تحریکوں اور جنگوں کا ذکرکیا۔ انہوں نے تلک مانجھی کی قیادت میں دامن سنگرام، بدھو بھگت کی قیادت میں چلائی گئی تحریک، سدھو-کانہو کرانتی، تانا بھگت تحریک، ویگڈا بھیل تحریک، نائکڈا تحریک، سنت جوریا پرمیشور اور روپ سنگھ نائک، لمڈی داہود کی لڑائی، منگڑھ کے گووند گرو جی اور الوری سیتارام راجو کے تحت  چلائی گئی تحریک رامپا کو یاد کیا۔

وزیر اعظم نے قبائلی افراد کے ذریعہ پیش کردہ  خدمات کا اعتراف کرنے اور ان کی یادگار  منانے کے اقدامات کی فہرست پیش کی۔ انہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں قبائلی عجائب گھروں اور جن دھن، گوبردھن، ون دھن، سیلف ہیلپ گروپس، سوچھ بھارت، پی ایم آواس یوجنا، ماتروتوا وندنا یوجنا، گرامین سڑک یوجنا، موبائل کنیکٹیویٹی، ایکلویہ اسکول، ایم ایس پی جیسی اسکیموں کے بارے میں بات کی۔ 90 فیصد تک جنگلاتی مصنوعات کے لیے، سکل سیل انیمیا، قبائلی تحقیقی ادارے، مفت کورونا ویکسین، اور مشن اندرا دھنوش جس سے قبائلی برادری کو کافی فائدہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے قبائلی معاشرے کی بہادری،  ان کی باہمی زندگی اور شمولیت پر روشنی ڈالی۔  اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے وزیر اعظم نےکہا’’ہندوستان کو اس عظیم وراثت سے سیکھ کر اپنے مستقبل کی تعمیر کرنی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ جن جاتیہ گورو دیوس اس کے لیے ایک موقع اور وسیلہ بنے گا۔‘‘

************

ش ح۔س ب  ۔ م  ص

 (U: 12527)