وزیراعظم جناب نریندر مودی جنوبی افریقہ اور یونان کے اپنے چار روزہ دورے کے بعد آج بنگلورو پہنچنے۔ وزیراعظم نے جنوبی افریقہ میں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کی ، بعدازاں انھوں نے یونان کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے کئی دو طرفہ ملاقاتیں کیں اور بہت سے مقامی دانشور ان اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔ انھوں نے دونوں ممالک میں متحرک بھارتی برادری کے افراد سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم ، جنھوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چندریان -3 مون لینڈر کے چاند کی سطح پر اترنے کا مشاہدہ کیا تھا، آج اسرو ٹیم کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے بنگلورو پہنچے۔
وزیراعظم مودی کا ایچ ایل ہوائی اڈے کے باہر والہانہ خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر انھوں نے جمع شہریوں سے اپنے خطاب کا آغاز جے جوان، جے کسان اور اس میں اضافہ کرتے ہوئے جے وگیان- جے انوسندھیان سے کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ انھوں نے جنوبی افریقہ اور یونان میں بھی بھارت کی کامیابی پر ایسا ہی جوش و خروش دیکھا۔
اسرو ٹیم کے ساتھ ملاقات کی اپنی بے تابی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انھوں نے اپنے دورے سے واپسی پر سب سے پہلے بنگلورو آنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم نے پروٹوکول سے متعلق پریشانی نہ اٹھانے کی درخواست پر تعاون کے لئے گورنر صاحب، وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے اپنے پرجوش استقبال کے لئے سبھی کا شکریا ادا کیا اور وہاں موجود شہریوں کے جوش و خروش کو دیکھا۔ بعد میں ایک روڈ شو کے دوران چندریان ٹیم کے ساتھ اسرو کے لئے روانہ ہوئے۔
*******
ش ح۔ ن ر
U NO:8860
I am very grateful to the people of Bengaluru for the very warm welcome this morning. pic.twitter.com/oV0NcUy9lR
— Narendra Modi (@narendramodi) August 26, 2023