وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے جکارتہ، انڈونیشیا میں شری سناتن دھرم الائم کے مہا کمبھ شیگم کے دوران اظہار خیال کیا۔ انہوں نے عزت مآب صدر پرابوو سوبیانتو، مروگن ٹیمپل ٹرسٹ کے چیئرمین پا ہاشم، مینیجنگ ٹرسٹی ڈاکٹر کوبالن، تمل ناڈو اور انڈونیشیا کے معززین، پجاریوں اور آچاریوں، بھارتیہ تارکین وطن کے اراکین، انڈونیشیا کے تمام شہریوں ،دوسری ممالکجو اس مبارک موقع کا حصہتھے اور تمام باصلاحیت فنکار جنہوںنے اس شاندار اور روحانی مندر کو حقیقت میں تبدیل کردیا ،انہیں تہنیت پیش کی۔
تقریب کا حصہ بننے پر اپنی خوش قسمتی کا اظہار کرتے ہوئے، جناب مودی نےکہا کہعزت مآب صدر پرابوو کی موجودگی نے اس تقریب کو ان کے لیے اور بھی خاص بنا دیا۔ اگرچہ جکارتہ سے جسمانی طور پر دور ہیں، وزیر اعظم نے کہا، وہ جذباتی طور پر اس تقریب کے قریب محسوس کرتے ہیں، جو مضبوط بھارت۔انڈونیشیا تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ صدر پرابوو نے حال ہی میں 140 کروڑ بھارتیوں کی محبت کو انڈونیشیا پہنچایا اور انہیں یقین ہے کہ ان کے ذریعہ انڈونیشیا میں ہر کوئی بھارت کی نیک خواہشات کو محسوس کرسکتا ہے۔ انہوں نے جکارتہ مندر کے مہا کمبھ بھیشیگم کے موقع پر انڈونیشیا اور دنیا بھر میں بھگوان موروگن کے تمام عقیدت مندوں کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے تروپوگجھ کے بھجن کے ذریعہ لارڈ موروگن کی مسلسل ستائش اور سکنڈ شاستی کاوچم کے منتروں کے ذریعہ تمام لوگوں کے تحفظ کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مندر کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں ڈاکٹر کوبالن اور ان کی ٹیم کو ان کی محنت پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات صرف جغرافیائی سیاسی نہیں ہیں بلکہ اس کی جڑیں ہزاروں سال کی مشترکہ ثقافت اور تاریخ سے جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتہ وراثت، سائنس، عقیدہ، مشترکہ عقائد اور روحانیت پر مبنی ہے۔ اس تعلق میں لارڈ موروگن، بھگوان رام اور بھگوان بدھ شامل ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ جببھارت سے کوئی انڈونیشیا میں پرمبنان مندر جاتا ہے تو وہ کاشی اور کیدارناتھ کی طرح ہی روحانی احساس کا تجربہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاکاوین اور سیرت رامائن کی کہانیاں وہی جذبات پیدا کرتی ہیں جیسے بھارت میں والمیکی رامائن، کمبا رامائن، اور رام چرت مانس جذبات پیدا کرتی ہیں انہوں نے بتایا کہ انڈونیشیا کی رام لیلا بھارت کے ایودھیا میں بھی ادا کی جاتی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بالی میں’اوم سواستی-استو‘ سننے سے بھارتیوں کوبھارت میں ویدک اسکالرز کے آشیرواد کی یاد آتی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ انڈونیشیا میں بوروبدور اسٹوپا بھگوان بدھ کی ان ہی تعلیمات کی عکاسی کرتا ہے جو بھارت میں سارناتھ اور بودھ گیا میں دیکھا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ اڈیشہ میں بالی جاترا کا تہوار قدیم سمندری سفر کا جشن مناتا ہے جس نے کبھی بھارت اور انڈونیشیا کو ثقافتی اور تجارتی طور پر جوڑا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی جب بھارتیہ گرودا انڈونیشیا ایئر لائنز سے سفر کرتے ہیں تو انہیں مشترکہ ثقافتی ورثہ نظر آتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہبھارت اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات کئی مضبوط دھاگوں سے بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ذکر کیا کہ صدر پرابوو کے حالیہ دورہ بھارت کے دوران انہوں نے اس مشترکہ ورثے کے بہت سے پہلوؤں کو پسند کیا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ جکارتہ میں نیا عظیم الشان موروگن مندر صدیوں پرانے ورثے میں ایک نئے سنہری باب کا اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ مندر عقیدے اور ثقافتی اقدار دونوں کا ایک نیا مرکز بن جائے گا۔
یہذکرکرتے ہوئے کہ جکارتہ کے موروگن مندر میں نہ صرف لارڈ موروگن بلکہ دیگر مختلف دیوتا بھی موجود ہیں، جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تنوع اور تکثیریت ہماری ثقافت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں تنوع کی اس روایت کو’بھنیکا تنگگل ایکا‘ کہا جاتا ہے، جب کہبھارت میں اسے’تنوع میں اتحاد‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ تنوع کی یہ قبولیت ہی وجہ ہے کہ مختلف عقائد کے لوگ انڈونیشیا اور بھارت دونوں میں اس طرح کی ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مبارک دن ہمیں تنوع میں اتحاد کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔
جناب وزیر اعظم نے کہا کہ ثقافتی اقدار، وراثت اور میراث بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان لوگوں سے لوگوں کے روابط کو بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے پرمبنان مندر کے تحفظ کے مشترکہ فیصلے اور بوروبدور بدھ مندر کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ایودھیا میں انڈونیشی رام لیلا کا ذکر کیا اور اس طرح کے مزید پروگراموں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر پرابوو کے ساتھ، وہ اس سمت میں تیزی سے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی سنہری مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے صدر پرابوو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور مندر کے مہا کمبھ بھیشیگم پر سب کو مبارکباد پیش کرتے اپنی اپنی بات ختم کی۔
My remarks during Maha Kumbabhishegam of Shri Sanathana Dharma Aalayam in Jakarta, Indonesia. https://t.co/7LduaO6yaD
— Narendra Modi (@narendramodi) February 2, 2025
(ش ح۔اص)
UR No.4554
My remarks during Maha Kumbabhishegam of Shri Sanathana Dharma Aalayam in Jakarta, Indonesia. https://t.co/7LduaO6yaD
— Narendra Modi (@narendramodi) February 2, 2025