Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

جناب بل گیٹس نے وزیر اعظم سے ملاقات کی


جناب بل گیٹس نے آج نئی دہلی میں  وزیر اعظم جناب نریندر مودی سےملاقات کی۔ جناب بل گیٹس نےکہا کہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ ان کی زبردست گفت و شنید ہوئی جس کےتحت بھارت کی ترقی، 2047 تک وکست بھارت بننے کے راستے، اور صحت، زراعت، مصنوعی ذہانت میں شاندار پیشرفت، اور ایسے شعبے جو اثرات مرتب کر رہے ہیں، جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے جناب بل گیٹس کے ساتھ، آنے والی پیڑھیوں کے لیے ایک   بہتر مستقبل بنانے کے سلسلے میں تکنالوجی، اختراع، اور پائیداری سمیت متنوع موضوعات پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’ہمیشہ کی طرح، بل گیٹس کےساتھ شاندار میٹنگ رہی۔ ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل بنانے کے سلسلے میں تکنالوجی، اختراع اور پائیداری سمیت متنوع موضوعات پر  بات چیت کی۔ ‘‘

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8559