Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

جمہوریہ ایسٹونیا کے صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات

جمہوریہ ایسٹونیا کے صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات


 وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ کے موقع پر جمہوریہ ایسٹونیا کے صدر عزت مآب جناب الار کریس سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

وزیر اعظم اور صدر کریس نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور ایسٹونیا کے درمیان گرم جوشانہ  اور دوستانہ تعلقات جمہوریت ، قانون کی حکمرانی اور آزادی اور تکثیریت کی اقدار کے لیے ان کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری، آئی ٹی اور ڈیجیٹل، ثقافت، سیاحت اور عوامی سطح پر تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے سائبر سیکورٹی کے شعبے میں جاری دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ایسٹونیا کی حکومت اور کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ بھارت کی ترقی کی کہانی کے ذریعہ پیش کردہ مواقع کو تلاش کریں اور ڈیجیٹل انڈیا جیسے پروگراموں سے فائدہ اٹھائیں۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت اور یورپی یونین کی اسٹریٹجک شراکت داری کے تناظر میں بھارت ایسٹونیا شراکت داری کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے ہند-نارڈک-بالٹک فارمیٹ میں وزارتی تبادلوں کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور اور اقوام متحدہ میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت اور ایسٹونیا کے درمیان بڑھتے ہوئے ثقافتی اور عوامی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے ایسٹونیا میں یوگا کی مقبولیت کو سراہا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6447