Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

جل جیون مشن ،بالخصوص  ہمارے دیہی علاقوں میں خواتین کوبااختیار بنانے کوتقویت دے  رہا ہے : وزیر اعظم


وزیر اعظم نے آج اس بات پر زور دیا کہ جل جیون مشن ،بالخصوص  ہمارے دیہی علاقوں میں خواتین کوبااختیار بنانے کو تقویت دے رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی دہلیز پر صاف پانی کے ساتھ خواتین اب ہنر مندی کے فروغ اور خود انحصاری پر توجہ مرکوز کر سکتی ہیں ۔
ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا:
‘‘جل جیون مشن،بالخصوص ہمارے دیہی علاقوں میں کس طرح سے خواتین کو بااختیار بنانے  کو تقویت دے رہا ہے، اس سلسلے میں ایک اچھا نقطہ نظر ہے۔
اپنی دہلیز پر صاف پانی کے ساتھ ، خواتین اب ہنر مندی کے فروغ اور خود انحصاری پر توجہ مرکوز کر سکتی ہیں ۔’’

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ش۔ ع ن

 (U: 3879)