Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات

جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہیروشیما میں جی-7 سربراہ ملاقات کے دوران 20 مئی 2023 کو جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا کے ساتھ باہمی ملاقات کا اہتمام کیا۔

یہ اس سال وزیر اعظم فومیو کشیدا کے دورۂ بھارت کے بعد سال 2023 میں ان کی دوسری میٹنگ ہے۔

وزیر اعظم نے ہیروشیما میں بودھی پودا لگانے کے لیے وزیر اعظم کشیدا کا شکریہ ادا کیا، جو انہیں مارچ 2023 میں وزیر اعظم مودی کے ذریعہ بطور تحفہ دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے یاد کیا کہ بھارتی پارلیمنٹ ہر سال ہیروشیما ڈے مناتی ہے اور کہا کہ اس موقع پر جاپانی سفارتکار ہمیشہ موجود رہے ہیں۔

دونوں قائدین نے اپنی متعلقہ جی 20 اور جی 7 صدارتوں کے تحت مختلف کوششوں کے لیے تال میل کے طریقہ کار پر اظہار خیال کیا۔ وزیر اعظم نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات اور ترجیحات کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں قائدین نے عصری علاقائی پیش رفتوں پر  نظریات کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے بھارت-پیسفک خطے میں مضبوط ہوتے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

قائدین نے باہمی خصوصی حکمت عملی اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر اتفاق کیا۔ تبادلہ خیال کے دوران تعلیم، ہنرمندی ترقیات، سیاحت، طرزحیات برائے ماحولیات (لائف)، سبز ہائیڈروجن، اعلیٰ تکنالوجی، سیمی کنڈکٹر اور ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ جیسے شعبوں پر توجہ دی گئی۔ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اقوام متحدہ میں اصلاح پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5320