Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پہل نے لاکھوں خواتین کو متاثر کیا ہے اور انہیں ہندوستان کی ترقی کے صفِ اوّل میں لے آیا ہے:وزیر اعظم


 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پہل نے لاکھوں خواتین کو متاثر کیا ہے اور خواتین کو ہندوستان کی ترویج وترقی میں سب سے آگے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر محترمہ اناپورنا دیوی کا مضمون اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ کس طرح ہندوستان کی بیٹیاں تبدیلی لانے والی، کاروباری اور لیڈر بن کر ابھر رہی ہیں۔

ایکس پر مرکزی وزیر محترمہ اناپورنا دیوی کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:

“مرکزی وزیر Annapurna4BJP@ جی نے اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کس طرح ہندوستان کی بیٹیاں تبدیلی لانے والی، کاروباری اور لیڈر بن کر ابھر رہی ہیں اور سامنے آرہی ہیں۔  بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پہل نے لاکھوں خواتین کو متاثر کیا ہے اور خواتین کو ہندوستان کی ترقی میں سب سے آگے رکھا ہے۔”

 

*****

ش ح۔م م ع۔ م ق ا۔

U NO:5486