Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بینکاک میں آسیان۔ ہند سربراہ اجلاس سے الگ وزیراعظم کی دو فریقی میٹنگ


نئی دہلی،  3 نومبر 2019،     وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے آج تھائی لینڈ کے وزیراعظم جناب پریوت چان او چا اور انڈونیشیا کے صدر  جوکو ویدودو سے علیحدہ ملاقات کی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو وسعت دینے کے طور طریقوں کے بارے میں رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

 

اپنی ان ملاقاتوں کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ……تاکہ وزیراعظم پریوت چان اوچا کے ساتھ میٹنگ شاندار رہی۔ ہم نے ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کی۔ میں نے عوام اور تھائی لینڈ کی حکومت کی طرف سے بہترین ضیافت کے لئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

 

صدر جوکو وی سے مل کر خوشی ہوئی۔ آج ہماری بہت سارے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ہم نے تجارت اور ثقافت جیسے شعبوں میں ہندوستان اور  انڈونیشیا کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔م م ۔ن ا۔

U- 4916