Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بہترین ماہرین، ایگزام واریئرس  سے سنیئے جنہوں نے کامیابی کے ساتھ امتحانات سے متعلق دباؤ اور اضطراب پر قابو پایا: وزیر اعظم


پریکشا پے چرچا کا ایک خصوصی ایپی سوڈ 18 فروری  کو صبح 11 بجے نشر کیا جائے گا، جس میں وہ نوجوان ایگزام واریئرس شامل ہوں گے جنہوں نے کامیابی کے ساتھ امتحانات سے متعلق دباؤ اور اضطراب پر قابو پایا۔ یہ ایپی سوڈ ان کے تجربات، حکمت عملیوں اور امتحانات سے متعلق دباؤ، اضطراب پر قابو پانے اور تناؤ میں پرسکون رہنے  کی تدابیر پیش کریں گے۔

سوشل میڈیا پر اس خصوصی ایپی سوڈ کا اعلان کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر تحریر کیا؛

’’بہترین ماہرین ، # ایگزام واریئرس سے سنیئے جنہوں نے امتحانات کے دباؤ اور اضطراب پر کامیابی سے قابو پایا۔ آئندہ روز نشر ہونے والے ’پریکشا پے چرچا‘  پروگرام میں میرے وہ نوجوان دوست شامل ہوں گے جو اپنے تجربات ساجھا کریں گے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7268