نئی دہلی 11 اپریل ۔بہار کے موتیہاری میں چمپارن ستیہ گرہ کی صد سالہ یادگاری تقریبات کے آخری اجتماع سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن حسب ذیل ہے:
میں کہوں گا مہاتما گاندھی !
آپ سب بولیں گے امر رہے امررہے
مہاتما گاندھی امر رہے امر رہے امررہے
مہاتما گاندھی امررہےامررہے امررہے
مہاتما گاندھی امررہےامررہےامررہے
چمپارن کی مقدس دھرتی پر ملک کے کونے کونے سے آئے ستیہ گرہی بھائی بہنو اور آپ سبھی پیار کرنے والے معزز لوگوں کو میرا سلام
آپ سبھی جانتے ہیں کہ چمپارن کی اسی مقدس دھرتی سے بابائے قوم مہاتما گاندھی نے ستیہ گرہ کی تحریک کا آغاز کیاتھا ۔ انگریزوں کی غلامی سے نجات کے لئے عدم تشدد پر مبنی یہ پُر امن تحریک ہمارے لئے ستیہ گرہ کا موثر طریقہ ثابت ہوئی ۔ ستیہ گرہ کے 100 برس گزر جانے کے بعد آج کے حالات کی مانگ ہے کہ ستیہ گرہ سے سوچھاگرہ کے مشن پر موثر طریقے سے کام کرکے اسے کامیاب بنایا جائے ۔
چمپارن ستیہ گرہ کے موقع پر مہاتما گاندھی نے ہمارے بزرگ لکھن سین کے ساتھ ستیہ گرہ کی تحریک کا آغاز کیا تھا ۔ آج ہم ستیہ گرہ سے سوچھاگرہ کے وسیلے سے جناب ست پال ملک جی یہاں کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی روی شنکرپرساد جی ، رام ولاس پاسوان جی ، محترمہ اوما بھارتی جی ،رادھا موہن سنگھ جی ،گریراج سنگھ جی ،جناب رام کرپال یادوجی ،جناب ایس ایس آہلووالیہ جی ،جناب اشونی کمار چوبے جی ، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ جناب سشیل کمار مودی جی ، ریاستی کابینہ کے جناب شرون کمار جی ، جناب ونود نرائن جھا جی ، جناب پرمود کمار جی اوریہاں موجود ہزاروں ستیہ گرہی اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس پروگرام سے جُڑے سبھی ساتھیو دیویو اور سجنو!
جن لوگوں کا کہنا ہے تاریخ خود کو نہیں دہراتی ، وہ یہاں آکر دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح 100 برس پہلے کی تاریخ آج ہمارے سامنے من وعن موجود ہے ۔ میرے سامنے جو ستیہ گرہی بیٹھے ہیں ، ان کے داخل میں آنجہانی مہاتما گاندھی کے نظریات ، ان کے اصول اور ان کے آدرشوں کے اثرات آج بھی زندہ ہیں۔
میں یہاں موجود ایسے سبھی ستیہ گرہیوں میں موجود گاندھی جی کے آدرشوں کے اسی جزو کو سَو سَو سلام کرتا ہو ں ۔ چمپارن کی اسی مقدس دھرتی پر ایسی ہی عوامی تحریک 100 برس قبل شروع ہوئی تھی ، آج ہم اس کی من وعن تصویر یہاں دیکھ رہے ہیں اور آج ایک بار پھر دنیا اس منظر کو دیکھ کر عزت مآب باپو کو ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے یاد کررہی ہے۔
اب سے 100 برس قبل چمپارن میں ملک کے گوشے گوشے سے لوگ یہاں آئے تھے ۔ انہوں نے گاندھی جی قیادت میں گلی گلی جاکر تحریک کا کام کیا تھا۔ آج اسی جذبے پر چلتے ہوئے ملک کے مختلف گوشوں سے یہاں آنے والے لوگوں نے یہاں کے جوشیلے نوجوان ستیہ گرہیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر دن رات کام کیا ہے ۔ آج اس زبردست عوامی جلسے میں کوئی کستوربا ہے ، کوئی راج کمار شُکل ہے ، کوئی گورکھ پرساد ہے ، کوئی شیخ گلاب ہے ، لوم راج سنگھ ہے ، ہری ونش رائے ہے ،شیتل رائے ہے ، بن محمد مونس ہے ، کوئی ڈاکٹر راجندر بابو ہے ، کوئی دھرتی دھر بابو ہے ، کوئی رام نومی بابو ہے اور کوئی جے پی کرپلانی جی ہے ۔
100 بر س پہلے ستیہ گرہ نے ایسے عظیم اشخاص کی زندگی کو نئی راہ دے دی ، ویسے ہی آج کا یہ ستیہ گرہ آپ جیسے ملک کے لاکھوں کروڑوں لوگوں کی زندگی کو نئی سمت دے رہا ہے ۔ چلوچمپارن کے نعرے کے ساتھ ہزاروں ستیہ گرہی دیش کے کونے کونے سے یہاں آکر جمع ہوئے ہیں ۔ آپ کے اس حوصلے ، اس امنگ ،اس توانائی ،ملک وقوم کی تعمیر کے تئیں آپ کا یہ اضطراب اور بہار کے لوگوں کے عزائم اورتصورات کو میں سر جھکاکرسلام کرتا ہوں ۔
یہاں اسٹیج پر آنے سے پہلے میں نے ایک نمائش بھی دیکھی ۔اس نمائش میں نئی ٹکنالوجی اور نئے کاروبار کو تفصیل سے سمجھایا گیا ہے ۔ چمپارن ستیہ گرہ کے 100 برس پورے ہونے پر ستیہ گرہ کے جو پروگرام ہورہے تھے ،ان کے تمام ہونے کا بھی وقت یہی ہے ۔لیکن یہ اختتام سے زیادہ آغاز ہے ۔ صفائی کے تئیں ہمارے عزائم اور لگن کو آگے بڑھانے کا آغاز ہے ۔
بھائیو بہنو!
پچھلے 100 برس کی مدت کے دوران ہندوستان کو جن تین کسوٹیوں بھرے حالات سے گزرنا پڑا ، ان میں بہار نے ہی ملک کی رہنمائی کی ہے ۔ جب ملک غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا تو بہار نے موہن داس کرم چند گاندھی جی کو مہاتما بنادیا ۔ باپو بنادیا تھا ۔
آزادی کے بعد جب کروڑوں کسانوں کے سامنے زمین سے محرومی کی مصیبت آئی تو ونوبا جی نے بھودان کی تحریک شروع کی اور تیسری بار جب ملک کی جمہوریت پر مصیبت آئی تو اسی دھرتی کے قائد بابو جے پرکاش جی نے اٹھ کر جمہوریت کو بچایا ۔ مجھے انتہائی فخرہے کہ ستیہ گرہ سے سوچھاگرہ کے اس سفر میں بہار کے لوگوں نے ایک بار پھر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو قائم کیا ہے ،راہ دکھائی ہے ۔ مجھے معلوم ہے کہ کچھ لوگ سوال کرسکتے ہیں کہ سوچھتا کے معاملے میں بہار کے حالات دیکھنے کے باوجود یہ مودی جی ایسی بات کیوں کررہے ہیں ۔ اس کی ایک وجہ ہے ۔ نتیش جی اور سشیل جی کی قیادت میں بہار نے پچھلے دنوں جو کام کردکھایا ہے ، اس نے سبھی کے حوصلہ بلند کردئے ہیں ۔
ساتھیو !
ملک میں بہار واحد ایسی ریاست تھی ، جہاں سوچھتا کا دائرہ 50 فیصد سے بھی کم تھا ۔لیکن مجھے آج ہمارے سکریٹری جناب پرمیشورجی نے بتایا کہ ایک ہفتے کی سوچھاگرہ مہم کے بعد بہار نے اس بیرئیر کو توڑدیا ہے ۔ پچھلے ایک ہفتے کی مدت میں بہار میں آٹھ لاکھ 50 ہزار سے زائد بیت الخلاؤں کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے ۔ کام کی یہ تیز رفتاری معمولی نہیں ہے ۔ یہ اعدادوشمار ثابت کرتے ہیں کہ بہار بہت جلد ہی سوچھتا کا دائرہ بڑھاکر قومی اوسط کی برابری کرنے میں کامیاب ہوجائے گا ۔
میں بہار کے لوگوں کو ، ہر سوچھاگرہی کو اور ریاستی سرکار کو اس بھاگیرتھ کوشش کے لئے اس قیادت کے لئے دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ اس سے کچھ دیر قبل مجھے کچھ ستیہ گرہی ساتھیوں کو اعزاز پیش کرنے کا موقع ملا ۔ میں ان کی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں ، انہیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ، ان لوگوں کو بھی جن میں خواتین زیادہ تعداد میں شامل ہیں ، بڑھ چڑھ کر کام کرنے کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ سوچھتا کی اہمیت کیا ہے ،اسے ہماری مائیں بہنیں اچھی طرح جانتی ہیں ۔ لیکن آج مجھے جس ایک خاص شخص کو اعزاز پیش کرنے کا موقع ملا ، میرا جی چاہتا ہے کہ میں آج انتظامی پابندیوں کو توڑ کر اس کا ذکر کروں ۔
سرکا ر میں کام کرنے والے افسران کا کوئی مخصوص نام نہیں ہوتا ہے ۔ نہ ان کی کوئی شناخت ہوتی ہے نہ ان کا کوئی نام ہوتا ہے ۔ وہ کبھی پردے کے سامنے نہیں آتے ، لیکن میراجی چاہتا ہے کہ میں کچھ باتیں بتاؤں ۔
بھارت سرکار میں میرے سکریٹری جناب پرمیشور ائیر جی ہیں ۔ نیچے بیٹھے ہوں گے وہی اس کام کو دیکھ رہے ہیں ۔وہ آئی اے ایس کی ملازمت چھوڑ کر امریکہ چلے گئے تھے ۔ وہاں سکھ چین کی زندگی گزاررہے تھے ۔ ہماری سرکار بننے کے بعد ہم نے بہت سے لوگوں کو دعوت دی اور مجھے خوشی ہے کہ وہ امریکہ کی وہ شاندار زندگی چھوڑ کر ہندوستان واپس آگئے ۔ آپ نے دیکھا ابھی ٹی وی پر انہیں دکھایا جارہا تھا ، ٹی وی والے ایک بار پھر انہیں دکھائیں ۔ میں نے انہیں ایک بار پھر سرکار میں شامل کرلیا ۔ وہ خود جگہ جگہ جاکر بیت الخلاؤں کی صفائی کرتے ہیں ۔ پرمیشور جی جیسے میرے ساتھی ہوں اور ملک کے گوشے گوشے سے آئے ہزاروں سوچھاگرہی ہوں تو میرا یہ یقین مضبوط ہوجاتا ہے کہ باپو کی 150 ویں جینتی منائے جانے تک ہم باپو کے خوابوں کی عملی تعبیر پیش کرسکیں گے ۔
میری سرکار کا کام کرنے کا اپنا خاص طریقہ ہے ۔ اب اٹکانے لٹکانے اوربھڑکانے والا کام نہیں ہوتا ۔ اب فائلوں کو دبانے والا کلچر ختم ہوگیا ہے ۔سرکار اپنے ہر مشن اور ہر عزم کو عوام کے تعاون سے پورا کررہی ہے لیکن اس سے ان لوگوں کو دقت ہونے لگی ہے جو اس تبدیلی کو قبول نہیں کرپارہے ہیں ، وہ غریب کو بااختیار ہوتے نہیں دیکھ سکتے ۔ انہیں لگتا ہے کہ اگر غریب مضبوط ہوگیا تو جھوٹ نہیں بول پائیں گے ، اسے ورغلا نہیں پائیں گے اس لئے سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک سرکار کے کام میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں ۔
’’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘‘ یہ وہ منتر ہے ،جس سے عہد بستہ ہوکر قومی جمہوری اتحاد کی سرکار کام کررہی ہے ۔ پہلے کی سرکاروں نے بھلے ہی وقت کی پابندی کو اہمیت نہ دی ہو ، لیکن گاندھی جی ہمیشہ ستیہ گرہ اورسوچھا گرہ کے ساتھ کام وقت پر پورا کرنے پر زور دیتے تھے ۔ ان کے پاس ایک پاکٹ واچ رہتی تھی ۔ وہ کہتے تھے کہ وہ چاول کا ایک دانہ اور کاغذ کا ایک ٹکڑا تک برباد نہیں کرسکتے تو وقت کو کیسے برباد کیا جائے ۔ یہ وقت ہمارا نہیں ملک کا ہے اور ملک کے کام آنا چاہئے ۔ گاندھی جی کے اسی جذبے کے ساتھ جیتے ہوئے ملک کے سواسو کروڑ عوام مشن موڈ میں کام کررہے ہیں ۔
پچھلے سال اقوام متحدہ کے ایک مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ جن گھروں میں بیت الخَلا نہیں ہوتا ، ان گھروں کو اوسط 50 ہزارروپے سالانہ کی بچت ہوتی ہے لیکن یہی پیسے بیماریوں کے علاج ، اسپتال آنے جانے اور دفتر سے چھٹی لینے میں خرچ ہوجاتے ہیں۔
پرانے زمانے میں کہا جاتا تھا کہ بھگوان کے ہزار ہاتھ ہوتے ہیں لیکن ہم نے کبھی نہیں سنا کہ وزیر اعظم بھی ہزار ہاتھ والا ہوتا ہے۔ لیکن میں آج انتہائی ادب کے ساتھ یہ بات کہنا چاہوں گا کہ میرے سامنے بیٹھے ہزاروں سوچھاگرہیوں نے وزیراعظم کو ہزار ہاتھ والا باہوبلی بنادیا ہے ۔
یہاں اس اسٹیج سے مجھے بہار کی ترقی اورفروغ سے وابستہ 6 ہزار 600 کروڑ روپے کی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھن اور آغاز کرنے کی خوش نصیبی حاصل ہوئی ہے۔ پانی ہو ،ریل ہو ،سڑک ہو، پٹرولیم ہو ، ایسے متعدد منصوبے بہار اور خاص طور سے چمپارن کے لئے اہم ثابت ہونے والے ہیں ۔ سوچھتا سے ہی جڑا ہمارا ایک اور بھی زبردست عزم زندگی دینے والی گنگاماں کو صاف کرنے کا ہے ۔سرکار گنگوتری سے گنگاساگر تک ماں گنگا کو صاف کرنے کے عز م کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ بہار اس مشن کا اہم حصہ ہے ۔ گھریا فیکٹری کے پلید پانی کو گنگامیں جانے سے روکنے کے لئے اب بہار میں تین ہزار کروڑروپے سے زیادہ کے منصوبوں کو منظوری دی جاچکی ہے ۔ اس رقم سے 1100 میٹر طویل سیور لائن بچھائے جانے کا منصوبہ ہے ۔ ان میں سے آج چار منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔
اتراکھنڈ ، اترپردیش ، بہار ، جھارکھنڈ اورمغربی بنگال نامی جن پانچ ریاستوں سے گنگا جی ہوکر گزرتی ہیں، وہاں ان کے کنارے آباد اس مشن میں پہلے ہی کامیاب ہوچکے ہیں ۔ گنگا کے کنارے آباد مواضعات میں کچرے کے انتظام وانصرام کی اسکیم نافذ کی جارہی ہے تاکہ گاؤں کا کچرا بھی ندی میں نہ بہایا جاسکے ۔
بھائیو بہنو!
آج مدھے پورہ میں الیکٹر ک لوکو موٹیو فیکٹری کے پہلے مرحلے کا بھی کام مکمل ہوچکا ہے اور اسے ملک وقوم کے لئے وقف کیا جاچکا ہے۔ یہ کارخانہ دو وجوہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ایک تو یہ کہ یہ کارخانہ میک ان انڈی کی بہترین مثال ہے ۔ دوئم یہ کہ یہ کارخانہ اس علاقے میں روزگار کا بھی بڑا وسیلہ ثابت ہورہا ہے ۔ ہندوستانی ریلوے فرانس کی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر اس پروجیکٹ پر کام کررہی ہے ۔ اس فیکٹری میں انتہائی طاقتور ریلوے انجن بنائے جائیں گے ۔ مجھے ابھی ابھی اس فیکٹری میں تیار کئے گئے 12 ہزار ہارس پاور کے انجن کو ہری جھنڈی دکھانے کی خوش نصیبی حاصل ہوئی ۔
ساتھیو !
سوچھ بھارت مہم جس طرح عوامی تحریک کی شکل اختیار کرکے ملک کے گوشے گوشے میں پہنچی ہے، وہ دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹیوں کے لئے ایک کیس اسٹڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ اکیسویں صدی میں اب تک انسانی عادات واطوار کو بدلنے والی ایسی کوئی عوامی تحریک اب تک وجود میں نہیں آئی تھی ۔یقینی طورسے ہندوستان بدل رہا ہے ۔عادات واطوار میں تبدیلیاں آرہی ہیں ۔ لیکن یہاں گاندھی میدان میں موجود ہر سوچھاگرہی کو چھوٹے بچوں سے لے کربزرگوں تک اس چیلنج کا سامنا کرنا ہے ۔ جب تک ملک کا ہرفرد اپنی سطح سے صفائی یعنی سوچھتا کے لئے کوشش نہیں کرے گا تب تک سوچھ بھارت مشن پورا نہیں ہوپائے گا۔
بھائیو بہنو !
ملک وقوم کی تعمیر کے کام میں آپ کی خدمات آنے وای نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گی ۔ہر ستیہ گرہی صحت مند ،صاف ستھرے اور خوشحال ملک کے لئے کام کررہا ہے ۔ چمپارن ستیہ گرہ میں ہم شامل نہیں تھے لیکن سوچھاگرہ کو کامیاب بنانے کے لئے ہم دن رات ایک کرسکتے ہیں۔ ہم سبھی مل کر یہ کوشش بھی کرسکتے ہیں کہ آج سے اگلے سال دو اکتوبرتک ملک میں جو بھی اہم تاریخ آئے کسی کا بھی یوم پیدائش ہو ،کسی کی بھی برسی ہو اورکوئی بھی تہوار ہو، اس میں لوگوں کو خاص طور سے سوچھ بھارت کے تئیں بیدا ر کیا جائے ۔ کل یعنی گیارہ اپریل کو عظیم سماج سدھاری قائد مہاتما جیوتی با پھلے کا یوم پیدائش ہے ۔ 14 اپریل کو باباصاحب امبیڈ کر کا یوم پیدائش ہے ۔ ایسے خاص ایام میں ان عظیم شخصیات کے بارے میں بتائے جانے کے ساتھ ہی صفائی ستھرائی رکھے جانے پر بھی زوردیا جاسکتا ہے ۔ میں اس موقع پر آپ سب کی معلومات میں اضافہ کرتا چلوں کہ مرکزی سرکار 14 اپریل سے گرام سوراج ابھیان شروع کررہی ہے ۔ اسی مہم کے تحت 18 اپریل کو ہمارے سبھی ممبران پارلیمنٹ ، ممبران اسمبلی ، منتخب عوامی نمائندے ، پنچایتوں ، نگر پالیکا اور مہانگر پالیکا کے ممبران اپنے اپنے علاقے میں سوچھ بھارت مشن سے جُڑے کسی نہ کسی کام کو شروع کرنا چاہئے ۔ گھر گھر جاکر لوگوں کو سمجھائیے ، ان سے گزارش کیجئے اور ان کے آس پاس کے علاقوں کو صاف ستھرا بنائے جانے کی کوشش کی جائے ۔
ساتھیو!
آنجہانی مہاتما گاندھی جی نے چمپارن میں کسان ،مزدور ،وکیل ، ڈاکٹر اورانجنئیر سبھی کو ایک ہی قطار میں کھڑا کردیا تھا تب جاکر یہ ستیہ گرہ کامیاب ہوپایا تھا ۔ ہم سوچھاگرہی ہیں ،اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمارارول بھی ویسا ہی ہونا چاہئے ۔ صفائی ستھرائی کا یہ پیغام سماج کے ہرفرد اور ہرطبقے تک پہنچایا جان چاہئے ۔اسی لئے میں یہاں موجود ہر سوچھاگرہی سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کو جو ہدایت نامہ دیا گیا ہے ان میں شامل باتوںکی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں ۔آپ جس قدر لوگوں کو بیدار کریں گے سوچھ بھارت کی مہم اتنی ہی زیادہ کامیاب ہوگی ۔ سرکار یہ بھی کوشش کررہی ہے کہ ملک کے ہر گاؤں میں کم از کم ایک سوچھتا چیمپین ضرور موجود ہو ۔ آج ملک میں ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ سوچھتا چیمپین ملک کے لوگوں کی روز مرہ کی زندگی میں سوچھتا کو شامل کررہے ہیں ۔ یہ لوگ ان کی زندگیوں میں شامل ہوکر یہ کام کریں گے۔
پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ملک میں غریبوں کو گھر دینے کا کام بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ بہار نے بھی جس تیز ی کے ساتھ بیت الخلاؤ ں کی تعمیر کا کا م آگے بڑھایا ہے ، مجھے یقین ہے کہ غریب کنبوں کو مکان دینے کا کام بھی اتنی ہی تیزی سے آگے بڑھے گا۔
مجھے پورا یقین ہے کہ صفائی ستھرائی یعنی سوچھتا کے تئیں ہماری یہ ان تھک کوششیں ایک صاف ستھر ے خوبصورت اور خوشحال ہندوستان کا ایک نیا باب رقم کریں گی ۔ یہاں اس عظیم الشان پروگرام میں آنے والے سبھی سوچھا گرہیوں کو نیک خواہشات ! اس کے ساتھ میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ سال 2022 میں ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہورہے ہیں ۔ اس لئے 2 اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2019 تک مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم ولادت کی جینتی منائے جانے کے موقع پر نیا بھارت یعنی نیو انڈیا کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ہمارے سماج میں جو خامیاں اوربرائیاں ہیں ، اُن کو ختم کرنا ہوگا ، ملک کو گندگی سے پاک بنانا ہوگا ۔ بدعنوانیوں سے نجات دلانی ہوگی ۔ ذات پات ، اونچ نیچ اور چھوا چھات جیسی وباؤں سے ملک کو نجات دلانی ہوگی ۔ اس ملک کو فرقہ وارانہ کشیدگی اور فرقہ پرستی سے پاک کرنا ہوگا ۔ ملک کے سبھی سواسو کروڑ ہندوستانیوں کو مل کر یہ کام کرنا ہوگا ۔ساتھ چل کر اس خواب کو پورا کرنا ہوگا ۔
اسی جذبے کے تحت اتنے بڑے ملک کے لئے کام کرنے والے نوجوانوں کو ادب سے سلام کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے میں ایک بار پھر آپ سبھی اہالیان وطن سے گزارش کروں گا کہ ملک وقوم کے لئے عظیم خدمات انجام دینے والے بابائے قوم آنجہانی مہاتما گاندھی کے خواب سوچھ بھارت کو پورا کرنے کے لئے ہم سب بھی مل جل کر کوششیں کریں ۔ اسی جذبے کے ساتھ میں ایک بار پھر یہاں موجود سبھی سوچھاگرہیوں کو دل ک گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
میرے ساتھ ایک بار پھر نعرہ لگائیں ۔ میں کہوں گا مہاتما گاندھی ! آپ دو بار بولیں گے امر رہے امر رہے ۔
مہاتماگاندھی امر رہے امر رہے
پوری طاقت سے بولئے
مہاتما مر رہے امر رہے
مہاتما گاندھی امر رہے امر رہے
بہت بہت شکریہ !
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ س ش ۔رم
U-2035
जो लोग कहते हैं कि इतिहास खुद को दोहराता नहीं है, वो यहां आकर देख सकते हैं कि कैसे 100 वर्ष पहले का इतिहास, आज फिर साक्षात, हमारे सामने खड़ा हैचंपारण की इस पवित्र भूमि पर जनआंदोलन की ऐसी ही तस्वीर सौ वर्ष पहले दुनिया ने देखी थी, और आज एक बार फिर देख रही है: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
सौ वर्ष पूर्व चंपारण में देशभर से लोग आए थे, गांधी जी के नेतृत्व में गली-गली जाकर काम किया था।सौ वर्ष बाद आज उसी भावना पर चलते हुए, देश के अलग-अलग हिस्सों के आए लोगों ने, यहां के उत्साही नौजवानों, स्वच्छाग्रहियों के साथ कंधे से कंधा मिलाकर काम किया है: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
चलो चंपारण के नारे के साथ, हजारों स्वच्छाग्रही यहां जुटे हैं। आपके इस उत्साह, इस उमंग, इस ऊर्जा को, राष्ट्र निर्माण के प्रति आपकी आतुरता को, बिहार के लोगों की अभिलाषा को, मैं प्रणाम करता हूं, नमन करता हूं: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
पिछले सौ वर्ष में भारत की 3 बड़ी कसौटियों के समय बिहार ने देश को रास्ता दिखाया है। जब देश गुलामी की जंजीरों में जकड़ा हुआ था, तो बिहार ने गांधी जी को महात्मा बना दिया, बापू बना दिया: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
स्वतंत्रता के बाद जब करोड़ों किसानों के सामने भूमिहीनता का संकट आया, तो विनोबा जी ने भूदान आंदोलन शुरू किया। तीसरी बार, जब देश के लोकतंत्र पर संकट आया, तो जयप्रकाश जी उठ खड़े हुए और लोकतंत्र को बचा लिया: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
मुझे बहुत गर्व है कि सत्याग्रह से स्वच्छाग्रह तक की इस यात्रा में बिहार के लोगों ने एक बार फिर अपनी नेतृत्व क्षमता को दिखाया है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
Watch Live: https://t.co/wyGf7CCIt2
नीतीश जी और सुशील जी के नेतृत्व में बिहार ने जो कार्य बीते दिनों करके दिखाया है, उसने सभी का हौसला बढ़ा दिया है। बिहार एक मात्र ऐसा राज्य था, जहां स्वच्छता का दायरा 50% से कम था। लेकिन मुझे बताया गया कि एक हफ्ते के स्वच्छाग्रह अभियान के बाद बिहार ने इस बैरियर को तोड़ दिया: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
पिछले एक हफ्ते में बिहार में 8 लाख 50 हजार से ज्यादा शौचालयों का निर्माण किया गया है। ये गति और प्रगति कम नहीं है। मैं बिहार के लोगों को, प्रत्येक स्वच्छाग्रही को और राज्य सरकार को इसके लिए बहुत-बहुत बधाई देता हूं: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
आज जिन योजनाओं का शिलान्यास किया गया, उनमें मोतिहारी झील के जीर्णोधार का प्रोजेक्ट भी शामिल है। हमारा मोतिहारी शहर, जिस झील के नाम पर जाना जाता है, जो चंपारण के इतिहास का हिस्सा है, उसके पुनरुद्धार का कार्य आज से शुरु हो रहा है: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
स्वच्छता का संबंध पानी से भी है। बेतिया को पीने के साफ पानी के लिए जूझना ना पड़े, इसके लिए अमृत योजना के तहत तकरीबन 100 करोड़ रुपए की लागत से वॉटर सप्लाई योजना का शिलान्यास किया है। इसका सीधा लाभ डेढ़ लाख से ज्यादा लोगों को मिलेगा: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
घर या फैक्ट्री के गंदे पानी को गंगा में जाने से रोकने के लिए बिहार में अब तक 3 हजार करोड़ से ज्यादा के 11 प्रोजेक्ट की मंजूरी दी जा चुकी है। इस राशि से 1100 किलोमीटर से लंबी सीवेज लाइन बिछाने की योजना है: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
गंगा तट के किनारे बने गांवों को प्राथमिकता के आधार पर खुले में शौच से मुक्त बनाया जा रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
गंगा किनारे बसे गांवों में कचरे के प्रबंधन की योजनाएं लागू की जा रही हैं ताकि गांव का कचरा नदी में ना बहाया जाए। जल्द ही गंगा तट पूरी तरह खुले में शौच से मुक्त हो जाएगा: PM
स्वच्छ ईंधन पर जोर और उज्जवला योजना की सफलता की वजह से सिलेंडर की मांग भी बढ़ी है। चंपारण और आसपास के लोगों को गैस सिलेंडर की दिक्कत ना हो, इसके लिए मोतिहारी और सुगौली में LPG प्लांट लगाने के प्रोजेक्ट्स का आज शिलान्यास आज किया गया है: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
आज लगभग 900 करोड़ रुपए के नेशनल हाईवे प्रोजेक्ट का शिलान्यास किया गया है। औरंगाबाद से चोरदहा का जो सेक्शन अभी 4 लेन का है, उसे 6 लेन बनाने का काम आज से शुरू हो रहा है। ये प्रोजेक्ट बिहार और झारखंड, दोनों राज्यों के लोगों को फायदा पहुंचा पहुंचाएगा: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
चंपारण सत्याग्रह के सौ वर्ष के अवसर पर मुझे एक नई ट्रेन का शुभारंभ करने का भी अवसर मिला है। ये ट्रेन कटिहार से पुरानी दिल्ली तक चला करेगी। इसका नाम विशेष रूप से चंपारण हमसफर एक्सप्रेस रखा है। आधुनिक सुविधाओं से लैस ये ट्रेन, दिल्ली आने-जाने में आपके लिए बहुत मददगार साबित होगी: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
आज मधेपुरा में इलेक्ट्रिक लोकोमोटिव फैक्ट्री के फेज वन का भी लोकार्पण किया गया है। ये फैक्ट्री दो कारणों से अहम है। एक तो ये मेक इन इंडिया का उत्तम उदाहरण है, और दूसरा, ये इस क्षेत्र में रोजगार का भी बड़ा माध्यम बन रही है: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
एक और वजह है जिसकी वजह से मैं आपको इस प्रोजेक्ट के बारे में थोड़ा विस्तार से बताना चाहता हूं। इस प्रोजेक्ट को 2007 में मंजूरी दी गई थी। मंजूरी के बाद 8 साल तक इसकी फाइलों में पावर नहीं आ पाई। 3 साल पहले एनडीए सरकार ने इस पर काम शुरू करवाया और अब पहला फेज पूरा भी कर दिया है: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
गांधी जी की इसी भावना को जीते हुए, सवा सौ करोड़ देशवासी मिशन मोड पर काम कर रहे हैं।
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
ये उनका स्वच्छाग्रह ही है कि 2014 में स्वच्छता का जो दायरा 40 प्रतिशत से भी कम था, वो अब बढ़कर 80 प्रतिशत से भी ज्यादा हो चुका है: PM
ये लोगों की इच्छाशक्ति ही है कि 4 अप्रैल, यानि पिछले एक हफ्ते में , जिस दौरान सत्याग्रह से स्वच्छाग्रह सप्ताह मनाया गया है, बिहार, यूपी, ओडिशा और जम्मू-कश्मीर में लगभग 26 लाख शौचालयों का निर्माण किया गया है: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
स्वच्छ भारत अभियान ने देश की करोड़ों-करोड़ महिलाओं की जिंदगी जिस तरह बदली है, उससे आप भली-भांति परिचित हैं। एक शौचालय के निर्माण से महिला को सम्मान, सुरक्षा और स्वास्थ्य, तीनों मिल रहा है। मुझे बताया गया है कि अब तो बिहार में भी शौचालयों को ‘इज्जत घर’ कहकर बुलाया जाने लगा है: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018
गांधी जी ने यहां चंपारण में किसान, श्रमिक, शिक्षक, वकील, डॉक्टर-इंजीनियर सभी को एक ही पंक्ति में ला खड़ा किया था। स्वच्छाग्रही के नाते हमारा रोल भी वैसा ही होना चाहिए। स्वच्छता का ये संदेश समाज के हर व्यक्ति, हर तबके तक पहुंचे, ऐसी हमारी कोशिशें होनी चाहिए: PM
— PMO India (@PMOIndia) April 10, 2018