Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بہار کےاورنگ آباد میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

بہار کےاورنگ آباد میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن


بہار کے گورنر جناب راجندر ارلیکر جی، وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی، اور تمام سینئر لیڈران جو  یہاں بیٹھے ہیں، مجھے سب کا نام یاد نہیں ہے، لیکن آج تمام پرانے دوست مل رہے ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں آ پ سب جو  صاحبان جو یہاں آئے   ہیں میں  تہہ دل آپ سب کا استقبال کرتا ہوں۔

ہم دنیا کے مشہور سوریہ مندر، امگیشوری ماتا اور دیو کنڈ  کے ای پورتر بھومی کو  ہم نمن  کرت ہیں ۔ راونی سب کے پرنام کرت ہیں! بھگوان بھاسکر کے کرپا رووا سب پر بنل رہے۔

ساتھیو!

اورنگ آباد کی یہ سرزمین بہت سے  مجاہد ین آزادی کی جائے پیدائش ہے۔ یہ بہار کی عظیم شخصیت انوگرہ نارائن سنہا جی جیسے عظیم لوگوں  کی جائے پیدائش ہے۔ اورنگ آباد کی اسی سر زمین پر آج بہار کی ترقی کا ایک نیا باب لکھا جا رہا ہے۔ آج یہاں تقریباً 21.5 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ہوا ہے  اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ ان منصوبوں میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے بہت سے منصوبے، ریل کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے، اور جدید بہار کی مضبوط جھلک بھی ہے ۔ آج یہاں   آمس-دربھنگہ چار لین کاریڈور کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ آج ہی دانا پور-بہٹہ فور لین ایلیویٹڈ روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیاہے۔ پٹنہ رنگ روڈ کے شیر پور سے دیگھواڑہ سیکشن کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اور یہی این ڈی اے کی پہچان ہے۔ ہم کام شروع کرتے ہیں، کام مکمل بھی  کرتے ہیں، اور ہم ہی اسے عوام کے لیے وقف بھی کرتے ہیں۔ یہ مودی کی گارنٹی ہے، ای مودی کے گارنٹی ہئی! آج بھوجپور ضلع میں آرا بائی پاس ریل لائن کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ آج بہار کو نمامی گنگے مہم کے تحت 12 پروجیکٹوں سے بھی نوازا گیا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ بہار کے لوگ اور خاص کر میرے اورنگ آباد کے بھائی اور بہنیں بھی بنارس-کولکتہ ایکسپریس وے کا انتظار کر رہے ہیں۔ یوپی بھی اس ایکسپریس وے سے صرف چند گھنٹوں کی دوری پر ہوگا، اور کچھ گھنٹے  میں  ہی کولکتہ بھی پہنچ جائیں گےاور یہ این ڈی اے کے کام کرنے کا طریقہ ہے۔ بہار میں جو ترقی کی گنگا بہنے جا رہی ہے اس کے لیے میں آپ سب کو، بہار کے لوگوں کو  بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

ساتھیو،

میرا آج بہار کی سرزمین پر آنا کئی لحاظ سے خاص ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی بہار کے فخر کرپوری ٹھاکر جی کو ملک بھارت رتن دیا ہے۔ یہ اعزاز پورے بہار کا اعزاز ہے، ای سمان سموچے بہار  کئے سمان  ہے۔! ابھی کچھ دن پہلے ایودھیا میں رام للا کے عظیم الشان مندر کی پران پرتشٹھا بھی ہوئی ہے۔ للا ایودھیا میں رام براجمان ہوئے  ہیں، تو  فطری بات  ہے کہ ماں سیتا کی سرزمین پر زیادہ سے زیادہ خوشیاں منائی جائیں گی۔ میں آپ کے ساتھ وہ خوشی بانٹنے آیا ہوں، رام للا کی پران پرتشٹھا کو لے کر بہار جس خوشی میں شرابور ہوا، بہار کے لوگوں نے جیسا جشن  منایا ،اور رام للا کو جو تحفے بھیجے ، میں وہ خوشی آپ سے ساجھا کرنے آیا ہوں۔ اور اس کے ساتھ ہی بہار نے ایک بار پھر ڈبل انجن کی رفتار حاصل کر لی ہے۔ اس لیے بہار اس وقت پورے جوش و خروش میں ہے اورخود اعتمادی سے بھرا ہوا ہے۔ یہ جوش و ولولہ مجھے اپنے سامنے موجود ماؤں، بہنوں، نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد سے ملتا ہے اور جہاں بھی میری نظریں پہنچتی ہیں، آپ لوگ جوش و جذبے سے لبریز اتنی بڑی تعداد میں آشیرواد دینے آئے ہیں۔ آپ کے چہروں پر یہ چمک بہار کو لوٹنے کا  خواب دیکھنے والوں کے چہروں پر  ہوائیاں اڑا رہی ہے۔

ساتھیو!

این ڈی اے کی طاقت میں اضافے کے بعد بہار میں کنبہ پروری کی سیاست حاشیے پر جانے لگی ہے۔ کنبہ پروری  کی سیاست کا ایک المیہ ہے۔ ہمیں اپنے ماں باپ  سے وراثت میں پارٹی اور کرسی تو مل جاتی ہے لیکن ماں باپ کی سرکاروں کے  کام کاج  کا ایک بار بھی ذکر کرنے کی ہمت نہیں پڑتی ہے ۔ یہ ہے کنبہ پرست پارٹیوں کی حالت۔ میں نے سنا ہے کہ ان کی پارٹی کے بڑے بڑے لیڈر بھی اس بار بہار میں لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لیے تیار نہیں ہو رہے ہیں۔ اور میں نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ سب بھاگ رہے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ اب وہ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑنا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ راجیہ سبھا کی سیٹوں کی تلاش میں ہیں۔ عوام ساتھ دینے کو تیار نہیں۔ اور یہ آپ کے یقین، آپ کے حوصلے اور آپ کے عہد کی طاقت ہے۔مودی اسی اعتماد  کے لیے بہار کے عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے  آیا ہے۔

ساتھیو،

ایک دن میں اتنے بڑے پیمانے پر ترقی کی یہ تحریک گواہ ہے کہ ڈبل انجن والی حکومت میں کتنی تیزی سے تبدیلی آتی ہے! آج سڑک اور ہائی وے سے متعلق جو کام کیا گیا ہے اس سے بہار کے کئی اضلاع کی تصویر بدلنے والی ہے۔ گیا، جہان آباد، نالندہ، پٹنہ، ویشالی، سمستی پور اور دربھنگہ کے لوگوں کو جدید نقل و حمل کا بے مثال تجربہ ملے گا۔ اسی طرح بودھ گیا، وشنوپد، راجگیر، نالندہ، ویشالی، پاواپوری، پوکھر اور جہان آباد میں ناگارجن کی  غاروں تک پہنچنا بھی آسان ہوجائےگا۔ بہار کے تمام شہر،تیرتھ اور سیاحت کے بے پناہ امکانات سے جڑے ہوئے ہیں۔ دربھنگہ ہوائی اڈہ اور بہٹا میں بننے والے نئے  ایئرپورٹ کو بھی اس نئے سڑک بنیادی ڈھانچے سے جوڑا جائے گا۔ اس سے باہر سے آنے والوں کو بھی آسانی ہوگی۔

ساتھیو،

ایک وقت تھا جب بہار کےہی  لوگ  اپنے ہی گھروں سے باہر نکلنے کے لئے ڈرتے تھے۔  ایک یہ وہ دور ہے جب بہار میں سیاحت کے امکانات کو فروغ مل رہا ہے۔بہار کو وندے بھارت اور امرت بھارت جیسی جدید ٹرینیں ملیں، امرت اسٹیشن تیار ہو رہے ہیں۔ جب بہار میں پرانے دور تھا، ریاست کو بدامنی، عدم تحفظ اور دہشت کی آگ میں جھونک دیا گیا تھا۔ بہار کے نوجوانوں کو ریاست چھوڑ کر ہجرت کرنی پڑی۔ اور آج وہ دور ہے جب ہم نوجوانوں کی صلاحیت سازی کرکے ان کی صلاحیتوں کو نکھار رہے ہیں۔ بہار کی دستکاری کو فروغ دینے کے لیے ہم نے 200 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ایکتا مال کی بنیاد رکھی ہے۔ یہ ہے نئے بہار کی نئی سمت۔ یہ بہار کی مثبت سوچ ہے۔ یہ اس بات کی گارنٹی ہے کہ ہم بہار کو اس پرانے دور میں واپس نہیں جانے دیں گے۔

ساتھیو،

بہار تبھی آگے بڑھے گا جب بہار کے غریب آگے بڑھیں گے۔ بہار تبے آگے بڑھتئی جب بہار کے غریب آگے بڑھتن! اسی لیے ہماری سرکار ملک کے ہر غریب، قبائلی، دلت اور محروم طبقات کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں لگی ہوئی ہے۔ بہار کے تقریباً 9 کروڑ مستفیدین کو پی ایم غریب کلیان یوجنا کا فائدہ مل رہا ہے۔ بہار میں اجولا اسکیم کے تحت ایک کروڑ سے زیادہ خواتین کو مفت گیس کنکشن دیے گئے ہیں۔ بہار کے تقریباً 90 لاکھ کسانوں کو پی ایم کسان سمان ندھی کا فائدہ مل رہا ہے۔ ان کسانوں کے بینک کھاتوں میں 22 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کی گئی ہے۔ 5 سال پہلے تک بہار کے دیہاتوں میں صرف 2 فیصد گھروں کو نل کا پانی ملتا تھا۔ آج یہاں کے 90 فیصد سے زیادہ گھروں میں نل کا پانی پہنچ رہا ہے۔ بہار میں 80 لاکھ سے زیادہ آیوشمان کارڈ ہولڈر ہیں، جنہیں 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی گارنٹی ملی ہے۔ ہماری سرکار  دہائیوں سے ٹھپ پڑے  شمالی کوئل ْآبی ذخیرہ پروجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کے لیے عہد بند ہے۔ اس آبی ذخیرہ سے سے بہار-جھارکھنڈ کے 4 اضلاع میں ایک لاکھ ہیکٹر کھیتوں کی آبپاشی کے لیے پانی دستیاب ہوگا۔

ساتھیو،

بہار کی ترقی- یہ مودی کی گارنٹی ہے۔ بہار میں امن و  قانونی نظم و ضبط کا راج – یہ مودی کی گارنٹی ہے۔ بہار میں بہنوں اور بیٹیوں کے حقوق – یہ مودی کی گارنٹی ہے۔ تیسری مدت میں، ہماری سرکار ان گارنٹیوں کو پورا کرنے اور ایک ترقی یافتہ بہار بنانے  کی خاطر کام کرنے کے لیے عہد بندہے۔

آپ سب کو ایک بار پھر بہت بہت مبارک باد۔ آج ترقی کا جشن ہے، میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنا موبائل فون نکالیں، اس کی فلیش لائٹ  آن کریں، اس ترقی کا جشن منائیے، جو دور دور بیٹھے ہوئے لوگ ہیں  وہ سب اپنا موبائل باہر نکال لیں ، اور ترقی کا جشن منائیں۔ میرے ساتھ آپ سب بولیں۔

بھار ت ماتا کی جئے

بھار ت ماتا کی جئے

بھار ت ماتا کی جئے

بہت بہت شکریہ.

***

ش ح۔   .ج ق ۔ج

Uno-5611