Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بھوٹان میں روپے کارڈ کے دوسرے مرحلے کی ورچوئل شروعات کے موقع پر وزیر اعظم کا بیان

بھوٹان میں روپے کارڈ کے دوسرے مرحلے کی ورچوئل شروعات کے موقع پر وزیر اعظم کا بیان


نئی دہلی،20 نومبر ،          

ہز ایکسیلنسی لیون چھین ڈاکٹر لوٹے شیرنگ،

بھوٹان اور بھارت سے وابستہ سبھی معزز مہمان

نمسکار

سبھی بھارتیوں کی طرح ، میرے من میں بھی  بھوٹان کے لیے خاص پیار اور دوستی ہے۔ اور اس لیے جب میں آپ سے ملتا ہوں ایک خاص اپنے پن کا احساس ہوتا ہے۔

بھارت اور بھوٹان خصوصی تعلقات، ہماری خصوصی دوستی نہ صرف دونوں ملکوں کے لیے انمول ہے بلکہ دنیا کے لیے ایک انوکھی مثال ہے۔

پچھلے سال  میرا بھوٹان کا دورہ بہت سی یادوں سے عبارت ہے۔ ایک طرح سے ایک ایک منٹ کوئی نہ کوئی  نئے واقعے، نیاجوش وخروش سے سابقہ پڑا۔ یہ دورہ اپنے آپ میں بہت ہی یادگار تھا۔ ہم نے اپنے تعاون میں ڈیجیٹل  اسپیس اور امرجنگ ٹیکنالوجیز جیسے نئے شعبوں کو شامل کرنے کے لیے اہم پہل کی تھی۔

اکیسویں صدی میں دونوں ملکوں کے درمیان اور خاص طور پر ہماری نوجوان نسل کے لیے یہ کنیکٹیویٹی  نئے ذرائع ہوں گے۔ میرے بھوٹان کے دورے کے دوران ہم نے دونوں ملکوں کے درمیان روپے کارڈ اسکیم کے پہلے مرحلے کی شروعات کی تھی۔

اس سے ہندوستانی شہریوں کو بھارتی بینکوں کے ذریعے جاری کئے گئے کارڈس سے بھوٹان میں ادائیگی کرنے کی سہولت ملی تھی۔ مجھے یہ جان خوشی ہے کہ بھوٹان نے اب تک 11000 کامیاب روپے ٹرانزیکشن ہو چکے ہیں۔ اگر کووڈ-19 وبائی بیماری نہ ہوتی تو  یہ اعداد وشمار یقیناً اس سے بہت زیادہ ہوتے۔

آج  اس اہم پروجیکٹ کا دوسرا مرحلہ شروع  کررہے ہیں اور اس کے ساتھ ہم روپے نیٹ ورک میں بھوٹان کا ایک فل پارٹنر کے طور پر خیرم مقدم کرتے ہیں۔ اس کامیابی کے لیے جن بھوٹانی اور بھارتی اہلکاروں نے کوشش کی ہے میں ان سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آج کے بعد بھوٹان نیشنل بینک کے ذریعے جاری کیے گئے روپے کارڈ سے  کارڈ رکھنے والے بھارت میں ایک لاکھ سے زیادہ اے ٹی ایم اور 20 لاکھ سے زیادہ پوائٹس آف سیل ٹرمنل کی سہولت کا استعمال کرپائیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے بھوٹان کے مسافروں کو بھارت میں تعلیم، صحت، زیارت یا پھر سیاحت میں بہت سہولت رہے گی۔

اس سے بھوٹان میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن بڑھانے میں مدد ملے گی۔ پچھلے کچھ برسوں میں بھارت میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن میں اضافے سے کروڑوں لوگوں کی زندگی میں تبدیلی آئی ہے۔

ایکسلینسیز، دوستو،

اسپیس سیکٹر ہمارے درمیان کنیکٹیویٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ایک بہت ہی اہم ایک دوسرا سیکٹر ہے۔ بھارت نے اسپیس ٹیکنالوجی کا استعمال ہمیشہ ترقی کے مقصد  کو پورا کرنے کے لیے کیا ہے۔ بھارت اور بھوٹان اس مقصد میں شراکت دار ہیں۔

پچھلے سال میں نے بھوٹان میں ساؤتھ ایشیا سیٹلائٹ کےاستعمال کے لیے گراؤنڈ ارتھ اسٹیشن کا افتتاح کیا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ اس اسٹیشن کی مدد سے بھوٹان براڈ کاسٹنگ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے ساؤتھ ایشیا سیٹلائٹ کا اور  موثر استعمال کر پا رہا ہے۔

کل ہم نے  پیس فل یوزیز آف آؤٹر اسپیس میں تعاون بڑھانے کے مقصد سے ایک فریم ورک دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ اس سے دونوں ملکوں کی مختلف اداروں کے درمیان تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔

بھارت نے حال ہی میں اپنے فضائی شعبے کو پرائیویٹ ا نٹرپرائز کے لیے کھولا ہے۔ بہت بڑا ریفارم کیا ہے۔ اس سے کیپاسیٹی، انوویشن اور اسکلز کو بڑھاوا ملے گا۔

مجھے اس بات کی خاص طور پر خوشی ہے کہ اگلے سال اسرو کے ذریعے بھوٹان کے سیٹلائٹ  کو خلا میں بھیجنے کے لیے کام تیزی سے چل رہا ہے۔

اس کے لیے بھوٹان کو چار ہونہار نوجوان اسپیس انجینئرنس دسمبر میں اسرو جائیں گے۔ میں چاروں نوجوانوں کو بہت بہت نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ ہز میجسٹی بھوٹان کے شاہ اپنے ملک کی ترقی میں اسپیس ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانا من سے اور کافی خواہش بھی رکھتے ہیں  اور اس کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں اور ان اپنا ایک وژن ہے۔

اپنے اس وژن کو  پورا کرنے کے لیے بھارت اپنا تجربہ اور اپنی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار رہے گا۔ اسی طرح بھوٹان میں ایک آئی سی ٹی- انیبلڈ نولیج بیسڈ سوسائٹی اس کی شروعات کرنے کے مقصد کی بھی ہم  حمایت  کرتے ہیں ۔ میں بھوٹان کے لیے تھرڈ انٹرنیشنل انٹرنیٹ گیٹ وے فراہم کرانے کے سلسلےمیں  بی ایس این ایل کے ساتھ ایگریمنٹ کا دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔

ایکسیلنسیز، فرینڈس،

ویسے تو اچھا ہوتا اگر ہم اس خوشی کے موقع پرذاتی طور پر مل کر کے ، ساتھ میں مل کرکے ایک تقریب کی شکل میں اسے مناسکتے۔ لیکن کورونا کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔

لیکن دوسری طرف دیکھیں تو ایک طرح سے  یہ مناسب بھی ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان انیشیٹیو کا  خوشی بھی ہم ٹیکنالوجی کی ہی مدد سے منا رہے ہیں۔

بھوٹان کی جنتا اور سرکار نے کووڈ کے بحران سے نمٹنے میں جو صبر وضبط کا مظاہرہ کیا ہے میں اس کی ستائش کرتا ہوں۔ اور آپ سبھی کو اچھی صحت اور کامیابی کی میری طرف سے، 130 کروڑ ہندوستانی شہریوں کی طرف سے میں آپ سب کے لیے بہت اچھی صحت اور کامیابی کی تمنا کرتا ہوں۔

میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں ہم بھوٹان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور آپ کی  ضروریات ہمارے لیے ہمیشہ انتہائی ترجیح والی رہیں گی۔

آپ سب کو پھر سے ایک بار بہت بہت مبارک باد۔ رائل فیملی کے اچھی صحت کی تعریف کرتے ہوئے  تاشی دیلک۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:7401