Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بھارت کا بندرگاہوں کا شعبہ تیز رفتاری کے ساتھ نمو پذیر ہے اور اقتصادی ترقی میں تعاون فراہم کر رہا ہے: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے توتی کورین وی او سی بندرگاہ کی سال بہ سالہ ہو رہی 11.35 فیصد ترقی سے متعلق حصولیابیوں کی ستائش کی ہے۔ اس بندرگاہ نے 14 مارچ، 2023 تک 36.03 ملین ٹن کارگو نقل و حمل انجام دیاہے اور مالی برس 2022-23 میں جہاز رانی کی وزارت کے ذریعہ طے کیے گئے 36 ملین ٹن کارگو کے ہدف کو 17 دن پہلے ہی عبور کر لیا ہے۔

وی او چدمبرنار پورٹ اتھارٹی، توتی کورین کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛

’’بہت اچھا! بھارت کا بندرگاہوں کا شعبہ تیز رفتاری کے ساتھ نمو پذیر ہے اور اقتصادی ترقی میں تعاون فراہم کر  رہا ہے۔‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2830