Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بھارت – ویتنام رہنماؤں کی ورچوئل سمٹ

بھارت – ویتنام رہنماؤں کی ورچوئل سمٹ


 

نئی دہلی،21دسمبر ،2020  /  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سوشلسٹ ریپبلک آف ویتنام کے وزیراعظم عزت مآب جناب  نیو یِن شوان پھوک کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی۔

دونوں وزرائے اعظم نے   جاری دو طرفہ تعاون کے اقدام کا جائزہ لیا اور علاقائی و عالمی معاملات پر بات چیت کی۔ امن ، خوشحالی اور عوام کے لیے ایک مشترکہ خاکے کو جو ایک دستاویز ہے سمٹ کے دوران  منظور کیا گیا، جس کا مقصد بھارت – ویتنام کے درمیان جامع اہم شراکت داری کے مستقبل کے فروغ کی رہنمائی کرنا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس مشترکہ خاکے پر عمل درآمد کے لیے 2021 سے 2023 کی مدت کے لیے ایک لائحہ عمل پر دستخط کیے جانے کا خیرمقدم بھی کیا۔

رہنماؤں نے سرگرمیوں کے سبھی شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایک دوسرے کی قومی ترقیاتی ترجیحات میں مدد دینے اور ایک پرامن، مستحکم، محفوظ ، آزاد، کھلے،  اور اصولوں پر مبنی بھارت – بحرالکاہل خطے کے مشترکہ مقصد کی جانب مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا۔

انہوں نے کووڈ – 19 عالمی وبا سمیت مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کو استحکام دینے کی غرض سے اپنے عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے عالمی وبا کی روک تھام کے لیے ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے  کی غرض سے سرگرم تعاون کو برقرار رکھنے سے اتفاق کیا۔  بہت سے عالمی اور علاقائی معاملات پر نظریات کے انضمام کی بنیاد پر رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ بھارت اور ویتنام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت جہاں وہ 2021 میں مل کر کام کریں گے، کثیر ملکی فورموں میں  قریبی تال میل رکھیں گے۔ ۔

وزرائے اعظم نے  خطے میں سب کے لیے مشترکہ سلامتی، خوشحالی اور ترقی حاصل کرنے کے لیے بھارت کے ، بھارت – بحرالکاہل  سمندری اقدامات اور بھارت – بحرالکاہل سے متعلق آسیان کے خاکے کے درمیان انضمام پر مبنی بحری شعبے میں نئے اور قابل عمل اشتراک کے موقعے تلاش کرنے سے اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے فوری اثر رکھنے والے پروجیکٹوں آئی ٹی ای سی اور ای- آئی ٹی ای سی اقدام، پی ایچ ڈی فیلوشپ نیز ویتنام کی ایس ڈی جی ، ڈیجیٹل کنکٹیویٹی اور وراثتی تحفظ کی کوششوں جیسے اقدامات کر کے ویتنام کے ساتھ اس کی ترقی اور صلاحیت سازی میں اشتراک کرنے کے بھارت کے عزم کو دوہرایا۔

دونوں وزرائے اعظم نے حکومت ہند کی طرف سے ویتنام کو دیئے گیے 100 ملین امریکی ڈالر کے دفاعی پر کامیاب عمل درآمد   اور ویتنام کے نِن تھوان صوبے میں مقامی آبادی کے فائدے کے لیے بھارت کی طرف سے دی جانے والی امداد والے سات ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل کو سراہا۔

وزیراعظم نے ویتنام میں مائی سن ٹیمپل کامپلیکس کی بحالی اور تحفظ کے کام کے بارے میں خاص اطمینان کا اظہار کیا، جو بھارت کے محکمۂ  آثار قدیمہ نے حال ہی میں انجام دیا ہے اور ویتنام کے ساتھ اسی طرح کے دیگر پروجیکٹوں میں کام کی پیشکش کی۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

 

U –8259