ایکسیلنسی،
نمسکار!
آپ کے تبصروں کے لیے بہت بہتشکریہ۔
ایکسیلنسی،
کووڈ-19 سے فن لینڈ میں ہوئی اموات کے لیے پورے بھارت کی طرف سے میری دلی تعزیت۔ آپ کی قیادت میں فن لینڈ نے اس وبائی مرض کو مؤثر ڈھنگ سے سنبھالا ہے۔ اس کے لیے میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اس وبا کے دوران، بھارت نے اپنی گھریلو جدوجہد کے ساتھ ساتھ دنیا کی ضروریات کا بھی خیال رکھا ہے۔ گذشتہ سال ہم نے 150 سے زیادہ ممالک کو ادویات اور دیگر ضروری سامان بھیجے تھے۔ اور حال ہی میں ہم نے لگ بھگ 70 ممالک کو بھارت میں بنائی جانے والی 58 ملین سے زیادہ خوراکیں پہنچائی ہیں۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم اپنی صلاحیت کے مطابق پوری انسانیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ایکسیلنسی،
فنلینڈ اور ہندوستان دونوں اصولوں پر مبنی، شفاف، انسان دوست اور جمہوری عالمی نظام پر یقین رکھتے ہیں۔ ٹکنالوجی، جدت، صاف توانائی، ماحولیات، تعلیم جیسے شعبوں میں ہمارے درمیان مضبوط تعاون ہے۔کووڈ کے بعد کے دور میں، عالمی معاشی بحالی کے لیے بھی تمام شعبے بہت اہم ہوں گے۔ فن لینڈ صاف توانائی کے میدان میں عالمی رہنما ہے، اور وہ ہندوستان کا ایک اہم شراکت دار بھی ہے۔ اور جب آپ نے آب و ہوا کی فکر کی بات کہی، تو میں کبھی کبھی اپنے دوستوں کو مذاق میں بتاتا ہوں کہ ہم نے فطرت کے ساتھ اتنی نا انصافی کی ہے اور فطرت اس قدر غصے میں ہے کہ آج ہم سبھی انسانوں کو، ہم کو منہ دکھانے لائق نہیں رکھا ہے اور اس لیے ہم سب کو اپنے منہ پر ماسک باندھ کرکے، اپنے منہ چھپا کرکے گھومنا پڑ رہا ہے کیونکہ ہم نے فطرت کے ساتھ اتنی نا انصافی کی۔ یہ میں اپنے ساتھیوں کے درمیان مذاق میں کبھی کبھی بتاتا رہتا ہوں۔ ہندوستان میں، ہم نے آب و ہوا سے متعلق مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اہداف طے کیے ہیں۔ قابل تجدید توانائی میں، ہم نے 2030 تک 450 گیگاواٹ نصب کردہ صلاحیت کو ہدف بنایا ہے۔ ہمنے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی شمسی اتحاد اور کولیشن فارڈیزاسٹرریزیلیئنٹانفراسٹرکچر جیسے اقدامات بھی کیے ہیں۔ میں فن لینڈ سے آئی ایس اے اور سی ڈی آر آئی میں شامل ہونے کی درخواست کرتا ہوں۔ فن لینڈ کی اہلیت اور مہارت سے ان بین الاقوامی اداروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔
ایکسیلنسی،
فن لینڈ نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، ڈجیٹلانفراسٹرکچر، تعلیم اور مہارت کی ترقی کے شعبوں میں بھی اول مقام رکھتا ہے۔ تمام شعبوں میں ہمارے درمیان تعاون کے امکانات موجود ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ آج ہم آئی سی ٹی، موبائل ٹکنالوجی اور ڈجیٹل تعلیم کے میدان میں ایک نئی شراکت داری کا اعلان کر رہے ہیں۔ ہماری وزارت تعلیم بھی اعلی سطح پر بات چیت شروع کر رہی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آج کا ہمارا اجلاس ہندوستان – فن لینڈ تعلقات کی ترقی کو مزید تقویت بخشے گا۔
ایکسیلنسی،
یہ آج ہماری پہلی ملاقات ہے۔ اچھا ہوتا اگر ہم روبرو مل پاتے۔ لیکن گذشتہ ایک سال میں ہم سبھی کو ٹکنالوجی کی مدد سے ملنے کی عادت بنتی جا رہی ہے۔ لیکن مجھے خوشی ہے کہ ہمیں جلد ہی پرتگال میں بھارت-ای یو سمٹ، اور ڈنمارک میں بھارت-نورڈک سمٹ کے دوران ملنے کا موقع ملے گا۔ میں آپ کو ہندوستان کا سفر کرنے کی بھی دعوت دیتا ہوں۔ جب بھی سہولت ہو، آپ ضرور ہندوستان آئیں۔ میں اپنی افتتاحی بات کو یہیں پر ختم کرتا ہوں۔ اب اگلے اجلاس میں ہم آگے کی بات کریں گے۔
بہت بہتشکریہ!
***** *********
ش ح۔ف ش ع-م ف
U: 2630
Speaking at the India-Finland Virtual Summit. https://t.co/mQGR0TmDlQ
— Narendra Modi (@narendramodi) March 16, 2021
इस pandemic के दौरान भारत ने अपने domestic संघर्ष के साथ-साथ विश्व की जरूरतों का भी ध्यान रखा है।
— PMO India (@PMOIndia) March 16, 2021
पिछले साल हमने 150 से अधिक देशों को दवाइयाँ और अन्य आवश्यक सामग्री भेजे थे।
और हाल के हफ़्तों में लगभग 70 देशों को भारत में बनी vaccines की 58 मिलियन से अधिक doses पहुंची हैं: PM
फ़िनलैंड और भारत दोनों ही एक Rules-based, पारदर्शी, मानवतावादी और लोकतांत्रिक वैश्विक व्यवस्था में विश्वास रखते हैं।
— PMO India (@PMOIndia) March 16, 2021
Technology, इनोवेशन, clean energy, environment, education जैसे क्षेत्रों में हमारे बीच मजबूत सहयोग है: PM @narendramodi
मैं Finland को ISA और CDRI से जुड़ने का आग्रह करता हूँ।
— PMO India (@PMOIndia) March 16, 2021
फ़िनलैंड की क्षमता और विशेषज्ञता से इन अंतर्राष्ट्रीय संस्थाओं को लाभ मिलेगा: PM @narendramodi
Renewable energy में हमने 2030 तक 450 गीगावाट installed capacity का लक्ष्य रखा है।
— PMO India (@PMOIndia) March 16, 2021
अंतर्राष्ट्रीय सहयोग बढ़ाने के लिए हमने International Solar Alliance और Coalition for Disaster Resilient Infrastructure जैसे initiatives भी लिए हैं: PM @narendramodi
मुझे प्रसन्नता है कि आज हम ICT, mobile technology और डिजिटल education के क्षेत्र में एक नयी partnership घोषित कर रहे हैं।
— PMO India (@PMOIndia) March 16, 2021
हमारे शिक्षा मंत्रालय भी एक High Level Dialogue आरम्भ कर रहे हैं: PM @narendramodi