عزت مآب، وزیراعظم شیخ حسینہ جی نمسکار!
بجوئے دبشیر اونیک اونیک اوبھینوندن آر پوش پاربونیر شوبیچھا!
آج ساری دنیا ورچوئل سمٹز کررہی ہے، لیکن آپ کے اور میرے لئے یہ ذریعہ نیا نہیں ہے۔ کئی برسوں سے ہم ویڈیو کے ذریعے بات چیت کرتے رہے ہیں۔
کئی بار ہم نے ویڈیو کے ذریعے پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور ان کا افتتاح بھی کیا ہے۔
عزت مآب!
وجے دیوس کے فورا بعد ،آج کی ہماری ملاقات اور زیادہ خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔
اینٹی لیبریشن فورسز پر بنگلہ دیش کی تاریخی فتح کو آپ کے ساتھ وجے دیوس کی شکل میں منانا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔
آج جب بنگلہ دیش آزادی کے 49 برس منار ہا ہے، میں دونوں ملکوں کے شہیدوں کو ، جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی، عقیدت و احترام کے ساتھ سلام کرتا ہوں۔
وجے دیوس کے موقع پر کل میں نے بھارت میں راشٹریہ سمر اسمارک میں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ اور ایک ’سورنم وجےمشعل‘ روشن کی۔
یہ چار وجے مشعلیں پورے بھارت میں گھمائی جائیں گی، ہمارے شہیدوں کے گاؤں گاؤں لے جائی جائیں گی۔
16 دسمبر سے ہم ’’سورنم وجے ورش‘‘ منارہے ہیں، جس میں بھارت میں کئی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
عزت مآب!
’مجیب برشوں‘ کے موقع پر میں تمام ہندوستانیوں کی جانب سے آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اگلے سال بنگلہ دیش دورے کی دعوت کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کے ساتھ بنگ بندھو کو خراج عقیدت پیش کرنا میرے لئے فخر بات ہوگی۔
عزت مآب!
بنگلہ دیش ہماری ’پڑوس سب سے پہلے‘ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات میں مضبوطی اور گہرائی لانا میرے لئے پہلے دن سے ہی خصوصی ترجیحی کام رہا ہے۔
یہ بات صحیح ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے یہ سال چیلنجوں سے پُر رہا ہے، لیکن اطمینان کی بات یہ ہے کہ اس مشکل وقت میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان اچھا تعاون رہا ہے۔
چاہے وہ ادویات یا طبی آلات میں ہو، یا پھر ہیلتھ پروفیشنلز کا ساتھ کام کرنا ہو، ویکسین کے میدان میں بھی ہمارے درمیان اچھا تعاون چل رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہم آپ کی ضرورتوں کا بھی خاص خیال رکھیں گے۔
سارک ڈھانچے کے تحت بنگلہ دیش کی خدمات کے لئے میں آپ کے لئے ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں۔
صحت کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی اس سال ہماری خصوصی شراکت داری مسلسل آگے بڑھتی رہی ہے۔
لینڈ بارڈر ٹریڈ میں رکاوٹوں کو ہم نے کم کیا، دونوں ملکوں کے درمیان کنکٹی ویٹی کی توسیع کی ، نئے وسائل کو شامل کیا۔
یہ سب ہمارے تعلقات کو اور زیادہ مضبوط کرنے کے ہمارے ارادوں کو ظاہر کرتا ہے۔
عزت مآب!
’’مجیب چرنتر‘‘ – بنگ بندھو کا پیغام دائمی ہے اور اسی جذبے سے ہم بھی اُن کی وراثت کا احترام کرتے ہیں۔
آپ کی بہترین قیادت بنگ بندھو کی وراثت کی واضح جھلک ملتی ہے۔ ساتھ ہی ہمارے دو طرفہ تعلقات کے لئے آپ کی ذاتی عہد بندی بھی واضح ہے۔
یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ آج آپ کے ساتھ بنگ بندھو کے اعزاز میں ایک ڈاک ٹکٹ کا اجراء اور باپو اور بنگ بندھو پر ایک ڈیجیٹل نمائش کا افتتاح کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ باپو اور بنگ بندھو کی نمائش ہمارے نوجوانوں کو تحریک دے گی۔ اس میں خصوصی شعبہ کستوربا گاندھی جی اور قابل صد احترام بنگ ماتا جی کو بھی وقف کیا گیا ہے۔
عزت مآب!
اب میں آپ کو افتتاحی کلمات کی دعوت دینا چاہوں گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن- ا گ- ق ر)
(17-12-2020)
U-8180
Addressing the India-Bangladesh virtual summit with PM Sheikh Hasina. https://t.co/ewHLRWvVLZ
— Narendra Modi (@narendramodi) December 17, 2020