Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بھارت اور جنوبی افریقہ کے ذریعہ مشترکہ ڈاک ٹکٹ کا اجرا


 

نئیدہلی18دسمبر۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کو بھارت اورجنوبی افریقہ کے ذریعہ مشترکہ ڈاک ٹکٹ کے اجرا کے عمل سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا موضوع  ’’  مہاتما گاندھی کے ساتھ پیٹر مارٹس برگ اسٹیشن پر رونما ہوئے  واقعے  کے 125 برس اور نیلسن منڈیلا کی پیدائش کی صدی ‘‘ ہے ۔ مذکورہ مفاہمتی عرضداشت ،جس کا تعلق مشترکہ ڈاک ٹکٹ اجرا سے ہے ، پر 24 جولائی 2018  کو دستخط عمل میں آئے  تھے۔

          بھارت اور جنوبی افریقہ نے باہمی طور پر اس امر پر اتفاق کیا تھا کہ بھارت – جنوبی افریقہ ایک ڈاکٹ ٹکٹ جاری کریں گے ، یہ ایک مشترکہ اجرا ہوگا ، جس کا موضوع   ’’  مہاتما گاندھی کے ساتھ پیٹر مارٹس برگ اسٹیشن پر رونما ہوئے  واقعے  کے 125 برس اور نیلسن منڈیلا کی پیدائش کی صدی ‘‘ہوگا۔ مذکورہ ڈاک ٹکٹ ک26 جولائی 2018  کو جاری کئے گئے تھے۔

          مذکورہ موضوع پر مشتمل یادگاری ڈاک ٹکٹ پر بھارت کی جانب سے’’ مہاتما گاندھی‘‘ اور جنوبی افریقہ کی جانب سے ’’ نیلسن منڈیلا‘‘  کی شبیہہ ثبت ہے ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-6310