نئی دہلی ،10مارچ ، 2021، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور نیدرلینڈس کے وزیر اعظم ہز ایکسیلنسی جناب مارک روٹے نے آج ایک ورچوئل چوٹی میٹنگ کی۔ مارچ 2021 میں نیدرلینڈس میں عام انتخابات کے بعد یہ پہلی اعلیٰ سطح کی چوٹی میٹنگ ہے جس میں وزیر اعظم جناب روٹے نے شرکت کی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزیر اعظم روٹے کو ان کی انتخابی کامیابی پر اور مسلسل چوتھی معیاد کے لیے نیدرلینڈس کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی۔
بھارت اور نیدرلینڈس کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات قائم ہیں ان کی آبیاری جمہوری کی یکساں حقدار، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے احترام کے ذریعے ہوتی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے تاریخی رشتے موجود ہیں۔
چوٹی میٹنگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے بہت سی باہمی مصروفیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تجارت اور معیشت ، آبی بندوبست، زرعی سیکٹر اسمارٹ سٹیز، سائنس اور ٹیکنالوجی، صحت کی دیکھ بھال اور خلاء کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے اور مزید متنوع بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے اعظم نے پانی سے متعلق شعبوں میں آپسی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مقصد سے ’پانی کے بارےمیں اسٹرٹیجک شراکت داری‘ کے قیام سے بھی اتفاق کیا۔ نیز پانی کے بارے میں مشترکہ ورکنگ گروپ کا درجہ بڑھا کر اسے وزیروں کی سطح تک کرنے سے اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی چیلنجوں مثلاً آب وہوا کی تبدیلی، دہشت گردی اور کووڈ-19 وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے بارے میں بات چیت کی اور نئے شعبوں مثلاً بھارت بحرالکاہل، ریزیلینٹ، سپلائی چینس اور گلوبل ڈیجیٹل گورنینس میں بڑھتے ہوئے امتزاج کو مدد دینے پر رضامندی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) اور کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفرا اسٹرکچر (سی ڈی آر آئی) کی حمایت کے لیے نیدرلینڈس کا شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے نیدرلینڈس کی بھارت بحرالکاہل پالیسی کا خیر مقدم کیا اور 2023 میں جی 20 کی صدارت کے بھارت کے دور میں تعاون کئے جانے کی خواہش ظاہر کی۔
دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی امن ، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کی خاطر ا صولوں پر مبنی ہمہ قومی نظام کی عہد بندی کا اعادہ کیا اور مئی 2021 میں پرتگال کے شہر پورٹو میں ہونے والی بھارت اور یورپی یونین کے لیڈروں کی کامیاب میٹنگ کی تمنا کی۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.3574
Addressing the India-Netherlands Summit. https://t.co/XBcT7ItmVB
— Narendra Modi (@narendramodi) April 9, 2021
Excellency, हमारे संबंध democracy और rule of law जैसी shared values पर आधारित हैं।
— PMO India (@PMOIndia) April 9, 2021
Climate Change, terrorism, pandemics जैसी वैश्विक चुनौतियों पर हमारी approach एक समान है: PM @narendramodi
आज हम अपनी Strategic Partnership on Water से इस सिलसिले को एक नया आयाम देंगे।
— PMO India (@PMOIndia) April 9, 2021
Investment promotion के लिए Fast Track Mechanism की स्थापना भी हमारे मजबूत economic cooperation को नया momentum देगी: PM @narendramodi
Delighted to co-chair the India-Netherlands Virtual Summit with my friend, PM @MarkRutte. We held fruitful discussions on further strengthening bilateral cooperation. I welcome the Strategic Partnership on Water with Netherlands.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 9, 2021
We also reaffirmed commitment to multilateralism, and agreed to work closely on common global challenges like COVID-19, Climate Change and also collaborate in Indo-Pacific.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 9, 2021