نئی دلّی ، 07 فروری ؍بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔
وزیر اعظم نے ڈاکٹر عبدالمومن کو وزیر خارجہ کے تقرر پر مبارک باد پیش کی اور اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے بھارت کا انتخاب کرنے کی ستائش کی–
ڈاکٹر عبدالمومن نے باہمی تعلقات میں ہوئی حالیہ پیش رفت پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران بھارت بنگلہ دیش تعلقات میں استحکام کے راستے پر گامزن ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ذریعہ نئے سرے سے عہدہ سنبھالنے کے بعد کی مدت کار کے دوران بنگلہ دیش کے ساتھ اسی جوش و جذبے سے کام کرنے کے تئیں بھارت کی عہد بستگی کا اعادہ کیا ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 757
H. E. Dr. A. K. Abdul Momen, Foreign Affairs Minister of Bangladesh, called on PM @narendramodi.
— PMO India (@PMOIndia) February 7, 2019
PM congratulated Dr. Abdul Momen on his appointment as the Foreign Minister, and appreciated his gesture of selecting India as the destination for his first foreign visit. pic.twitter.com/5mjbDYkc59
PM @narendramodi said that India-Bangladesh relations have been on an upward trajectory in the last few years.
— PMO India (@PMOIndia) February 7, 2019
He reaffirmed India’s commitment to work with Bangladesh to build on this momentum during the new term in office of Prime Minister Sheikh Hasina. pic.twitter.com/KVn1p237tG