وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بلیک اسٹون کے چیئرمین، سی ای او اور بانی مشترک ، جناب اسٹیفن شوارزمین سے ملاقات کی۔
جناب شوارزمین نے بھارت میں بلیک اسٹون کے جاری پروجیکٹوں، اور بنیادی ڈھانچہ اور رئیل اسٹیٹ شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کے سلسلے میں ان کی دلچسپی کے بارے میں وزیر اعظم مودی کو جانکاری دی۔ قومی بنیادی ڈھانچہ پائپ لائن اور قومی منیٹائزیشن پائپ لائن کے تحت مواقع سمیت بھارت میں امید افزا سرمایہ کاری مواقع کے بارے میں بھی تبادلہ خیالات کیے گئے۔
*****
ش ح ۔اب ن۔ م ف
U:9338
It was a delight to meet Mr. Stephen Schwarzman, the CEO of @blackstone. His commercial success and intellectual prowess are admirable. We talked about India’s investment potential and why our country is one of the world’s most attractive destination for investment. pic.twitter.com/SwlY233stt
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2021