Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

برکس سربراہی اجلاس کے لیے وزیر اعظم کے دورہ روس کے لیے روانگی کا بیان

برکس سربراہی اجلاس کے لیے وزیر اعظم کے دورہ روس کے لیے روانگی کا بیان


میں16برکس کانفرنس میں شرکت کے لئے  روسی فیڈریشن کے صدر جناب ولادیمیر پوتن کی دعوت پر آج قازان  کی دو روزہ دورہ پر روانہ ہورہاہوں ۔

ہندوستان برکس کے اندر قریبی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو عالمی ترقیاتی ایجنڈا، اصلاح شدہ کثیرالجہتی، آب و ہوا کی تبدیلی، اقتصادی تعاون، لچکدار سپلائی چین کی تعمیر، ثقافت کو فروغ دینے اور لوگوں کو لوگوں سے جوڑنے جیسے مسائل پر بات چیت اور  مذاکرات  کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔  گزشتہ  سال نئے ممبروں کے اضافے کے ساتھ برکس کی توسیع نے عالمی بہبود کے لیے اس کی شمولیت اور ایجنڈے میں اضافہ کیا ہے۔

ماسکو میں جولائی 2024 میں منعقد ہونے والی سالانہ چوٹی کانفرنس کی بنیاد پر میراقازان کا دورہ ہندوستان اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دے گا۔

میں برکس کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کا منتظر ہوں۔

 

*************

(ش ح ۔ ظ  ا۔ ج ا

U.No 1564