وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی آج برطانیہ کے وزیراعظم عزت مآب رشی سنک سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم سنک نے وزیر اعظم کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور تاریخی تیسری مدت کارکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم سنک کی پرجوش خواہشات کے لیے شکریہ ادا کیا اور مختلف شعبوں میں ہند-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے برطانیہ میں آئندہ انتخابات کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
*******
ش ح۔ج ق ۔ رض
U:7196