Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بجٹ 2022-23 پر وزیراعظم کا خطاب

بجٹ 2022-23 پر وزیراعظم کا خطاب


نئی دہلی،  2/فروری 2022 ۔ یہ بجٹ 100 سال کے خطرناک بحران کے درمیان ترقی کا نیا اعتماد لے کر آیا ہے۔ یہ بجٹ معیشت کو مضبوطی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لئے متعدد نئے مواقع پیدا کرے گا۔ یہ بجٹ زیادہ بنیادی ڈھانچہ، زیادہ سرمایہ کاری، زیادہ ترقی اور زیادہ نوکریوں کے نئے امکانات سے بھرا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک نیا شعبہ اور وَا ہوا ہے۔ اور وہ ہے گرین جابس کا۔ یہ بجٹ موجودہ ضرورتوں کا حل بھی پیش کرتا ہے اور ملک کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی بھی یقین دہانی کراتا ہے۔

میں پچھلے کچھ گھنٹوں سے دیکھ رہا ہوں، جس طرح سے اس بجٹ کا ہر حلقے میں استقبال ہوا ہے، عام لوگوں کا جو مثبت ردّعمل سامنے آیا ہے، اس نے عام لوگوں کی خدمت کرنے کا ہمارا حوصلہ کئی گنا بڑھا دیا ہے۔

زندگی کے ہر شعبے میں جدت آئے، ٹیکنالوجی آئے، جیسے کسان ڈرون ہوں، وندے بھارت ٹرین ہوں، ڈیجیٹل کرنسی ہو، بینکنگ کے شعبے میں ڈیجیٹل اکائیاں ہوں، 5جی سروسیز کا رول آؤٹ ہو، نیشنل ہیلتھ کے لئے ڈیجیٹل ایکوسسٹم ہو، اس کا فائدہ ہمارے نوجوانوں، ہمارے متوسط طبقے کے لوگ، غریب دلت پسماندہ، تمام فرقوں کو ملے گا۔

اس بجٹ کا ایک اہم پہلو ہے – غریبوں کی بہبود۔ ہر غریب کے پاس پختہ گھر ہو، نل سے پانی آتا ہو، اس کے پاس بیت الخلاء ہو، گیس کی سہولت ہو، ان تمام باتوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جدید انٹرنیٹ کنکٹیویٹی پر بھی اتنا ہی زور ہے۔

جو ہندوستان کے پہاڑی علاقے ہیں، ہمالیہ کی پوری پٹی، وہاں زندگی آسان ہو، وہاں سے ہجرت نہ ہو، اسے ذہن میں رکھتے ہوئے بھی نئے اعلانات کئے گئے ہیں۔ ہماچل، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر، نارتھ ایسٹ، ایسے خطوں کے لئے پہلی بار ملک میں پروت مالا یوجنا شروع کی جارہی ہے۔ یہ یوجنا پہاڑوں پر ٹرانسپورٹیشن اور کنکٹیوٹی کی جدید سہولتوں کی تعمیر کرے گی۔ اور اس سے ہمارے ملک کے جو سرحدی گاؤں ہیں، جن کا وائبرینٹ (متحرک) ہونا ضروری ہے، جو ملک کی سکیورٹی کے لئے بھی ضروری ہے۔ اس کو بھی بہت بڑی طاقت ملے گی۔

ہندوستان کے لاکھوں کروڑوں عوام کا اعتقاد، ماں گنگا کی صفائی کے ساتھ ساتھ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ اتراکھنڈ، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، ان ریاستوں میں گنگا کنارے، نیچرل فارمنگ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس سے ماں گنگا کی صفائی کی جو مہم ہے اس میں ماں گنگا کو کیمیکل سے آزاد کرانے میں بہت بڑی مدد ملے گی۔

بجٹ کے التزامات یہ یقینی بنانے والے ہیں کہ زراعت سودمند ہو، اس میں نئے مواقع پیدا ہوں۔ نئے ایگریکلچر اسٹارٹ اَپس کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی فنڈ ہو یا پھر فوڈ پروسیسنگ صنعت کے لئے نیا پیکیج، اس سے کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ایم ایس پی خرید کے توسط سے کسانوں کے کھاتے میں سوا دو لاکھ کروڑ روپئے سے بھی زیادہ براہ راست ٹرانسفر کئے جارہے ہیں۔

کورونا کے دور میں ایم ایس ایم ای یعنی ہماری چھوٹی صنعتوں کی مدد اور ان کے تحفظ کے لئے ملک نے مسلسل متعدد فیصلے کئے تھے۔ مختلف طریقے سے مدد پہنچائی گئی تھی۔ اس بجٹ میں کریڈٹ گارنٹی میں ریکارڈ اضافہ کے ساتھ ہی کئی دیگر منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ دفاع کے کیپٹل بجٹ کا 68 فیصد ڈومیسٹک انڈسٹری کو ریزرو کرنے کا بھی بڑا فائدہ، ہندوستان کے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو ملے گا۔ یہ خودانحصاری کی جانب بہت بڑا مضبوط قدم ہے۔ ساڑھے 7 لاکھ کروڑ روپئے کے پبلک انویسٹمنٹ سے معیشت کو نئی رفتار کے ساتھ ہی، چھوٹی اور دیگر صنعتوں کے لئے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

میں وزیر خزانہ نرملا جی اور ان کی پوری ٹیم کو اس عوام دوست اور نموپذیر بجٹ کے لئے بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں۔

کل بھارتی جنتا پارٹی نے مجھے صبح 11 بجے بجٹ اور آتم نربھر بھارت موضوع پر بات کرنے کے لئے مدعو کیا ہے۔ کل 11 بجے میں بجٹ کے اس موضوع پر تفصیل سے بات کروں گا۔ آج اتنا کافی ہے۔ بہت بہت شکریہ!

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.956